اس پوسٹ میں آپ کو مراقبہ مولا علی کی حقیقت ، تاریخی پس منظر اور اس کے فائدے حاصل ہوں گے ۔ مراقبہ مولا علی کا آغاز کب ہوا سب سے پہلے ہم اس حقیقت کو جاننے کی کوشش کرتے ہیں اس کے بعد ہم مراقبہ مولا علی کا صحیح طریقہ اور اس کے ظاہری و باطنی فوائد آپ کو بتائیں گے ۔ یاد رہے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ “جس کا میں مولا اس کا علی مولا” تو اس حکم کے بعد مسلمانوں کے دل میں مولا علی کی محبت مزید بڑھ گئی ۔ انسان جس سے محبت کرتا ہے وہ ہر وقت اسے سوچتا ہے ، لہذا کسی مخصوص چیز یا ہستی کو سوچنا مراقبہ ہے ۔ لہذا جب لوگوں نے مولا علی کو سوچا تو اس وجہ سے مولا علی کا روحانی فیض ایسے تمام لوگوں کے سینے میں داخل ہوا جو مولا علی علیہ سلام کو محبت سے سوچتے تھے ، مولا علی کی روحانیت کی وجہ سے کمزوروں کو طاقت ملی ، ناکام افراد کو فتح ملی اور نفرت کا شکار افراد کو محبت حاصل ہوگئی تو اس کے بعد لوگوں کو اس بات کا احساس ہوا کہ “من کنت مولا فھذا علی مولا” کا حقیقت میں مطب کیا ہے ۔ چونکہ مولا علی علیہ سلام کو سوچنے کی وجہ سے مسلمانوں کو بے شمار روحانی اور ظاہری فائدے حاصل ہوئے اس وجہ سے لوگوں نے مولا علی علیہ سلام کا روحانی فیض حاصل کرنے کے لئے مولا علی علیہ سلام کو محبت سے سوچنا شروع کردیا اور یہ سلسلہ کافی عرصہ تک چلتا رہا ۔پھر ایک وقت ایساء آیا کہ مولا علی علیہ سلام کا چہرہ مبارک لوگوں کی یادوں سے دور ہو گیا ، لہذا اس وجہ سےلوگوں نے مولا علی علیہ سلام کا روحانی فیض حاصل کرنے کے لئے مولا علی کے نام مبارک کو سوچنا شروع کردیا اور یہی مراقبہ مولا علی ہے ۔
مراقبہ مولا علی حدیث میں موجود نہیں ، حدیث نے صرف مولا علی کی شان بیان کی ہے۔
مراقبہ مولا علی ایک روحانی راز ہے جو کہ محض اتفاق سے کچھ مسلمانوں کو حاصل ہوا تھا ۔ اس مراقبہ کے چونکہ مسلمانوں کو بے شمار ظاہری اور باطنی فوائد حاصل ہوئے ، اس وجہ سے بعض مسلمانوں نے اس مراقبہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا اس کے بعد یہ مراقبہ سینہ با سینہ چلتا ہوا ہم تک پہچا اور ہم یہ مراقبہ آج آپ کو بتا رہے ہیں ۔
میں 25 سال سے یہ مراقبہ لوگوں کو بتا رہا ہوں اور ان 25 سالوں میں بے شمار لوگوں نے اپنی زندگی کی مشکلات کو کنڑول کیا ہے اور ان کی زندگی اور قسمت بھی بدلی ، لہذا میں یقین اور ایمان سے کہتا ہوں کہ اگر آپ مولا علی علیہ سلام سے محبت کرتے ہیں تو مزاقبہ مولا علی کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیں ۔ انشاء اللہ آپ کی تقدیر بدلنے میں دیر نہیں لگے گی کیونکہ تقدیر خود محمد آل محمد سے پوچھ کر چلتی ہے ۔

Muraqaba Mola Ali Ka Tarika

tarika muraqba mola ali

مراقبہ مولا علی علیہ سلام کے لئے آپ سب سے پہلے 10 مرتبہ کوئی سا بھی درود شریف پڑھیں ۔
اس کے بعد آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14-14 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔
سورہ اخلاص تلاوت کرنے کے بعد آپ 14 مرتبہ دعائے نادعلی پنجتی محبت سے پڑھیں ۔
اس کے بعد آپ آلتی پالتی کی حالت میں قبلہ رخ ہو کر بیٹھ جائیں ۔
اس حالت میں آپ اپنی شہادت کی انگلی سے اپنی پیشانی پر مولا علی علیہ سلام کا نام مبارک “علی ” تحریر کریں ۔
یاد رہے کہ آپ نے اپنی شہادت کی انگلی سے اپنی پیشانی پر علی لکھنا ہے اور کسی قسم کی سیاہی استعمال نہیں کرنی ۔
اب آپ آنکھیں بند کرلیں اور یہ تصور کریں کہ آپ کی پیشانی کے اوپر مولا علی کا نام مبارک “علی ” نور سے تحریر ہے ۔
یہ تصور آپ 5 منٹ تک قائم رکھنے کی کوشش کریں ۔
آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ کوئی سا درود شریف پڑھ کر یہ عمل بند کردیں ۔
یہ مراقبہ مولا علی ہے اور اسے آپ نے کم از کم 14 دن تک جاری رکھنا ہے ، لیکن ذیادہ بہتر یہ ہے کہ آپ اس مراقبہ کو ہمیشہ جاری رکھیں ۔
اس مراقبہ کے دوران ضروری نہیں کہ آپ کا تصور پہلے دن قائم ہو جائے ۔
یعنی آپ کو تصور قائم کرنے میں بے حد مشکل ہوگی لیکن آپ نے ذبردستی تصور قائم کرنے کی کوشش نہیں کرنی۔
مراقبہ کے دوران آپ کے ذہن میں بے شمار خیالات کا ہجوم پیدا ہو گا جو آپ کو مراقبہ روکنے کے لئے مجبور کرے گا ۔
لیکن آپ نے اپنے ذہن میں پیدا ہونے والے خیالات کے ہجوم کو ختم کرنے کی کوشش نہیں کرنی بلکہ آپ کے ذہن میں جو پرانی یادیں آتی ہیں انہیں آنے دیں ۔
مراقبہ کے دوران آپ کو ایسے محسوس ہوگا جیسے آپ کی پیشانی پر دل کی طرح دھڑکن ہو رہی ہے ۔
یہ مراقبہ جاری ہونے کی علامت ہے جو کہ پہلے ہی دل ظاہر ہوگی ۔
اس کے علاوہ مراقبہ کے دوران آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ سو رہے ہیں جبکہ آپ کی آنکھوں میں نیند نہیں ہوگی ۔
یہ حالت استغراق کہلاتی ہے اورمراقبہ کے دوران آپ پر کئی بار استغراق اور بے خیالی کا عالم طاری ہو سکتا ہے
مراقبہ مولا علی ادا کرنے کے دوران آپ کو آپ کی پیشانی سے علی علی کی آوازیں محسوس ہوں گی اور ایساء اکثر سونے اور کام کے دوران بھی آپ کو محسوس ہوگا ۔
یاد رہے کہ ایسی روحانی برکات علی والوں کو حاصل ہوتی ہیں جو کہ سب سے بڑھ کر مقدر والے ہوتے ہیں ۔
آپ نے 5 منٹ کے بعد مراقبہ بند کردینا ہے اور یہ مراقبہ آپ نے کم ازکم 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔
انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو خواب میں ایسی ہستوں کی ذیارت ہو سکتی ہے جن کی ذیارت کا مطلب بہت بڑا مقام مل جانا ہے ۔ لہذا آپ اپنے خوابوں کی تعبیر رضا بھائی سے جان سکتے ہیں ۔
یاد رہے کہ یہ مراقبہ صرف ان کے لئے ہے جو محمد آل محمد سے محبت کرتے ہیں ، لہذا یہ مراقبہ بغیر کسی شرط کے محبت سے ادا کریں ۔
دنیا میں ذیادہ تر لوگوں کی محبت کے پیچھے کوئی نہ کوئی مقصد ہے اور بعض لوگوں کا مقصد جنت حاصل کرنا ہوتا ہے ، لہذا وہ جنت کے لئے جنت کے سرداروں سے محبت کرتے ہیں ، لیکن وہ لوگ افضل ہیں جو جنت نہیں بلکہ جنت کے سرداروں کی خوشی مانگتے ہیں ۔
لہذا یہ مراقبہ محبت سے ادا کریں انشاء اللہ آپ کو آپ کی سوچ سے ذیادہ ملے گا اور ہمیشہ ملتا رہے گا ۔

Nade Ali Dua Arabic

Nade Ali Dua Arabic

Muraqaba Mola Ali Faide

ہم نے 25 سال میں مراقبہ مولا علی کی بے شمار برکات کا مشاہدہ کیا ، لہذا مراقبہ مولا علی کی مشاہدہ میں آنے والی چند برکات آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوں گی ،
مراقبہ مولا علی کی برکت سے آپ کی مالی پریشانی ختم ہو جائے گی ۔
آپ کو قرض اور غربت سے نجات مل جائے گی ۔
آپ کو پسند کی جاب حاصل ہوگی۔
آپ کو جاب میں ترقی ، کامیابی اور عزت حاصل ہوگی ۔
آپ کا کاروبار دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرنے لگے گا ۔
آپ کی قسمت اچھی ہو جائے گی
آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل ہوگی ۔
آپ کو ہر طرف سے پیسہ اور رزق حاصل ہونے لگے گا۔
آپ کو دشمن سے نجات مل جائے گی ،
کوئی بھی دشمن آپ کو نقصان دینے کی ہمت نہیں کر سکے گا
آپ کے ہر دشمن کے دل میں آپ کا خوف پیدا ہو جائے گا ۔
نظربد اور کالا جادو کے اثرات آپ کے جسم اور گھر سے ختم ہو جائیں گے ۔
جنات آپ اور آپ کے گھر کے قریب سے بھی نہیں گزر سکیں گے ۔
بیٹی کو اچھا رشتہ جلد حاصل ہو جائے گا ۔
اگر کوئی شادی میں رکاوٹ اور بندش کا شکار ہے تو اسے ہر رکاوٹ سے نجات مل جائے گی ۔
اگر آپ چاہیں گےتو آپ کی شادی جلد ہو جائے گی ۔
مراقبہ مولا علی کی برکت سے آپ کی شادی کے بعد کی زندگی میں خوشحالی اور خیروبرکت ہمیشہ قائم رہے گی ،
میاں بیوی کے اختلافات ، شک اور غلط فہمی دور ہو جائے گی ۔
میاں بیوی کے درمیان مضبوط محبت پیدا ہو جائے گی ۔
شوہر اپنی بیوی کو بے حد اہمیت دینے لگے گا ۔
خواتین کو ان کے سسرال میں عزت اور محبت حاصل ہوگی ۔
بے اولاد صاحب اولاد ہو جائیں گے ۔
اولاد فرمابردار ہو جائے گی ۔
اولاد کو کامیابی اور روحانی حفاظت حاصل ہوگی ۔
آپ کو ہر ظاہری اور باطنی بیماری سے نجات مل جائے گی ۔
ڈیپریشن ، بے چینی ، بے خوابی اور خوف سے آپ کو نجات مل جائے گی ۔
آپ آئندہ زندگی ہر بیماری سے محفوظ رہیں گے ۔
آپ کو آنے والے اچھے یا برے وقت کی پہلے سے خبر ہوجایا کرئے گی ۔
آپ کو آپ کی ہر جائز حاجت حاصل ہوگی ۔
آپ کی ہر مشکل آسان ہو جائے گی
آپ جس کے لئے دعا کریں گے اللہ کی ذات اسے بھی کامیابی عطاء فرمائیں گے ۔
آپ اور آپ کی اولاد حادثات سے محفوظ رہیں گے ۔
مراقبہ مولا علی فتح اور کامیابی کا دروازہ ہے ، لہذا اگر آپ زندگی میں کامیابی ، خوشی ، محبت ، رزق اور خواہشات کی تکمیل چاہتے ہیں تو مراقبہ مولا علی کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور مولا علی علیہ سلام کے نام کی روحانی برکات کا مشاہدہ کریں ۔ یاد رہے کہ مراقبہ مولا علی علیہ سلام کے بے شمار برکات ہیں جو ذبان و قلم سے بیان نہیں ہو سکتی ، اس کے علاوہ مراقبہ مولا علی کی روحانی برکات ہر فرد پر مختلف انداز سے ظاہر ہوتی ہیں ہم نے مراقبہ مولا علی عیلہ سلام کی وہ برکات بیان کی ہیں جن کو ہر فرد آسانی سے سمجھ سکتا ہے اور ان برکات کا مشاہدہ بھی کیا گیا ہے ۔
مراقبہ مولا علی علیہ سلام کی گہرائی رضا بھائی سمجھتے ہیں ، لہذا اگر آپ کو اس مراقبہ کے بارے میں مزید رہنمائی درکار ہے تو آپ رضا بھائی کے واٹس نمبر پر مسیج کریں ، انشاء اللہ جب رضا بھائی فری ہوں گے آپ کو آپ کے سوال کا جواب مل جائے گا ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support