Surah Qasas Quran ki aik azeem Surah Mubarakah hai jo ke Makkah Mukarramah mein nazil hui. Surah Qasas ki 88 Ayat aur 9 rukon hain. Surah Qasas para 20 mein hai. Surah Qasas mein Hazrat Musa (AS) ki dastaan mujood hai. Is post mein hum Surah Qasas Ka Wazifa aur is Wazifa ke fazail aap ko batayenge. Surah Qasas har hajat ki takmeel, nokri rozi, karobar, rishta, shadi, aur shohar ko raah rast par lanay ke hawalay se aap ki har pareshani ka hal hai. Yaad rahe ke Wazifa aik dua hai aur dua ain ibadat hai. Surah Qasas Ka Wazifa karne ka sahi tariqa neechay diya gaya hai.
Surah Qasas Ka Wazifa Urdu
سورة القصص قرآن کی ایک عظیم سورہ مبارکہ ہے جو کہ مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی ۔ سورة القصص کی 88 آیات اور 9 رکوع ہیں ۔سورة القصص پارہ 20 میں ہے ۔ سورة القصص میں حضرت موسی علیہ سلام کی داستان موجود ہے ۔اس پوسٹ میں ہم سورة القصص کا وظیفہ اور اس وظیفہ کے فضائل آپ کو بتائیں گے ۔ سورة القصص ہر حاجت کی تکمیل، نوکری رزق ، کاروبار ، رشتہ ، شادی اور شوہر کو راہ راست پر لانے کے حوالے سے آپ کی ہر پریشانی کا حل ہے ۔یاد رہے کہ وظیفہ ایک دعا ہے اور دعا عین عبادت ہے ۔ سورة القصص کا وظیفہ کرنے کا صحیح طریقہ نیچے درج ہے ۔۔
Surah Qasas Ka Wazifa
سورة القصص کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول وآخر 14-14 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد14-14 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 3 مرتبہ سورة القصص محبت سے تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے اور وظیفہ کے دنوں میں آپ نے کچا پیاز ، لہسن اور مولی وغیرہ کا استعمال نہیں کرنا ۔ توٹھ پیسٹ کی بجاے بقاعدہ مسواک کا استعمال کریں ۔ اس کے علاوہ آپ فارغ وقت میں ذیادہ سے ذیادہ درود ابراہیمی ورد کریں ۔ 14 دن وظیفہ کرنے کے بعد آپ 3 مساکیں کو کھانا کھلائیں ۔ انشاء اللہ آپ کے لئے سورة القصص کا روحانی فیض جاری ہو جائے گا اور آپ کی جو بھی حاجت ہوگی وہ آپ کو غیب سے حاصل ہو جائے گی ۔
Surah Qasas Wazifa Benefits
بعض افراد قرآن کی عظیم سورہ مبارکہ کے وظائف کرتے ہیں لیکن ان کو سخت محنت اور پرہیز کے باوجود کامیابی حاصل نہیں ہوتی۔ اسکی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن ہم نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ سورة القصص کا روحانی مزاج ایسا ہے جس کی وجہ سے ہر مسلمان کو سورة القصص کے وظیفہ کا روحانی فیض آسانی سے حاصل ہو جاتا ہے ۔ سورة القصص کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو اسکی بے شمار روحانی برکات حاصل ہوں گی اور جن برکات کا مشاہدہ کیا گیا ہے ان میں سے چند برکات آپ سے اس پوسٹ میں شئیر کردی گئی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں ۔
Surah Qasas Ka Wazifa Aulad Ke Liye
اگر کوئی بھائی یا بہن اولادنرینہ کی نعمت سے محروم ہیں تو وہ سورة القصص کا بیان کیا گیا وظیفہ کریں اور اپنے گلے میں لوح قرآنی کا نقش بھی رکھیں ۔ انشاء اللہ اولاد نہ ہونے کی جو بھی وجہ ہوگی اللہ کی ذات اس وجہ کو دور فرمادیں گے اور جلد ہی آپ کو اللہ کی بارگاہ سے اولاد حاصل ہو جائے گی ۔ یاد رہے کہ آپ نے سورة القصص کا وظیفہ 14 دن تک ہی کرنا ہے اور وظیفہ کے بعد آپ نے تین مساکین کو کھانا بھی ضرور کھلانا ہے ۔ اس کے بعد نتائج آپ کے سامنے ہوں گے ۔
Surah Qasas Ka Wazifa For Marriage
اگر کسی بیٹی کی شادی نہیں ہو رہی اور اس سلسلے میں اس نے بہت سے وظائف بھی کئے ہیں تو اس بیٹی کو چاہیے کہ وہ سورة القصص کا بیان کیا گیا وظیفہ محبت سے کرے اور جب یہ وظیفہ مکمل ہو جائے تو اس کے بعد لوح قرآنی کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گلے میں رکھ لے تاکہ دوبارہ کوئی نحوست اس پر اثرانداز نہ ہو ۔ انشاء اللہ جیسے ہی اس بیٹی کو نحوست اور بد اثرات سے نجات ملے گی تو اسی وقت اس کے لئے بہت اچھے رشتے آنے لگیں گے اور اگر اس بیٹی کی شادی میں رکاوٹ ہوگی تو وہ رکاوٹ بھی خود بخود دور ہونے کے لئے غیبی اسباب آپ کے سامنے پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔
Surah Qasas Ka Wazifa For Rizq
وافر رزق حاصل کرنے کے لئے ہر شخص کوشش کرتا ہے لیکن ہر شخص کو وافر رزق حاصل نہیں ہوتا ۔ وافر رزق حاصل کرنے کے حوالے سے ہر شخص کو رکاوٹوں کا سامنا ہمیشہ رہتا ہے ۔ ان رکاوٹوں کی وجہ ہمارے اعمال اور نظربد ہو سکتی ہے ۔لہذا اپنے اعمال کو درست کرکے سورة القصص کا بیان کیا گیا وظیفہ کریں ۔
اور ہر جمعرات کم از کم ایک مسکین کو کھانا کھلانے کی عادت ڈالیں ۔ اس کے علاوہ لوح قرآنی پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس بھی ضرور رکھیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ کو رزق کی بندش سے نجات حاصل ہو جائے گی اور آپ کو ہر طرف سے بے حساب رزق ، دولت اور مال حاصل ہونے کے لیے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے.
Surah Qasas Ka Wazifa For Job
اگر کسی شخص کے پاس اچھی جاب نہیں یا جاب میں اسے ترقی نہیں مل رہی تو جاب کے حوالے سے ہر پریشانی کو دور کرنے کے لئے آپ پہلے بیان کیا گیا وظیفہ کریں اور اسکے بعد لوح قرآنی کا عربی نقش اپنے پاس رکھیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی ہر خاص و عام آپ کی بے حد عزت کرنے لگے گا اور آفس کا ہر فرد آپ کا مطیع ہو جائے گا اور یہی تسخیر آپ کی جاب کی ہر رکاوٹ اور پریشانی کا حل ہے۔ یاد رہے کہ جب بھی آپ میں استطاعت ہو تو آپ کسی ایک مسکین کو کھانا ضرور کھلادیا کریں ۔
Surah Qasas Ka Wazifa For Success
بعض افراد اپنی بری تقدیر کی وجہ سے زندگی کے ہر میدان میں ناکام ہوتے ہیں ۔ ایسے افراد کو محبت کے بدلے نفرت اور اپنوں سے ہمیشہ رسوائی ملتی ہے ۔ اسکے علاوہ انہیں شدید محنت کے باوجود بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ایسی بری تقدیر کی وجہ نظربد ہو سکتی ہے ۔ یعنی جو شخص ہر طرف سے ناکام ہوتا ہے وہ بہت پرانی نظربد کا شکار ہوتا ہے ۔ ممکن ہے کہ بچپن میں اسے نظر لگی ہو اور اس کے والدین نے اس کی نظر پر توجہ نہ دی ہو ۔لہذا اگر کوئی شخص اپنی تقدیر کو اچھا کرنا چاہتا ہے اور یہ بھی چاہتا ہے کہ اسے زندگی کے ہر میدان میں کامیابی ، عزت اور دولت ملتی رہے تو وہ سورة القصص کا بیان کیا گیا وظیفہ محبت سے کرلے اور اپنے پاس لوح قرآنی بھی ضرور رکھے ۔ انشاء اللہ چند دنوں میں اللہ کی ذات اس کی تقدیر کو اسکی سوچ سے بھی ذیادہ بہتر فرما دیں گے۔
سورة القصص کی چند مشاہدات میں آنے والی برکات آپ سے شئیر کردی گئی ہیں یہ برکات حاصل کرنے کے لئے آپ نے پہلے بیان کیا گیا وظیفہ کرنا ہے اور ان برکات کو ہمیشہ قائم رکھنے کے لئے آپ نے لوح قرآنی کا نقش اپنے پاس یا اپنے گھر میں رکھنا ہے اور جب آپ کے پاس استطاعت ہو آپ نے مسکین کو کھانا بھی کھلاتے رہنا ہے ۔ انشاء اللہ آپ کو سورة القصص کی جو برکات تمام زندگی حاصل ہوتی رہے گی ان کا آپ اندازہ بھی نہیں کر سکیں گے۔
لوح قرآنی کا عربی نقش تحریر کرنےکا طریقہ اور اس کے فضائل جاننے کے لئے نیچے موجود لنک پر کلک کریں ۔