Hajat achi Kismat ki Waja se hasil hoti hai aur kismat Mohammad Ale Mohammad Se poch kar chalti hai, aur ju bhai ya abehan Mohammad O Ale Mohammad ki Mohabbat mein Nade Ali ka wird kartay hain inn ki hajat khud chal kar inn k pas ati hai, Lehaza Iss Post mein aap ko Dua Nade Ali ka aysa Wird Hasil gha jes ki barkat se aap ko aap ki har Hajat 7 din mein hasil ho sakti hai. Hajat Hasil Karne k liye Nade Ali Ka Wird karne ka Sahi Tarika Neche Darj hai.
Hajat Ka Wazifa
اس پوسٹ میں آپ کو نادعلی شریف کا ایک ایساء وظیفہ حاصل ہوگا جس کی برکت سے آپ کو آپ کی ہر جائز حاجت 7 دن میں حاصل ہو سکتی ہے ۔ دعائے نادعلی حاجات حاصل کرنے اور مشکلات کی آسانی کے لئے قدیم زمانہ سے پڑھی جاتی رہی ہے اور آج بھی دنیا میں بے شمار مسلمان اپنی حاجات حاصل کرنے کے لئے نادعلی کا ورد کرتے ہیں ۔
یعنی جب کوئی مسلمان نادعلی کا وسیلہ سے اللہ کی بارگاہ سے اپنی کسی حاجت کے لئے دعا کرتا ہے تو اس کے لئے اللہ کی غیبی مدد کے دروازئے ضرور کھل جاتے ہیں ۔
یاد رہے کہ مسلمان کو حاجت اچھی قسمت کی وجہ سے حاصل ہوتی ہے اور ہم نے اپنا ایمان بیان کیا ہے کہ تقدیر محمد آل محمد سے پوچھ کر چلتی ہے ۔ لہذا جہنوں نے محمد آل محمد کا دامن تھاما ہوا ہے ان کی حاجات خود چل کر ان کے پاس آتی ہیں جبکہ جہنوں نے محمد آل محمد کا دامن تھاما ہوا ہوتا ہے وہ محبت سے نادعلی کا ورد ضرور کرتے ہیں ۔یعنی نادعلی ایک ایسا ورد ہے جس کی برکت سے ہر مسلمان اللہ کی بارگاہ سے اپنی ہر جائز حاجت حاصل کر سکتا ہے اور یہ صرف سچ نہیں بلکہ ہمارا ایمان ہے ۔
علماء اور مفکرین کے مطابق ہر انسان کی زندگی اس کی حاجات کے گرد گردش کرتی ہے ، ہر انسان کے دل میں بے شمار حاجات پیدا ہوتی ہیں ، لہذا انسان اپنی ایک حاجت حاصل کرنے کے بعد دوسری حاجت کو حاصل کرنے کی جستجو کرتا ہے اور دوسری کے بعد تیسری کی یعنی بعض افراد کو ان کی حاجات بے حد آسانی سے حاصل ہوجاتی ہیں
لیکن بہت سے انسان ایسے ہیں جن کی صرف ایک چھوٹی سی حاجت ہوتی ہے اور وہ تمام زندگی اس ایک حاجت کو حاصل کرنے کے لئے شدید محنت اور کوشش کرتے ہیں لیکن وہ اپنی حاجت کو حاصل نہیں کر پاتے ۔ ایساء بری تقدیر کی وجہ سے ہو سکتا ہے ۔ یعنی بُری تقدیر کے حامل افراد کی زندگی روکاوٹوں اور پریشانیوں سے بھری رہتی ہے اور ایسی افراد کو جان توڑ کوشش کے باوجود ان کی حاجات حاصل نہیں ہوتی ، لیکن یاد رہے کہ تقدیر محمد آل محمد سے پوچھ کر چلتی ہے ، لہذا اگر آپ بری تقدیر میں پھنس چکے ہیں تو محمد آل محمد کی محبت میں نادعلی پڑھیں انشاء اللہ تقدیر کے مالک آپ کو بری تقدیر سے ضرور نجات دیں گے۔
اور جس شخص کو بری تقدیر سے نجات مل جاتی ہے اس کو اس کی حاجات کے پیچھے بھاگنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ حاجات خود چل کر ان کے پاس آتی ہیں ۔
مختصر یہ کہ اگر آپ اپنی کوئی حاجت جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہ دعا کے زریعے ممکن ہے اور ایسی دعاوں میں ایک دعا نادعلی بھی ہے ، لہذا نادعلی کا وظیفہ کی برکت سے آپ اپنی ہر حاجت اللہ کی بارگاہ سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ نادعلی کا حاجت حاصل کرنے کے لئے ورد کرنے کا صحیح طریقہ نیچے درج کردیا گیا ہے ۔
Hajat Ka Wazifa Nade Ali
اگر آپ اپنی کوئی حاجت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس مقصد کے لئے آپ جمعہ کے دن کسی بھی وقت کسی ایک مسکین کو کھانا کھلائیں اور دودھ پلائیں ، اس کے بعد آپ عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد سب سے پہلے 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔
اس کے بعد آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں الحمد شریف کے بعد70-70 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ سورہ اخلاص کی تلاوت کا شمار کرنے کے لئے آپ تسبیح کا استعمال کرسکتے ہیں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ دوبارہ 70 مرتبہ سورہ اخلاص اور 70 مرتبہ دعائے نادعلی پنجتی پڑھیں ۔ آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند کردیں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 7 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 7 دن میں آپ کو آپ کی حاجت غیب سے ضرور حاصل ہو جائے گی ۔
یاد رہے کہ نادعلی کا وظیفہ کی برکت سے آپ کو آپ کی وہ حاجت حاصل ہوگی جو کہ جائز ہے یعنی رزق ، جاب ، رشتہ ، شادی اور شوہر کے حوالے سے آپ کی جو بھی حاجت ہوگی آپ کو حاصل ہوگی انشاء اللہ ۔
یہ وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 14 مرتبہ دعائے نادعلی پڑھنے کی عادت ضرور بنائیں تاکہ آپ کو نادعلی کا روحانی فیض ہمیشہ حاصل ہوتا رہے ۔
اس کے علاوہ بیان کئے گئے وظیفہ کے بارے میں اگر آپ کومزید رہنمائی درکار ہے تو آپ رضا بھائی کے واٹس ایپ نمبر پر مسیج کریں ، انشاء اللہ رضا بھائی آپ کو جلد رپلائی دیں گے ۔