سورۃ القصص قرآن کی عظیم سورۃ مبارکہ ہے۔ اس سورۃ مبارکہ کی آیت 24 میں ایک خاص دعا مبارک “رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ” موجود ہے۔ یہ دعا مبارک حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے اللہ کی بارگاہ میں کی جس کا اردو معنی یہ ہے، “اے میرے رب، میں اس خیر کا محتاج ہوں جو تو نے میرے لیے نازل فرمائی۔” یہ الفاظ حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کی زبان سے ادا ہوئے، اس لیے بزرگ یہ مانتے ہیں کہ ان الفاظ میں کچھ نہ کچھ ایسی تاثیر ضرور ہے جس سے انسان فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ان الفاظ کی اہمیت اس لیے بھی ہے کیونکہ یہ قرآن کے الفاظ ہیں۔ اس کے علاوہ یہ الفاظ دعا بھی ہیں۔ اس لیے زمانہ قدیم سے بزرگ اس دعا مبارک کی برکت کا مشاہدہ کرتے رہے ہیں اور آج بھی اس دعا مبارک کو بے شمار مشکلات کی آسانی کے لیے ورد کیا جاتا ہے۔ اس پوسٹ میں ہم آپ کو سورۃ القصص آیت ۲۴ میں موجود دعا مبارک “رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ” کا وظیفہ اور اس وظیفہ کے روحانی اور ظاہری فوائد بتائیں گے۔ دعا مبارک “رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ” روزی، دولت، عزت، خیر و برکت، اچھی تقدیر، شادی، رشتہ اور ہر مشکل پریشانی کا ایک حل ہے۔ اس دعا مبارک کا وظیفہ کی اردو تفصیل نیچے دی گئی ہے۔
Surah Qasas Ayat 24 Wazifa Urdu
سورة القصص قرآن ک عظیم سورہ مبارکہ ہے ۔ اس سورہ مبارکہ کی آیت 24 میں ایک خاص دعا مبارکہ ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر موجود ہے ۔ یہ دعا مبارکہ حضرت موسی علیہ سلام نے اللہ کی بارگاہ میں کی جسکا اردو معنی یہ ہے کہ ” اے میرے رب میں اس کھانے کا محتاج ہوں جو تونےمیرے لئے نازل فرمایا ”
یہ الفاظ چونکہ حضرت موسی علیہ سلام کی زبان مبارک سے ادا ہوے لہذا برزگ یہ مانتے ہیں ان الفاظ میں کچھ نہ کچھ ایسی تاثیر ضرور ہے جس سے انسان فائدہ حاصل کر سکتا ہے۔ اسکے علاوہ ان الفاظ کی اہمیت اس بنا پر بھی ہے کیونکہ یہ قرآن کے الفاظ ہیں ۔ اسکے علاوہ یہ الفاظ دعا بھی ہیں ۔
لہذا زمانہ قدیم سے بزرگ اس دعا مبارکہ کی برکات کا مشاہدہ کرتے رہے ہیں اور آج بھی اس دعا مبارکہ کو بے شمار مشکلات کی آسانی کے لئے ورد کیا جاتا ہے ۔ اس پوسٹ میں ہم آپ کو سورة القصص آیت 24 میں موجود دعا مبارکہ ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر کا وظیفہ اور اس وظیفہ کے روحانی اور ظاہری فوائد آپ کو بتائیں گے ۔ دعا مبارکہ ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر رزق ، دولت ، عزت ، خیروبرکت ، اچھی تقدیر ، شادی ، رشتہ اور ہر مشکل پریشانی کا ایک حل ہے ۔ اس دعا مبارکہ کا وظیفہ کی اردو تفصیل نیچے درج ہے ۔
Surah Qasas Ayat 24 Wazifa
یاد رہے کہ آپ کی لاکھوں مشکلات اور پریشانیوں کا ایک حل دعا مبارکہ ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر ہے ۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن اس دعا مبارکہ کا وظیفہ کرنا چاہتے ہیں تو وہ جمعہ کے دن یا نئے چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 12-14 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ ایک مرتبہ سورة القصص اس طرح تلاوت کریں کہ جب آپ سورة القصص کی آیت 24 میں موجود دعا مبارکہ ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر پر پہنچیں تو آپ اس دعا مبارکہ کو 1100 مرتبہ ورد کریں۔ آپ نے یہ وظیفہ اسی طریقہ سے 11 دن کرنا ہے ۔ 11 دن کے بعد آپ 3 مساکین کو کھانا کھلائیں اور اس کے بعد آپ اس دعا مبارکہ کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس بھی رکھیں اور اپنے گھر میں بھی ضرور رکھیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کے لئے ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر کا روحانی فیض جاری ہو جائے گا ۔جسکی وجہ سے نہ صرف آپ کی تقدیر اچھی ہو جائے گی بلکہ آپ جس کے لئے دعا کریں گے اس کی تقدیر بھی حیرت انگیز انداز سے اچھی ہو جائے گی ۔ اچھی تقدیر سے مراد آپ کی ہر حاجت غیب سے پوری ہونے لگے گی اور آپ جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے آپ کو اس میں کامیابی حاصل ہوگی ۔ ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر کا روحانی فیض آپ کو تمام زندگی حاصل ہوتا رہے گا ۔اس دعا مبارکہ کی جو اہم برکات آپ کو تمام زندگی حاصل ہوں گی اس کی تفصیل نیچے درج کردی گئی ہے ۔
Surah Qasas Ayat 24 Wazifa Benefis
اگر کوئی بھائی یا بہن دعا مبارکہ ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر کا وظیفہ محبت سے کر لیتے ہیں تو ان کو اس دعا مبارکہ کی بے شمار ظاہری و باطنی برکات تمام زندگی حاصل ہوتی رہتی ہیں ۔ ان برکات میں رزق ، دولت ، اچھی قسمت ، صحت اور کامیابی ہے ۔ لہذا اس دعامبارکہ کی چند برکات درج زیل ہیں ۔
Surah Qasas Ayat 24 Wazifa For Rizq
اگر کوئی بھائی یا بہن اللہ کی بارگاہ سے بے حساب رزق ، دولت اور مال حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ بیان کیا وظیفہ کریں اور اس کے بعد ہر فرض نماز کے بعد اس دعا مبارکہ کو 10 مرتبہ پڑھ لیا کرے ۔ انشاء اللہ جلد ہی اس شخص کو اس کی سوچ سے بھی ذیادہ رزق اور دولت حاصل ہونے لگے گی ۔
Surah Qasas Ayat 24 Wazifa 100 Times Benefits
اگر کوئی بھائی یا بہن پہلے بیان کیا گیا وظیفہ کرنے کے بعد روزانہ 100 مرتبہ رب انی لما انزلت الی من خیر فقیر پڑھنے کی عادت بنا لیتا ہے تو اسکی وجہ سے نہ صرف اس شخص کو بے حساب رزق اور دولت حاصل ہونے لگے گی بلکہ یہ فرد جس غریب یا مفلس کے لئے دعا کرے گا اللہ کی ذات اسے بھی مال ، عزت اور کامیابی عطا فرمائیں گے ۔
Surah Qasas Ayat 24 Wazifa For Success
اگر کسی فرد کو یہ لگتا ہے کہ اس کی قسمت میں کامیابی نہیں تو وہ اپنی قسمت کو جلد اچھا کرنے کے لئے پہلے بیان کیا گیا وظیفہ کرے اور اس کے بعد ہر فرض نماز کے بعد 14 مرتبہ دعا مبارکہ ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر اور ایک مرتبہ آیت الکرسی ورد کرنے کا معمول بنالے ۔ اور اس آیت مبارکہ کو تحریر کرکے بھی اپنے پاس رکھے انشاء اللہ اس فرد کی تقدیر اس کی سوچ سے بھی ذیادہ اچھی ہو جائے گی ۔
Surah Qasas Ayat 24 Wazifa 313 Times Benefits
اگر کوئی شخص پہلے بیان کیا گیا وظیفہ محبت سے کرتا ہے اور اسکے بعد روزانہ کسی بھی وقت 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 313 مرتبہ دعا مبارکہ ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر کو پاک ساہی سے تحریر کرکے بھی اپنے پاس رکھتا ہے تو اس کی وجہ سے اللہ کی ذات اس کی تقدیر کو اچھا بنا دیں گے اور یہ شخص جس کے لئے دعا کرے گا اللہ کی ذات اسے بھی زندگی کی ہر رکاوٹ سے نجات عطا فرما دیں گے ۔یاد رہے کہ اچھی تقدیر کے حامل افراد ہر نقصان سے بچ جاتے ہیں اور ان کی زندگی کے سبھی الجھے ہوے معاملات خود بخود اصلاح کی طرف گامزن ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔
الغرض اگر کوئی بھائی یا بہن وافر رزق ، زمین ، جائیداد ، مال ، اولاد ، گھر ، عزت شفاء ،اور ہر رکاوٹ سے نجات چاہتے ہیں تو اس کے لئے اچھی تقدیر کا ہونا ضروری ہے اور اچھی تقدیر پانے کے لئے ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر کا وظیفہ کرنا ہوگا جسکی تفصیل ہم نے آپ کو بتا دی ہے ۔سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کی روحانی برکات جاننے کے لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔
جو لوگ حسد اور نحوست سے خود کو بچا لیتے ہیں ان کو وظیفہ کئے بغیر ہی زندگی میں سب کچھ حاصل ہو جاتا ہے جبکہ حسد اور نحوست کا شکار افراد کو وظیفہ میں بھی کامیابی نہیں ملتی ، لہذا اگر آپ چاہتے کہ آپ کا وقت برباد نہ ہو تو آپ وظیفہ شروع کرنے سے پہلے چند باتیں اپنے ذہن میں رکھیں ، ممکن ہے کہ آپ کو وظیفہ کئے بغیر آپ کے مقصد میں کامیابی حاصل ہو جائے ۔ اس لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔
