ناد علی دعا بہت خاص دعا ہے اور بزرگوں کے مطابق بے شمار برکات کی حامل ہے ۔ بہت سے سے اولیاء اللہ نے اپنے مشکل اور کڑے وقت میں دعائے ناد علی کا ورد کیا اور انھیں اس دعا کی برکت سے مولا مشکل کشاء کی مدد اللہ کے حکم سے حاصل ہوئی۔ یہ دعا مصیبتوں سے نجات ، کامیابی حاصل کرنے اور ہر قسم کے جائز مقصد کو پورا کرنے کے لیے بہت پر تاثیر ہے ۔ اولیا اللہ کے مطابق جو شخص ناد علی کا دامن تھام لیتا ہے وہ اللہ کے فضل و کرم سے تمام مشکلات سے محفوظ اور روحانی حصار میں رہتا ہے۔

Nade Ali Dua Arabi

naade-ali-dua

Nade Ali Hadees

نادعلی روحانی مناجات ہیں جو کہ خیبر کے مقام پر حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مولاعلی کی عظمت کو دنیا پر واضع کرنے کے لیے پڑھی ۔
اس دعا کے بارے میں کوئی بھی واضع حدیث موجود نہیں ، لیکن جن بزرگوں نے اس دعا کو اپنی کتابوں میں تحریر فرمایا وہ بہت بڑے شیخ الحدیث تھے ۔ یہ دعا مبارکہ اہل توشعہ کی کتابوں میں موجود نہیں ۔ اس دعا کے بارے میں صرف سنی علماء اکرام تشریح فرماتے ہیں ۔
نادعلی کا معنی مفہوم بہت سی حدیث مبارکہ کے مطابق ہے یعنی نادعلی شریف کے اجزاء ہمیں حدیث مبارکہ سے حاصل ہوتے ہیں ۔ لہذا یہ دعا پڑھنا جائز ہے اور عبادت ہے اور اس حوالے لئے خصوصی آرٹیکل کا لنک نیچے موجود ہے ۔ نادعلی دعا

Nade ali Translation

” پکارو علی کو جو عجائبات کے مظہر ہیں ۔ تم انھیں مصائب میں اپنا مددگار پاؤ گے ۔ عنقریب ہر رنج و غم دور ہو جائیں گے ۔ آپ کی نبوت کے طفیل اے محمد اللہ کے رسول ! آپ کی ولایت کے طفیل اے علی۔ “

Nade Ali Ka Wird

ناد علی دعا کا ورد خاص روحانی اعمال میں سے ایک ہے اور بے پناہ روحانیت کا حامل ہے ۔ ناد علی دعا قسمت کا رخ پلٹنے اور دکھوں سے بھری انسانیت کے لیے بزرگوں کا خاص تحفہ ہے ۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ناد علی دعا کی برکات کے بارے میں بتائیں گے اور اس دعا سے رونما ہونے والی حیران کن تبدیلیوں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کریں گے۔ ناد علی کا ورد آپ کی تمام مشکلات سے نجات ، مصیبت سے بچنے اور حاجت کی قبولیت کے لیے خاص روحانی عمل ہے ۔
ورد اصل میں وہ نفلی عبادت ہے جو کہ فرد اپنے شوق سے بقاعدگی سے ادا کرتا ہے ۔
نادعلی کے ورد کا جو طریقہ جسکو اکثر اولیاء اللہ نے اپنایا اس کے مطابق نادعلی شریف کو عشاء کی نماز کے بعد کم از کم 14 مرتبہ محبت سے ورد کیا جاتا رہا ہے ۔لہذا اگر آپ کی اللہ کی بارگاہ میں کوئی حاجت اور آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ کی ہر حاجت ہمیشہ اللہ کی غیبی مدد سے پوری ہوتی رہے تو آپ ہر روز عشاء کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 14 مرتبہ دعائے نادعلی صغیر محبت سے ورد کرنے کی عادت ڈال لیں ۔ انشاء اللہ صرف چند دنوں میں آپ کی ہر حاجت غیب سے پوری ہونا شروع ہو جائے گی
یاد رہے کہ افضل یہ ہے کہ درود پاک اور نادعلی کا ورد اللہ اور اس کے رسول کی رضا کے لئے کیا جائے ۔
جب فرد کو اللہ اور اس کی رسول کی رضا حاصل ہو جاتی ہے تو پھر اسے کائنات کی ہر چیز حاصل ہو جاتی ہے ۔

Nade ali ka Wazifa

وظیفہ وہ نفلی عبادت ہے جسے انسان اپنی مرضی سے اپنی کسی خاص حاجت کو اللہ کی بارگاہ سے حاصل کرنے کے لئے چند دن ادا کرتا ہے ۔وظیفہ ایک دعا ہے اور دعا اللہ کی بارگاہ میں ہی کی جاتی ہے ۔اسی طرح نادعلی میں اللہ ، نبی پاک اور مولا علی کا زکر ہے اور یہ ازکار عبادت ہی ہیں ۔
ایک حدیث مبارکہ میں مولا علی کی محبت ایمان کی نشانی کہا گیا ہے اس کے علاوہ ایک حدیث مبارکہ میں جناب مولا علی علیہ سلام کا نام لینا عبادت قرار دیا گیا ہے ۔
لہذا نادعلی میں آپ کو اللہ ، نبی پاک اور مولا علی کے نام مل جائیں گے ۔ یعنی نادعلی کا ورد بھی ایک عبادت ہے اور نادعلی کا وظیفہ اللہ کی بارگاہ میں نبی پاک اور مولاعلی کے وسیلہ سے دعا ہے ۔
اور وسیلہ نبی اور علی کا ہو اور دعا قبول نہ ہو تو یہ ہرگز نہیں ہو سکتا ۔
لہذا اگر آپ کی اللہ کی بارگاہ میں کوئی حاجت ہے تو دعائے نادعلی کے وظیفہ کی برکت سے آپ اللہ کی بارگاہ سے اپنی وہ حاجت حاصل کر سکتے ہیں ۔
لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن اللہ کی بارگاہ سے اپنی حاجت کو جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ دعائے نادعلی شریف کا وظیفہ صرف 7 دن کر لیں ۔ انشاء اللہ نادعلی کا وسیلہ سے تقدیر کا رخ نہ مڑ جائے تو کہنا ۔
نادعلی شریف کے وظیفہ کے لئے آپ جمعرات کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10 – 10 بار درود پاک زکر کریں اور درمیان میں آپ 2 نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14 – 14 بار سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ یہ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 3 مرتبہ سورہ مزمل ، 92 مرتبہ درود ابراہیمی اور 110 بار دعائے نادعلی محبت سے ذکر کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 7 روز تک جاری رکھنا ہے انشاء اللہ 7 روز میں آپ کی جو بھی حاجت ہوگی وہ اللہ کی غیبی مدد سے آپ کو حاصل ہو جائے گی ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن یہ وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ نادعلی شریف کی روحانی برکات حاصل کرنے کے دعائے نادعلی شریف کو پاک سیاہی سے تحریر کر کے اپنے پاس بھی رکھیں اور اپنے گھر میں بھی رکھیں ۔ نادعلی شریف کے وظیفہ اور نقش کی ایک ہی جیسی برکات ہیں
یاد رہے کہ نادعلی شریف کا وظیفہ اور نادعلی شریف کا عربی نقش یہ کراماتی روحانی اثرات کے حامل جنکے آپ کو بے شمار فائدے حاصل ہوں گی اور ان فوائد میں سے چند مشاہدہ میں آنے والے فائدے آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں ۔

Nade Ali Wazifa Benefits

آپ نادعلی شریف کا وظیفہ کریں یا نادعلی شریف کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس رکھیں آپ کو اس کی ایک جیسی ہی روحانی برکات حاصل ہوں گی ۔ لہذا نادعلی شریف کے مشاہدہ میں آنے والے 25 فائدئے درج ذیل ہیں
دعائے نادعلی کی برکت سے
آپ کی جان ، اولاد ، گھر اور عزت ہمیشہ حفاظت میں رہیں گے
آپ پر کبھی کالا جادو اثر نہیں کرے گا
نظربد ، جنات اور سایہ بھی آپ کے قریب سے نہیں گزر پائیں گے
آپ اپنے دشمن سے محفوظ ہو جائیں گے
نقصان دینے والے دشمن زیر ہو جائیں گے
ہر دشمن کے دل پر آپ کا خوف ہوگا
آپ کو بے حساب رزق اور دولت حاصل ہو جائے گی
پسند کی نوکری جلد مل جائے گی ۔
کاروبار آپ کو بے حد منافع دینا شروع کردے گا ۔
رزق کی بندش سے آپ کو نجات حاصل ہو جائے گی
بیٹی کو اس کی پسند کا رشتہ مل جائے گا
شادی کی ہر روکاوٹ غیب سے دور ہو جائے گی ۔
سفر کی روکاوٹ جلد دور ہو جائے گی بیرونی ملک جلد روز گار حاصل ہو جائے گا ۔
میاں بیوی میں محبت پیدا ہو جائے گی ۔
شوہر اپنی بیوی کی ہر جائز بات ماننے لگ جائے گا ۔
شوہر غیر عورت کی محبت سے باز آجائے گا ۔
شوہر کو ترقی ، عزت اور صحت حاصل ہوگی ۔
بے اولاد صاحب اولاد ہو جائیں گے ۔
گستاخ اولاد فرمابردار ہو جائے گی
آپ کو ڈیپریشن ، سر درد اور بے چینی سے نجات مل جائے گی ۔
بلڈ پریشر، شوگر اور ہر قسم کی لاعلاج بیماری کنڑول میں آجائے گی ۔
آپ اور آپ کی اولاد حادثات سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔
ناگہانی آفات وبلیات ، زوال اور مصیب آپ سے دور رہیں گے ۔
زندگی کے ہر میدان میں آپ کو کامیابی حاصل ہو گی
آپ کا مقدر بہت اچھا ہو جائے گا
ہر کوئ آپ سے محبت اور عزت سے پیش آئے گا
ترقی اور کامیابی ہمیشہ آپ کو تلاش کرے گی ۔
آپ کی ہر جائز حاجت غیب سے پوری ہوگی
یہ نادعلی کے چند مشاہدہ میں آنے والے فائدے ہیں جو کہ آپ کو دنیا میں حاصل ہوں گے
اس کے علاوہ بھی آپ کو دعائے نادعلی شریف کے بے شمار فائدے حاصل ہوں گے بشرطیکہ کہ آپ نادعلی کا وظیفہ محبت سے کریں یا نادعلی کا عربی نقش اپنے گھر میں رکھیں ۔

Naade Ali k Urdu Wazaif

نادعلی کے بے شمار وظائف آپ کو کتابوں اور بزرگوں سے حاصل ہو جائیں گے سب کے سب وظائف افضل ہیں ۔ اب ہم آپ کو آپ کے مقاصد کے مطابق نادعلی شریف کے چند ایسے وظائف بتاتے ہیں جو کے فیض برکات کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہیں ۔ان وظائف کے لئے صرف محمد آل محمد کی محبت شرط ہے ۔
کھانے پینے کے حوالے سے جو چیزیں جائز ہیں وہ آپ کھا سکتے ہیں ۔
یہ چند وظائف درج ذیل ہیں ۔

Musibat ki Dua Nade Ali

ناد علی کا وظیفہ انسان کو ہر مشکل سے نکالنے اور کامیابی کی راہیں ہموار کرنے کے لیے بہت مجرب ہے۔ یہ وظیفہ مشکل حالات میں ایسے انسان کی ڈھال بنتا ہے جیسے ماں اپنے بچے کی۔ بہت سے بزرگوں نے اس وظیفے کو آزمایا اور اس سے استفادہ حاصل کیا۔ اگر کوئی کسی سخت مصیبت میں پھنس جائے اور اسے نجات کا کوئی راستہ دیکھائی نہ دے ۔ وہ اپنے آپ کو بے آسرا بے سہارا محسوس کرے تو اسے چائیے کہ وہ ہر فرض نماز کے بعد 10 بار درود ابراہیمی اور 21 بار دعائے نادعلی محبت سے ورد کرے اور اس وظیفہ کو 7 دن تک جاری رکھے انشاء اللہ 7 دن میں آپ کو آپ کی حاجت حاصل ہو جائے گی ۔
یہ وظیفہ فوری طور پر نا صرف انسان کی مدد کرتا ہے بلکہ اسے صحیح راستے پر چلنے میں مدد بھی دیتا ہے۔

Nade Ali wazifa Hajat

انسان کا دل دماغ کسی نہ کسی چیز کو حاصل کرنے اور حاجت کی تکمیل کے لیے مصروف عمل رہتا ہے ۔ بعض لوگوں کی پہلی کوشش ہی انھیں کامیاب کر دیتی ہے اور کچھ افراد بے شمار کوششوں کے باوجود بھی اپنی پسندیدہ چیز کو حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ لہذا ایسے افراد کے لیے ناد علی دعا کا وظیفہ بہت مجرب ہے اور یہ حاجات کی تکمیل ہونے کا خاص عمل ہے ۔ جو بھائی یا بہنیں اپنی حاجت کی اللہ کی بارگاہ میں جلد قبولیت چاہتے ہیں ۔ وہ ناد علی دعا کا وظیفہ سات دن تک مکمل یقین رکھتے ہوئے کریں۔
حاجت کے وظیفہ کے لیے آپ جمعہ کے دن فجر کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ بار دورود پاک پڑھیں اور درمیان میں سات بار الحمد شریف اور 110 بار ناد علی دعا کا بہت محبت کے ساتھ ورد کریں۔ یہ عمل آپ نے سات دن تک تمام شرعی احکامات کی پابندی کے ساتھ کرنا ہے ۔ انشاء اللہ آپ کے کامل یقین کے سبب سات دن کے اندر اندر آپ کو کامیابی حاصل ہو گی اور آپ کی حاجت کی تکمیل ہو جائے گی۔
یہ عمل بہت کامیاب اور بزرگانِ دین کا بتائے گئے خاص اعمال میں سے ایک ہے ۔

Wazifa for Love Back

بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ شروع شروع میں دو لوگوں کے مابین بڑی محبت ہوتی ہے ۔ لیکن اچانک ہی وہ محبت کہیں گم ہو جاتی ہے اور انسان پھر سوچتا ہے کہ پہلے تو ایسا نہیں تھا پہلے تو بہت محبت تھی لیکن ایک دم کیسے ختم ہو گئی۔ اکثر شوہر حضرات بھی شروع میں بیوی سے بڑی محبت کرتے ہیں لیکن گزرتے وقت کے ساتھ یہ محبت ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے اور بیوی اس کو سمجھ ہی نہیں پاتی۔ اصل میں کسی کے دل میں محبت کا ختم ہونا ہماری اپنی ہی غلطی ہوتی ہے۔ ضد کرنا کسی پر اپنی مرضی چلانے کی کوشش کرنا یہ کوئی انسان پسند نہیں کرتا اور یہی چھوٹی چھوٹی باتیں دوری کا سبب بنتی ہیں۔ آج ہم آپ کسی کے دل میں محبت کو دوبارہ ابھارے کا وظیفہ ناد علی بتائیں گے۔ جس کی برکت سے آپ کو آپ کی کھوئی محبت واپس مل جائے گی۔ اس مقصد کے لیے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد
10 بار درود ابراہیمی ، ایک بار سورہ جمعہ اور 70 بار دعائے نادعلی محبت سے ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 7 روز تک جاری رکھنا ہے ۔
لیکن اس عمل سے آپ کو نا قابل یقین نتائج حاصل ہوں گے اور جس شخص کے دل میں بھی آپ محبت ڈالنا چاہیں گے وہ باحکم اللہ آپ کے حق میں بہتر ہو جائے گا۔

Nade Ali Dua for job

جاب کا حصول آج کے وقت میں ہر انسان کی ضرورت ہے۔ لیکن بہت سے افراد اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بھی بے روزگار ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ ناصرف پریشان ہیں بلکہ دن بہ دن ڈپریشن کے مریض بھی بنتے جا رہے ہیں۔ اس لیے آج ہم آپ کو اچھی جاب حاصل کرنے کے لیے ناد علی دعا کا بہت پرتاثیر وظیفہ بتائیں گے ۔ جس سے نا صرف آپ کو اچھی جاب ملے ، بلکہ یہ وظیفہ آپ کی جاب میں کامیابی اور مقبولیت کا سبب بھی بنے گا۔
یہ وظیفہ آپ نے صرف سات دن کرنا ہے ۔ اس وظیفہ کو کرنے کے لیے آپ جمعرات کے دن فجر کی نماز کے بعد اول و آخر تین تین دورود ابراہیمی اور درمیان میں آپ نے چودہ بار سورہ کوثر اور 70 بار ناد علی دعا کا ذکر مکمل یکسوئی اور محبت کے ساتھ کرنا ہے اور دوران ذکر آپ نے اپنے مقصد کی طرف توجہ رکھنی ہے ۔ انشاء اللہ اس عمل کے ذریعے آپ نا صرف اچھی جاب حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔ بلکہ اپنی پسند کے مطابق بھی جاب حاصل کر سکیں گے۔ اس لیے آپ یہ عمل ضرور کریں۔

Nade Ali for Rishta

آج کل بہت سے بھائی اور بہنیں رشتے سے متعلق رکاوٹ کا شکار ہیں اور اس کا حل تلاش کرتے کرتے تھک چکے ہیں۔ یہاں تک کہ ان کی شادی کی عمر بھی گزر چکی ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ نا صرف مایوس ہیں بلکہ نفسیاتی امراض کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔ ناظرین رشتوں کی بندش بہت جلد ہو جاتی ہے ۔ جس کا آغاز میں پتا ہی نہیں چلتا ۔ کیونکہ مسائل بہت زیادہ ہوتے ہیں اور رشتے نہ ہونے کی وجہ بھی ہم انہی مسائل کو سمجھ رہے ہوتے ہیں۔ جب کہ مامعلہ کچھ مختلف ہوتا ہے۔
بعض لوگوں کے رشتے بالکل آتے ہی نہیں ہیں۔ کچھ کو اچھے رشتے ملنے کے باوجود انکار کا سامناء کرنا پڑتا ہے اور بعض دفعہ تو تمام معاملات طے ہونے کے باوجود بھی رشتہ توڑ دیا جاتا ہے۔ یہ تمام صورت حال صاف صاف بندش کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ جس کی وجوہات میں سے اہم اور عام وجہ نظر بد ہے۔ نظربد منفی اثرات سے بھری ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے انسان کی مثبت شخصیت ہونے کے باوجود اس کو پسند نہیں کیا جاتا۔ اس کے متعلق ذہن میں وسوسے اور منفی خیالات آتے رہتے ہیں۔ اس لیے نظر بد کے حصار میں گھیرے افراد کو رشتہ کے متعلق مسائل کا سامنا رہتا ہے اور بار بار ناکامی ہوتی ہے۔
ان تمام حالات و واقعات کا بھرپور جائزہ لینے کے بعد اور رشتے کے مسائل کے حل کے لیے آج ہم آپ کو ناد علی دعا کا خاص وظیفہ بتائیں گے۔ جس سے نہ صرف رشتے کی بندش اور تمام رکاوٹیں دور ہوں گی۔ بلکہ یہی وظیفہ آپ کو اچھا رشتہ ملنے اور اچھی جگہ شادی ہونے کا بھی سبب بنے گا۔ اس وظیفہ کو کرنے کے لیے آپ جمعرات کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی اور درمیان میں ایک بار سورہ رحمٰن اور دو تسبیح ناد علی دعا کا بہت عقیدت کے ساتھ ذکر کریں اور اللہ کی بارگاہ میں دعا کریں۔ یہ عمل آپ نے سات دن تک تمام شرعی احکامات پابندی کے ساتھ کرنا ہے۔ انشاء اللہ آپ کو رشتے سے متعلق تمام مسائل سے نجات حاصل ہو گی اور اچھی جگہ رشتہ اور شادی بھی ہو جائے گی۔

Nade Ali for Marriage

آج کل ہر دوسرا فرد شادی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہے۔ بہت سی لڑکیوں کی عمر بھی شادی کے انتظار میں نکل چکی ہے اور مرد حضرات کی کیفیت بھی عورتوں سے مختلف نہیں ہے۔ ناظرین شادی کے لیے وسائل نہ ہونا الگ بات ہے لیکن تمام وسائل کے ہوتے ہوئے اور تمام معاملات طے ہونے کے باوجود شادی میں رکاوٹ ہونا غور طلب مسلہ ہے۔ کیونکہ اس صورت میں رکاوٹ بندش کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ ہم نے بہت سے ایسے افراد دیکھے ہیں۔ جن کی دلی رضا مندی ہونے کے باوجود بھی جیسے ہی شادی سے متعلق بات ہوتی ہے تو کوئی نا کوئی نیا مسلہ کھڑا ہو جاتا ہے۔
منگنی کے بہت عرصہ گزرنے کے بعد بھی دور دور تک شادی کا نام و نشان نظر نہیں آتا ۔ جس کی وجہ سے اختلافات بھی بڑھتے ہیں اور وہ لوگ جو بڑی خوشی سے منگنی کرتے ہیں اچانک انکاری ہو جاتے ہیں اور رشتہ توڑ دیتے ہیں۔ جس سے لڑکے کے لیے تو نہیں لیکن لڑکی کے لیے بہت سے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ ان تمام معاملات کا جائزہ لینے کے بعد اور شادی کے مسلے کے لیے آج ہم آپ کو شادی کی رکاوٹ کو دور کرنے اور جلد از جلد شادی ہونے کے لیے ناد علی دعا کا خاص وظیفہ بتائیں گے۔ جو آپ کی شادی ہونے کے اسباب پیدا کرنے کا سبب بھی بنے گا اور آپ کے بہت سے گھریلو مسائل کو بھی حل کر دے گا۔
اس وظیفہ کو کرنے کے لیے آپ جمعہ کے دن عشا کی نماز کے بعد اول و آخر 7 – 7 بار دورود ابراہیمی اور درمیان میں
ایک مرتبہ سورہ یسین اور تین تسبیح ناد علی دعا کا بہت عقیدت کے ساتھ ذکر کریں اور اللہ کی بارگاہ میں دعا کریں۔ یہ عمل آپ نے سات دن تک جاری رکھنا ہے انشاء اللہ آپ کو کامیابی حاصل ہو گی۔

Nade Ali for Husband Love

بہت سی خواتین اپنے شوہر کی محبت اور توجہ نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ جس کی وجہ سے نا صرف ان کا مزاج اکھڑا اکھڑا رہتا ہے بلکہ گھر کا ماحول بھی تناؤ کا شکار ہو جاتا ہے۔ بعض شوہر کام کی مصروفیت کی وجہ سے بیوی کے لیے وقت نہیں نکال پاتے اور کچھ مرد حضرات کی توجہ کا سبب ہی گھر سے باہر ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے میاں بیوی میں نہ صرف جدائی آتی ہے بلکہ ایک دوسرے کے لیے منفی سوچ بھی جنم لیتی ہے۔
اور کچھ بیویاں وفا شعار ، خوبصورت ہونے اور تمام معاملات کو خوش اسلوبی سے نبھانے کے باوجود بھی شوہر کی محبت کو حاصل نہیں کر پاتی اور ہر بات چپ چاپ برداشت کرتے کرتے ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتی ہیں۔ اس لیے ہم تمام بہنوں کو ناد علی دعا کا ایسا وظیفہ بتائیں گے۔ جس سے شوہر کا دل خود با خود اپنی بیوی کی طرف مائل ہو جائے گا اور بیوی کے لیے نرم مزاجی ، محبت کا سویا ہوا عنصر بیدار ہو جائے گا۔
جو بہنیں اپنے شوہر کی محبت اور توجہ کی طلبگار ہیں ۔ وہ سوموار کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی اور درمیان میں اکیس بار سورہ کوثر اور ایک تسبیح ناد علی دعا اپنے شوہر کا تصور کرتے ہوئے بے حد یقین اور محبت کے ساتھ کریں ۔ یہ عمل آپ نے سات دن تک کرنا ہے اور اس وظیفہ کے کرشمات آپ پر سات دن کے اندر اندر آشکار ہو جائیں گے۔
یعنی 7 دن میں آپ کو آپ کے شوہر کی محبت انشاء اللہ ہمیشہ کے لئے حاصل ہو جائے گی

Nad e Ali Wazifa for Rizq

آج کے وقت میں بہت سے افراد کو رزق کی تنگی کا سامناء ہے ۔ بعض افراد تو دو وقت کی روٹی بھی بہت مشکل سے پوری کرتے ہیں اور کچھ افراد کی اچھی جاب ہونے کے باوجود بھی گھر کے اخراجات کو احسن طریقے سے پورا نہیں کر پاتے ۔ اس کے برعکس کچھ افراد رزق کی بندش کا شکار ہونے کی وجہ سے بہت محنت کے باوجود بھی رزق کے وسائل میں اضافہ کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ آج ہم آپ کو رزق کی تنگی کو دور کرنے ، رزق کی بندش کے توڑ اور رزق میں برکت ہونے کے لیے ناد علی دعا کا خاص وظیفہ بتائیں گے۔ جس کو شروع کرتے ہی آپ اپنے رزق کے مسائل کو ناصرف حل ہوتا دیکھیں گے بلکہ رزق کی تنگی سے ہمیشہ کے لیے نجات میں حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
اس عمل کو کرنے کے لیے آپ جمعہ کے دن فجر کی نماز کے بعد 10 بار درود ابراہیمی 3 بار سورہ مزمل اور 70 بار دعائے نادعلی محبت سے ورد کریں ۔
یہ عمل آپ نے سات دن تک جاری رکھنا ہے۔ انشاء اللہ آپ کے رزق میں ایسی خیروبرکت ہوگی کہ آپ حیران رہ جائیں گے ۔

Nade Ali for Money

آج کے وقت میں روپیہ ، پیسہ کا حصول ہر شخص کی اولین خواہشات میں سے پہلی خواہش اور ترجیح ہے۔ بہت سے افراد پیسہ کمانے میں نا صرف کامیاب ہوتے ہیں بلکہ معاشرے میں مقبولیت بھی حاصل کر لیتے ہیں ۔ جبکہ کچھ افراد کا اپنا کاروبار ہونے کے باوجود بھی ان کو زندگی میں پیسے کی تنگی اور سرمائے کا مسئلہ در پیش رہتا ہے ۔ بعض افراد اپنے کاروبار کو چلانے کے لیے بچہ کھچا پیسہ بھی اس میں انویسٹ کر دیتے ہیں لیکن ان کے کاروبار کو وہ کامیابی حاصل نہیں ہو پاتی۔ جس کے حصول کی خاطر وہ بہت پیسہ لگاتے ہیں۔ بعض افراد کو پیسے اور مال و دولت کے معاملات میں بندش کا سامناء ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے ان کی بڑی سے بڑی کوشش جھاگ کی طرح بیٹھ جاتی ہے ۔ اس لیے آج ہم آپ کو ناد علی دعا کا خاص وظیفہ مال و دولت حاصل کرنے اور سرمائے کی تنگی سے نجات حاصل کرنے کے لیے بتائیں گے۔ جس سے نہ صرف آپ کو روپیہ پیسہ حاصل ہو گا، بلکہ بندش بھی ختم ہو گی اور جو کوئی بھی آپ کام کریں گے وہ ہمیشہ آپ کو فائدہ دیں گے۔
اس وظیفہ کے لیے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعداول و آخر گیارہ گیارہ بار درود ابراہیمی اور درمیان میں گیارہ بار آیت الکرسی اور تین تسبیح ناد علی دعا کا بہت عقیدت کے ساتھ ذکر کریں اور اللہ کے گھر میں دعا کریں۔ یہ عمل آپ نے صرف سات دن تک کرنا ہے۔ انشاء اللہ وظیفہ کے اختتام سے پہلے ہی آپ کو اس کی برکات حاصل ہو جائیں گی ۔

Nade Ali for Business

آج کل بہت سے کاروباری حضرات کام نہ چلنے کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ کیونکہ کاروبار میں پیسہ انویسٹ کرنا کوئی آسان بات نہیں ہے۔ لیکن لوگ یہ رسک اپنے گھر کے اچھے مستقبل اور گھریلو اخراجات کو پورا کرنے کے لیے لے لیتے ہیں۔ لیکن کاروبار کی مسلسل ناکامی ان کی امیدوں کو بری طرح توڑ دیتی ہے اور وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی جسمانی قوت میں بھی خاصی کمی واقعہ ہوتی ہے۔ بعض لوگوں کو کاروبار میں نقصان ، ناکامی جادو اور بندش کے زیر اثر ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے ان کی ہر کوشش رائیگاں جاتی ہے۔ آج ہم آپ کو کاروبار میں کامیابی کے لیے ناد علی دعا کا خاص وظیفہ بتائیں گے۔ جس کی برکت سے آپ کے کاروبار کو وسعت اور کامیابی ملے گی اور اگر کوئی رکاوٹ اور بندش بھی ہو گی تو وہ بھی باحکم اللہ ختم ہو جائے گی۔
اس عمل کو کرنے کے لیے آپ جمعہ کے دن فجر کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود ابراہیمی زکر کریٰں اور درمیان میں ایک تسبیح سورہ اخلاص اور ایک تسبیح ناد علی دعا کا بہت عقیدت کے ساتھ ذکر کریں اور یہ عمل سات دن تک جاری رکھیں۔ انشاء اللہ سات دن کے اندر آپ کو تمام کاروباری پریشانیوں سے نجات مل جائے گی۔

Nade Ali for Aulad

اولاد کی خواہش ہر شادی شدہ جوڑے کی ہوتی ہے اور اولاد ازدواجی تعلقات کو مضبوط بنانے کا سبب بنتی ہے ۔لیکن آج کل بہت سے خواتین کو بے اولادی کا سامناء ہے اور وہ اولاد کے حصول کے لیے تمام تر کوششیں کر کے مایوس ہو چکی ہیں ۔ بعض خواتین کو بے اولادی کا سامناء میڈیکلی مسئلہ ہونے کی وجہ سے اور کچھ بہنوں کو بندش کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے خواتین جسمانی طور پر تندرست ہونے کے باوجود بچہ پیدا کرنے کی اہل نہیں ہو پاتی۔
آج ہم آپ کو ناد علی دعا کا ایساء وظیفہ بتائیں گے۔ جو آپ کے میڈیکلی مسئلے کو بھی حل کر دے گا اور اولاد کی بندش کے جڑ سے خاتمے کا سبب بھی بنے گا۔
اس وظیفہ کو کرنے کے لیے آپ جمعرات کی شام پاک صاف ہو کر عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود ابراہیمی ذکر کریں اور درمیان میں ایک بار سورہ نساء اور ایک تسبیح ناد علی دعا کا بہت محبت ، عقیدت اور یکسوئی کے ساتھ ذکر کریں اور اللہ کی بارگاہ میں اولاد کے حصول کی دعا کریں۔ یہ وظیفہ آپ نے سات دن تک کرنا ہے اور کامل یقین کے زیر اثر کرنا ہے۔ انشاء اللہ وظیفہ مکمل ہونے کے بعد کسی بھی دن آپ پر اللہ کا کرم ہو جائے گا اور آپ کو اولاد کی خوشخبری مل جائے گی۔

Nade Ali for Pregnancy

شادی کے بعد جب بہت سے عورتیں جلد اپنے سسرال والوں کو اولاد کی خوشخبری نہیں دے پاتی ، جسکی وجہ سے ان کی زندگی بہت مشکل ہو جاتی ہے۔ بہت سی زمہ داریاں نبھانے کے باوجود بھی بے اولادی کا تانا تو انھیں اولین ترجیح سمجھ کر دیا جاتا ہے۔ ایسی خواتین بہت جلد ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتی ہیں ۔ کیونکہ عورتیں فطری طور پر ہی نازک مزاج کی ہوتی ہیں اور جب انھیں بے اولادی کا تانا دیا جاتا ہے تو ان سے برداشت نہیں ہوتا۔ اصل میں سسرال والوں کی یہ سوچ ہوتی ہے کہ اگر عورت ایک سال کے اندر اندر بچہ پیدا نہ کرے تو وہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی اور ایسی سوچ عورت کو ڈپریشن کا شکار کر دیتی ہیں ۔ اس لیے آج ہم آپ کو جلد از جلد صاحب اولاد ہونے کا وظیفہ بتائیں گے ۔ جس کی برکت سے آپ کو جلد اولاد کی خوشخبری بھی ملے گی اور سسرال میں آپ کی بہت عزت بھی ہو گی۔ اس مقصد کے لیے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی اور درمیان میں اکیس بار سورہ اخلاص اور دو تسبیح ناد علی بے حد محبت کے ساتھ پڑھیں اور دوران ذکر اپنی توجہ اولاد کی حصول کی طرف ہی رکھیں۔ یہ عمل آپ نے سات دن تک کرنا ہے۔ انشا اللہ آپ کو کامیابی ملے گی۔ جتنی زیادہ توجہ ہو گی اتنی زیادہ کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔

Nade Ali for Protection

بہت سے افراد اس خوف کا شکار رہتے ہیں کہ وہ کہیں بد اثرات کا شکار نہ ہو جائیں ، کوئی آفت مصیبت ان کا گھیراؤ نہ کر لے اور ان کا کوئی نقصان نہ ہو جائے ۔ ایسی سوچیں فرد کو کوئی کام کرنے نہیں دیتی اور یہی لا پرواہی ان کے بنے کام بھی بگاڑ دیتی ہے۔ اس خوف سے نجات اور ہر قسم کے نقصان ، بد اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے آج ہم آپ کو ناد علی دعا کا ایساء خاص روحانی عمل بتائیں گے۔ جس کی برکت سے آپ ہمیشہ اللہ کی پناہ میں رہیں گے ۔
اس وظیفہ کو آپ کسی بھی دن فجر کی نماز کے بعد شروع کر سکتے ہیں ۔
وظیفہ کے لئے آپ نے ہر فرض نماز کے بعد 11 بار ایت الکرسی ، 10 بار درود ابراہیمی اور 21 بار دعائے نادعلی پڑھ کر اپنے اوپر اپنے گھر کے چاروں اطراف اور اپنے بچوں پر دم کر لینا ہے ۔ یہ عمل آپ نے ہر فرض نماز کے بعد کرنا ہے اور اس عمل کو آپ نے 7 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ 7 دن میں آپ کی جان ، اولاد اور گھر کا حصار ہو جائے گا اور آپ کے وجود اور گھر میں جو بد اثرات ہوں گے وہ بھی دور ہو جائیں گے ۔
یہ وظیفہ سکول جاتے بچوں کے لیے بھی بہت مفید ہے اور بڑوں کے لیے کسی بھی کام کی تکمیل ہونے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ عمل حفاظت کے ساتھ کامیابی کے حصول کو بھی پورا کرتا ہے۔ اس لیے آپ یہ عمل ضرور کریں۔

Nade Ali for Success

مقصد کو پورا کرنے اور کامیابی کا جھنڈا گھاڑنے کی خواہش ہر فرد کی ہوتی ہے اور اپنے مقصد کے حصول سے متعلق ہر انسانی دماغ مختلف خواب سجاتا ہے لیکن ناکامی کی پہلی مہر ہی انسان کے ناصرف خواب توڑ دیتی ہے بلکہ اسے مایوس بھی کر دیتی ہیں اور مایوسی ہی انسان کے قدموں کو ایسا جکڑ لیتی ہے کہ انسان دوبارہ کوشش کرنے کے لیے نہ تو قدم اٹھا پاتا ہے اور نہ ہی اپنے دماغ کسی سوچ پر کام کرنے دیتا ہے۔ بہت سے افراد لائق فائق ہونے کے باوجود اپنی پسندیدہ جاب کو حاصل نہیں کر پاتے ۔ کامیابی کی تمام سڑھیاں چڑھنے کے بعد منزل سے ایک قدم کی دوری پر ہی کوئی دوسرا انسان کامیابی کا تمغہ اپنے نام کر لیتا ہے۔ ہمارے پاس بہت سے ایسے افراد آئے ۔ جو وقت کی دھوپ میں جھلس چکے تھے اور کامیابی کے حصول نے ان کی کمر توڑ دی تھی ۔ ان تمام لوگوں کا مشاہدہ کرنے کے بعد آج ہم آپ کو کامیابی حاصل کرنے کا خاص روحانی سیکرٹ بتائیں گے ۔ یہ خاص سیکڑت ناد علی دعا ہے اور یہی آپ کی مایوسی سے نجات کا ذریعہ ہے ۔
ناد علی دعا کے اس وظیفہ کو کرنے کے لیے آپ جمعہ کے دن فجر کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار دورود ابراہیمی اور درمیان میں ایک بار سورہ یسین اور 70 بار ناد علی دعا کا بہت عقیدت کے ساتھ ذکر کریں اور اس عمل کو سات دن تک جاری رکھیں۔ انشاء اللہ کامیابی آپ کا مقدر بنے گی اور راستے کی تمام رکاوٹیں بھی با حکم اللہ ختم ہو جائیں گی۔

Nade Ali for Enemy

آج کل ہر انسان کسی نہ کسی کے حسد کا شکار ہے اور اسی وجہ سے بہت سے لوگوں کو دنیاوی مشکلات کا بھی سامناء ہے۔ حسد کی بنیاد پر ہی لوگ ایک دوسرے کے دشمن بن جاتے ہیں اور یہ دشمنی انسان کے روحانی اور دنیاوی نقصان کی وجہ بھی بنتی ہے ۔ کیونکہ بعض دشمن جادو وغیرہ کی مدد سے بدلہ لینے کی کوشش کرتے ہیں اور کچھ دنیاوی معاملات میں مداخلت کر کے نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس لیے آج ہم آپ کو دشمن سے نجات کے لیے ناد علی دعا کا وظیفہ بتائیں گے جس سے آپ حاسدوں سے محفوظ رہیں گے اور اس وظیفہ کی روحانی مدد کے سبب ہی آپ کے دشمن خود بخود زیر ہو جائیں گے ۔
اس عمل کو کرنے کے لیے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار دورود ابراہیمی اور درمیان میں گیارہ بار سورہ اخلاص اور ایک تسبیح ناد علی دعا کا بہت عقیدت کے ساتھ ذکر کریں اور اللہ کی بارگاہ میں دعا کریں۔ یہ عمل آپ نے سات دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ سات دن کے اندر آپ کو ناصرف دشمنوں سے نجات ملے گی بلکہ آپ کے دشمن آپ کے دوست بھی بن جائیں گے ۔

وظیفہ میں کامیابی کا سیکرٹ

بہت سے افراد وظیفہ نہیں کر پاتے بعض بہنیں وظیفہ تو کر لیتی ہیں مگر ان کو کامیابی نہیں ملتی وظیفہ میں کامیابی نہ ملنے کی بڑی وجہ وظیفہ کی شرائط کی پابندی نہ ہونا ہے ۔ لہذا ہر بھائی اور بہن کو چاہئیے کہ اگر وہ نادعلی کا وظیفہ کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے نماز اور تمام شرعی احکامات کی پابندی کریں ۔ اس کے بعد وظیفہ شروع کریں ۔ اگر آپ کو نادعلی کا وطیفہ میں کامیابی حاصل ہوجاتی ہے تو یہ آپ کی تمام زندگی کی پریشانیوں کا ایک حل ہے اور نادعلی کا فیض جاری ہونے کے بعد رکتا نہیں ، یعنی مسلمان کو تمام زندگی نادعلی کی روحانی برکات حاصل ہوتی رہتی ہیں ۔اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید معلومات درکار  ہیں تو آپ ہماری ٹیم سے روحانی رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں  ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support