اگر آپ اچھی جاب جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے لئے سورہ آل عمران کی آیت 26 اور 27 کا وظیفہ سب سے بہتر ہے ۔ سورہ آل عمران کی آیت 26 اور 27 رزق کے حوالے سے آپ کی ہر پریشانی کا حل ہے اور اس کی برکت سے آپ زندگی کے ہر میدان میں کامیابی ، عزت اور پیسہ بھی حاصل ہونے لگے گا ۔ یہ وظیفہ آپ کے نام ، مقصد اور روحانی طبیعت کے عین مطابق ہے اور اسکی روحانی برکات آپ کے لئے بہت جلد جاری ہوں گی انشاء اللہ ۔
وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 7 مرتبہ سورہ آل عمران کی آیت 26 اور 27 ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے ہر نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 14 دن سے پہلے آپ کو آپ کے پسند کی جاب حاصل ہو جائے گی ۔
یاد رہے کہ بعض لوگ بچپن سے بڑھاپے تک پریشانیوں کا سامنا کرتے ہیں ۔ ان کو قربانی کے بدلے بدی اور بدنامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ لوگ مصییبت اور پریشانیوں سے بچنے کی ہزار کوشش کرنے کے باوجود بھی پریشانیوں کا شکار ہو جاتے ہیں ۔یعنی سر درد اور ڈیپریشن کی ان سے محبت ہو چکی ہوتی ہے اور وہ چاہ کر بھی اپنی پریشانیوں اور خاندان والوں کی مخالفت سے نجات حاصل نہیں کر پاتے ۔
ایسی بیڈ لک اللہ کسی کے مقدر میں نہیں لکھتا اس کی وجہ کہیں نہ کہیں ہماری اپنی عادات ، غصہ اور ضد ہو سکتے ہیں ۔
دوسروں پر احسان کرنا اللہ والوں کا کام ہے لیکن اگر آپ خود پر پہلے احسان کریں گے تو اس کی وجہ سے آپ ذیادہ لوگوں پر احسان کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں ۔ لہذا اپنی زندگی میں سے ایسی عادات کو ختم کریں جو کہ آپ کی بیڈ کی وجہ ہو سکتے ہیں ۔
بیان کیا گیا وظیفہ جیسے بتایا گیا اسی طریقہ سے کریں انشاء اللہ جلد ہی آپ کا وقت آئے گا۔
