سورۃ الفلق کا نام اسی سورۃ مبارکہ سے حاصل کیا گیا ہے جس کا مطلب صبح کے ہیں۔ اس سورۃ مبارکہ کے نام کا مفہوم اللہ کی پناہ بھی ہے۔ یعنی یہ سورۃ مبارکہ ایک دعا ہے جس میں انسان اللہ کی بارگاہ سے اس کی پناہ حاصل کرنے کے لیے درخواست کرتا ہے۔ قرآن میں یہ سورۃ مبارکہ ۱۱۳ نمبر پر ہے اور یہ سورۃ مبارکہ پارہ نمبر ۳۰ میں موجود ہے۔ ایک حدیث مبارکہ کے مطابق اللہ کی پناہ میں آنے کے لیے سورۃ الفلق اور سورۃ الناس سے بہتر کوئی بھی سورۃ نہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو سورۃ الفلق کا ایک خاص وظیفہ اور اس وظیفہ کے آپ کو دنیا و آخرت میں جو فوائد حاصل ہوں گے سب تفصیل سے بتائیں گے۔ لہذا اس پوسٹ کو آخر تک ضرور پڑھیں۔

Surah Falaq In Urdu

سورہ فلق ایک خاص دعا ہے جس کے ذریعے ایک مسلمان اللہ کی حفاظت حاصل کرتا ہے ۔ یہ سورہ مبارکہ زمانہ قدیم سے شیطان ، جنات ، جادو ، نظربد اور ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہنے کے لئے تلاوت کی جاتی رہی ہے ۔لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن اپنی جان ، مال ، عزت ، اولاد ، کاروبار ، صحت اور کامیابی کی حفاظت چاہتا ہے تو وہ اپنی زندگی میں صرف ایک بار سورہ فلق کا وظیفہ ضرور کر لیں ۔ انشاء اللہ آپ تمام زندگی کے لئے ہر آنے والی اور موجودہ پریشانی سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔ یاد رہے کہ جن لوگوں کو اپنی زندگی میں ہمیشہ کامیابی ملتی ہے اصل میں وہ اللہ کی حفاظت میں ہوتے ہیں جسکی وجہ سے ان کی کامیابی کی راہ میں کسی قسم کی روکاوٹ نہیں آتی اور جن لوگوں کو زندگی میں ہر ہر لمحہ روکاوٹ اور پریشانی کا سامناء رہتا ہے وہ اللہ کی پناہ میں نہیں ہوتے لہذا اللہ کی پناہ میں نہ ہونے کی وجہ سے فرد کو زندگی میں ہمیشہ دشمن ، بیماری ، روکاوٹ ، جادو ، نظربد اور ناگہانی آفات و بلیات کا سامناء رہتا ہے ۔
اس لئے ہر بھائی ، بہن ، شادی شدہ ، غیر شادی شدہ اور والدین کو اللہ کی پناہ حاصل کرنے کے لئے سورہ فلق اور سورہ ناس کا یہ خاص اور آسان وظیفہ ضرور کر لینا چاہیئے جسکی تفصیل ہم آپ کے لئے نیچے بیان کر رہے ہیں ۔

Surah Falaq ka Wazifa

سورہ فلق کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 7-7 بار درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ پہلی رکعت میں آپ الحمد شریف کے بعد 70 بار سورہ فلق تلاوت کریں اور دوسری رکعت میں آپ الحمد شریف کے بعد 70 بار سورہ ناس تلاوت کریں ۔ یہ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 300 بار ایاک نعبد وایاک نستعین ورد کریں ۔ اس کے بعد آپ درود پاک پڑھ کر یہ وظیفہ بند کردیں ۔ سورہ فلق کا یہ وظیفہ آپ نے 12 دن تک جاری رکھنا ہے ۔12 دن کے بعد یا پہلے آپ 5 مساکین کو کھانا کھلا دیں یا کسی مستحق کو اپنی استطاعت کے مطابق کچا راشن خیرات کردیں ۔ انشاء اللہ آپ کا وظیفہ جاری ہو جائے گا ۔

Surah Falaq in Arabic

surah falaq

Surah Falaq KA Tarjuma

آپ کہیے کہ میں صبح کے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔ ہر اُس چیز کی برائی سے جسے اُس نے پیدا کیا۔ اور تاریک رات کی برائی سے جب وہ چھا جائے۔ اور گرہوں میں پھونکنے والیوں کی برائی سے۔ اور حسد کرنے والے کی برائی سے جب وہ حسد کرے۔

Surah Falaq Ki Fazilat

ناظرین اگر کسی بھائی یا بہن نے بیان کیا گیا وظیفہ محبت سے کر لیا تو اسے اس وظیفہ کے دنیا و آخرت دونوں جہانوں میں بے شمار فوائد و برکات حاصل ہوں گی جن میں چند درج ذیل ہیں ۔
ناظرین بیان کیا گیا وظیفہ ایک حصار ہے یعنی یہ وظیفہ کرنے سے آپ کی جان ، گھر اور اولاد کا روحانی حصار ہو جائے گا جسکی وجہ سے آپ کی جان ، گھر اور اولاد جنات ، نظربد ، دشمن اور کالا جادو سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔
اگر آپ بیمار ہیں تو آپ کو شفاء حاصل ہو جائے گی
اگر کوئی اور بیمار ہے تو آپ اس پر سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھ کر دم کریں انشاء اللہ اس مریض کو جلد شفاء حاصل ہو جائے گی ۔
اگر کسی بیٹی کے رشتہ کی کسی نے بندش کروا دی ہو تو وہ بندش چند دنوں میں ختم ہو جائے گی ۔
بیان کیا گیا وظیفہ کاروبار اور رزق کی بندش کا سب سے بہترین توڑ ہے
سورہ فلق کی وجہ سے جنات کبھی بھی آپ کے گھر میں داخل نہیں ہو سکیں گے ۔
جن افراد کے ساتھ آئے دن کوئی نہ کوئی حادثہ ہوتا ہو تو وہ سورہ فلق کا وظیفہ ضرور کریں ۔ انشاء اللہ آپ تمام زندگی حادثات اور ناگہانی آفات و بلیات سے محفوظ رہیں گے ۔
یاد رکھیں کے ناگہانی آفات و بلیات ان افراد پر آتی ہیں جو کہ اللہ کی حفاظت سے محروم ہوتے ہیں ۔ اس لئے اللہ کی حفاظت حاصل کرنے کے لئے زندگی میں ایک بار سورہ فلق اور سورہ ناس کا وظیفہ ضرور کریں ۔
انشاء اللہ آپ فائدے میں رہیں گے ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن سور ہ فلق کا وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ سورہ فلق کو عربی میں پاک سیاہی سے تحریر کر کے اپنے گلے میں بھی پہنے اور اپنے بچوں کے گلے میں بھی ضرور پہنائے ۔ انشاء اللہ آپ اور آپ کی اولاد ہمیشہ اللہ کی حفاطت میں رہیں گے اور جو برکات پہلے بیان کئے گئے وظیفہ کی ہیں وہ برکات بھی آپ کو اس نقش کی برکت سے حاصل ہونے لگیں گی ۔

Note:

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے ، لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے ضروری ہدائیات کو سمھ لیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید رہنمائی کی ضرورت ہے تو آپ ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو ہمارئے نیٹ ورک سے صحیح روحانی رہنمائی حاصل ہوگی ۔