سورہ یاسین کی 7 مبین کا وظیفہ ایک بے حد قدیم وظیفہ ہے جسے ذمانہ قدیم سے ذیادہ تر خواتین ورد کرتی رہی ہیں ۔ خواتین کی بہت سی حاجات ایسی ہوتی ہیں جنہیں وہ اللہ کے سوا کسی سے شئیر نہیں کر پاتی ۔ لہذا اللہ سے اپنی حاجات حاصل کرنے کے لیے سورہ یاسین کا یہ وظیفہ بے حد افضل اور پاورفل مانا جاتا ہے ۔ یاظرین سورہ یاسین میں لفظ مبین 7 مرتبہ آیا ہے لہذا ان 7 مبین کو مدنظر رکھتے ہوے ہی سورہ یاسین کا وظیفہ کیا جاتا ہے جسکی برکت سے اللہ کی ذات متعلقہ فرد کو 7 دن میں اسکی حاجت عطا فرما دیتے ہیں ۔ یہ وظیفہ شادی ، رشتی ، شوہر ، اولاد ، رزق اور کاروبار میں خیروبرکت حاصل کرے کے لیے اپنی مثال ہے ۔ اس پوسٹ میں سورہ یاسین کی 7 مبین کا وظیفہ کے فائدے ، اور اس وظیفہ کو ادا کرنے کا صحیح طریقہ آپ سے شئیر کررہے ہیں ۔
Surah Yaseen ki 7 Mubeen Ka Wazifa
اگر کسی بھائی یا بہن کی اللہ کی بارگاہ میں کوئی حاجت ہے تو اس حاجت کو جلد حاصل کرنے کے لیے سورہ یاسین کی 7 مبین کا وظیفہ بے حد افضل مانا جاتا ہے ۔ بہت سی بہنوں نے یہ وظیفہ کیا بھی ہو گا لیکن صحیح طریقہ معلوم نہ ہونے کی وجہ سے اکثر بہنوں کو وظفیہ میں ناکامی کا سامنا رہتا ہے .یاد رہے کہ دنیا میں جو فرد وظیفہ کرتا ہے تو اس وظیفہ کے اثرات مختلف انداز سے ظاہر ہوتے ہیں ۔ اب وظیفہ کے اثرات شروع ہونے پر کیا جاتا ہے یہ آپ کو وہی بتا سکتا ہے جو کہ روحانیت کو سمجھتا ہے ۔لہذا وظیفہ کے روحانی اثرات شروع ہونے پر جب کو شخص صحیح ردعمل کا اظہار نہیں کرتا تو اس فرد کو وظیفہ سے پیدا ہونے والی روحانیت کا خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا ۔ سورہ یاسین کی 7 مبین کا وظیفہ کرنے کے لیے آپ چاند کی پہلی جمعرات یا جمعہ میں عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 7-7 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 2 نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا ریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 7 -7 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ ایک مرتبہ سورہ یاسین اسطرح تلاوت کریں کہ جب آپ سورہ یاسین کی پہلی مبین پر پہچیں تو اس وقت آپ اللہ کی بارگاہ میں اپنی ہاتھ اٹھا کر اپنی حاجت طلب کریں اور دوبارہ سے سورہ یاسین کو شروع سے تلاوت کرنا شروع کردیں ۔اب کی بار آپ جب سورہ یاسین کی دوسری مبین پر پہچیں تو یہاں بھی آپ ہاتھ مثل دعا اٹھا کر اللہ سے اپنی حاجت طلب کریں اور سورہ یاسین کو پھر سے شروع سے تلاوت کریں ۔ اب جب آپ تیسری مبین پر پہچیں تو پھر سے اپ اللہ کی بارگاہ میں ہاتھ مثل دعا اٹھا کر اپنی حاجت طلب کریں اور سورہ یاسین کو شروع سے تلاوت کرنا شرع کردیں ۔ سورہ یاسین میں 7 مبین ہیں اور یہی عمل آپ نے 7 مبین پر دھرانا ہے اور اس طرح آپ نے ایک مرتبہ سورہ یاسین مکمل کرنی ہے ۔ یہ عمل آپ نے 7 دن تک کرنا ہے ۔ انشاءاللہ 7 دن میں آپ کی جو بھی حاجت ہوگی وہ اللہ کی غیبی مدد سے پوری ہو جاے گی ۔ اسکے علاوہ آپ کو تمام زندگی سورہ یاسین کی روحانی برکات بھی حاصل ہوتی رہیں گی جو کہ بہت عظیم بات ہے ۔
Surah Yaseen k Faidy
سورہ یاسین کی 7 مبین کا وظیفہ کے ان گنت فوائد ہیں لیکن اس پوسٹ میں ہم نے آپ کو سورہ یاسین کی 7 مبین کا وظیفہ کے چند مشاہدہ میں آنے والے فوائد بتائیں ہیں جو کہ نیچے درج ہیں ۔ یعنی سورہ یاسین یاسین کی 7 مبین کا وظیفہ کی برکت سے
دل کی نورانیت اور صفائی حاصل ہوتی ہے۔
ایمان میں مضبوطی اور یقین بڑھتا ہے۔
موت کے وقت آسانی اور سکون نصیب ہوتا ہے۔
قبر کے عذاب سے حفاظت کا سبب بنتی ہے۔
روزِ قیامت تلاوت کرنے والے کی شفاعت کرے گی۔
گناہوں کی مغفرت کا ذریعہ ہے۔
رزق میں برکت اور کشادگی کا سبب بنتی ہے۔
پریشانیوں اور فکروں سے نجات ملتی ہے۔
بیماریوں میں شفا کا باعث ہو سکتی ہے۔
ہر حاجت کی برآوری کے لیے اللہ سے تعلق مضبوط ہوتا ہے۔
شیطانی وسوسوں اور منفی خیالات سے حفاظت ہوتی ہے۔
گھر میں برکت اور سکون نازل ہوتا ہے۔
مرنے والے کی مغفرت کے لیے سنانے کا ثواب ملتا ہے۔
قیامت کے دن تلاوت کرنے والے کا چہرا روشن ہوگا۔
نیک اور صالح اولاد کی نعمت ملنے میں مددگار۔
ہر قسم کے خوف اور ڈر سے امن ملتا ہے۔
سختیوں اور مصیبتوں سے نجات کا ذریعہ۔
دل میں ذکر الٰہی کی محبت پیدا ہوتی ہے۔
دین کی سمجھ میں اضافہ ہوتا ہے۔
اللہ کی رحمت اور قرب حاصل ہوتا ہے۔
نمازوں میں خشوع و خضوع بڑھتا ہے۔
برے کاموں سے بچنے کی توفیق ملتی ہے۔
نیکی کی طرف رغبت بڑھتی ہے۔
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی شکرگزاری کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
دل سے غرور اور تکبر ختم ہوتا ہے۔
ہر عمل میں برکت محسوس ہوتی ہے۔
اللہ کی رضا کے حصول کا ذریعہ بنتی ہے۔
دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھتی ہے۔
ہر مشکل آسان کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔
آخرت کی تیاری کا بہترین ذریعہ ہے۔
روحانی سکون اور اطمینان نصیب ہوتا ہے۔
معاشرتی زندگی میں حسنِ اخلاق پیدا ہوتا ہے۔
عبادت میں لذت اور مزہ آتا ہے۔
قبر میں روشنی کا سبب بنے گی۔
اللہ کی خاص رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔
ہر دعا قبولیت کے قریب پہنچتی ہے۔
نیک اعمال کرنے کی ہمت ملتی ہے۔
بری عادتوں سے چھٹکارا ملتا ہے۔
موت کے بعد بھی ثواب کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
آخرت میں جنت کے حصول کا سبب بنے گی
Note:
وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے ، لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے ضروری ہدائیات کو سمھ لیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید رہنمائی کی ضرورت ہے تو آپ ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو ہمارئے نیٹ ورک سے صحیح روحانی رہنمائی حاصل ہوگی ۔
