اس پوسٹ میں جنات کی حیقیقت اور ان سے نجات کے لئے آپ کو نادعلی شریف کا ایک آسان اور کامیاب وظیفہ حاصل ہوگا ۔ اس کے علاوہ اسی وظیفہ کی برکت سے آپ تمام زندگی جنات سے محفوظ بھی رہیں گے ۔
یاد رہے کہ حدیث کے مطابق جنات آگ کی لو سے بنی مخلوق ہے اور
انسان کے دنیا میں آنے سے پہلے یہ اسی دنیا میں آباد تھے جنات کا سردار ابلیس تھا جو کہ حضرت آدم علیہ سلام کی تخلیق سے پہلے بے حد عبادت گزار توحید پرست تھا لیکن حضرت آدم علیہ سلام کو سجدہ نہ کرنے کی وجہ سے ابلیس کو مردود کرار دے دیا گیا ۔ اس کے بعد اللہ نے دنیا میں طاقتور فرشتے بھیج کر زمین کو جنات سے صاف کردیا ۔
اللہ کے فرشتوں نے زمین سے جنات کو ختم کرنا شروع کیا تو ان میں سے بے شمار جنات چھپ گئے جبکہ بے شمار جنات کو پکڑ کر غاروں میں قید کردیا گیا اور کچھ کو مار دیا گیا ۔ اس کے بعد حضرت آدم علیہ سلام دنیا میں تشریف لائے اور ان سے انسانی آبادی ذمین پر بڑھنے لگی اور آج یہ دنیا انسانوں کا گھر ہے جبکہ جنات زمین کو اپنا گھر مانتے تھے ۔ جنات یہ سمجھتے ہیں کہ انسانوں نے ان کے گھر پر قبضہ کیا ہے ، لہذا جنات شروع سے ہی انسانوں کو کسی نہ کسی انداز میں پریشان کرتے رہے ہیں ۔ حضرت سلیمان کے دور میں آپ نے جنات کو اپنے قبضے میں کیا اور ان سے کام لیئے اور اسی طرح آپ حضور نبی اکرم صلی اللہ کے دعویٰ بنوت کے بعد بے شمار مسلمان ہو گئے اور اسی وجہ سے مسلمان جنات انسانوں کو نقصان نہیں دیتے ۔ جنات کی موجودگی کے واضع شواہد قرآن اور حدیث میں موجود ہیں اس کے علاوہ قرآن کے 29 پارہ میں جنات کے نام پر سورہ جن بھی موجود ہے ۔
اس پوسٹ میں جنات کی موجودگی پر ظاہر ہونے والی علامات ، جنات کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور ان کا روحانی علاج آپ کو بتایا گیا ہے ۔ لہذا اس پوسٹ کو سمجھ کر آخر تک پڑھیں ۔
Jinnat Ki Alamat
اگر آپ کو بیماری کا علم نہیں تو آپ ایسی بیماری کا علاج کبھی نہیں کر پائیں گے لہذا جنات سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کو جنات کے موجود ہونے کی تصدیق ہو ۔لہذا گھر یا جسم میں جنات موجودگی کی تصدیق اس کی علامات سے کی جا سکتی ہے ۔
یاد رہے کہ جنات کتے ، بلی یا کسی بھی جانور کی شکل میں ظاہر ہو کر انسانی زندگی میں دخل اندازی کر سکتے ہیں لیکن ذیادہ تر جنات اپنی موجودگی کا احساس نہیں ہونے دیتے لیکن ان کے اثرات انسانی زندگی میں پریشانیاں لاتے ہیں۔
لہذا قدیم زمانے میں بزرگ چند علامات کی بنا پر جنات کی موجودگی کی تصدیق کرتے تھے اور اس کے بعد جنات سے بچنے کے لئے روحانی علاج شروع کیا جاتا تھا ۔ لہذا قدیم روحانی ماہرین جن علامات کی بنا پر جنات کی موجود گی تصدیق کرتے تھے وہ علامات ہم نے نیچے درج کردی ہیں ۔
Body Me Jinn Hone Ki Alamat
اگر کسی بھائی یا بہن کے جسم پر جنات مسلط ہیں تو اس کی وجہ مریض پر 10 علامات ظاہر ہو سکتی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں ۔
یاد رہے کہ ضروری نہیں کہ جنات آپ کے جسم میں داخل ہوکر آپ کو کنڑول میں کریں بلکہ جنات جسم میں داخل ہوئے بغیر بھی کسی شخص کو شدید نقصانات سے دوچار کر سکتے ہیں ۔100 میں سے صرف 10 مریض ایسے ہوتے ہیں جن کے جسم میں جنات داخل ہو کر ان کو اپنے کنٹرول میں کر لیتے ہیں اور ایسا مریض خود کے لئے اور دوسروں کے لئے بے حد خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔
لہذا اگر کسی بھائی یا بہن کے جسم میں جنات داخل ہو چکے ہیں تو ابتدا میں وہ خاموش رہتے ہیں لیکن کچھ عرصہ کے بعد وہ عجیب ذبانوں میں بات کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔
جسم میں جنات داخل ہونے کی وجہ سے بعض مریض گندی جہگوں کو پسند کرنا شروع کر دیتے ہیں اور وہی رہنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
بعض مریض کسی ایک جگہ پر ہی کئی کئی گھنٹے بیٹھے رہتے ہیں ۔
مریض کو خون اور گوشت کی بو اچھی لگنے لگتی ہے ۔
بعض اوقات جنات جسم میں مریض کے ساتھ زنا بھی کرتے ہیں جو کہ ہزاروں لوگوں کے مشاہدات میں آیا ہے ۔
جنات جسم میں داخل ہوئے بغیر بھی کسی فرد کو شدید جسمانی نقصانات سے دوچار کر سکتے ہیں اور ایسی صورت میں مریض پر مندجہ ذیل علامات ظاہر سکتی ہیں ۔
مریض بے حد چڑ چڑا ہو جاتا ہے ۔
جنات کے اثرات کی وجہ سے اکثر مریض رات کو سو نہیں پاتے ۔
جنات کے اثرت کی وجہ سے مریض کو تھکاوٹ کا احساس رہتا ہے ۔
جنات کے اثرات کی وجہ سے بعض مریض بلاوجہ روتے ہیں یا ان کی انکھوں میں سے بلاوجہ آنسو آنے لگتے ہیں ۔
جنات کی وجہ سے مریض کو اچانک غصہ آتا ہے اور بعض اوقات یہ غصہ اسی وقت ختم ہو جاتا ہے لیکن اکثر ایسا غصہ کسی کو زخمی کر نے کا سبب بنتا ہے ۔
جنات کی وجہ سے مریض پر جو علامات ہوتی ہیں وہ ہم نے آپ کو بتادی ہیں لیکن یہ علامات حتمی نہیں کیونکہ مزکورہ بالا علامات نفسیاتی اور جسمانی بیماری کی وجہ سے بھی ظاہر ہوسکتی ہیں ۔ لہذا جنات کی تصدیق صرف وہی کر سکتا ہے جو کہ جنات کی فطرت اور عادات کو بہت اچھے سے سمجھتا ہے ۔اگر آپ جنات کی وجہ پریشان ہیں تو ایسی صؤرت میں آپ کو سب سے پہلے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے اور اس کے بعد آپ کو اس کا روحانی علاج کرنا چاہئے جو کہ ہم نے آپ کو آخر میں بتایا ہے ۔
یاد رہے کہ ذیادہ تر افراد کے گھر میں جنات نے بسیرہ کیا ہوتا ہے لیکن ایسے افراد کو بعض اوقات تمام زندگی جنات کی موجود گی کا احساس نہیں ہوتا لیکن جنات کے اثرات کی وجہ سے ایسے افراد کی زندگی میں کوئی نہ کوئی پریشانی چلتی رہتی ہے ۔ لہذا اب ہم آپ کو گھر میں جنات کے موجودگی معلوم کرنے کے لئے چند علامات بتائیں گے۔
Ghar Me Jinnat Ki Alamat
یاد رہے کہ جنات اگر آپ کے قریب موجود ہیں تو اس کی وجہ سے آپ کی جان ، مال ، عزت ، اولاد ، گھر اور کاروبار کو نقصانات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ عام طور پر جنات لوگوں کے گھروں میں بسیرہ کرتے ہیں اور گھر میں جنات موجود ہونے کی وجہ سے اس گھر میں موجود تمام افراد کر اس کے کچھ نہ کچھ اثرات ضرور مرتب ہوتے ہیں ۔ جسطرح گھر میں بدبو دار چیز کی بد بو سے گھر کے تمام افراد مثاثر ہوتے ہیں اسی طرح جنات بظاہر آپ کو نقصان دیں یا نہ دیں لیکن ان کی موجودگی کے اثرات انسانی زندگی کو مثاثر کرتے ہیں ۔
اگر آپ کے گھر میں جنات موجود ہیں تو اس کی وجہ سے مندرجہ ذیل 10 علامات ظاہر ہو سکتی ہیں ۔
گھر میں جنات کی موجودگی کی وجہ سے گھر کے ذیادہ تر افراد کو بے چینی محسوس ہوتی ہے ۔
جنات کی موجود گی کی وجہ سے گھر کے بعض افراد کو بھیانک خواب دیکھائی دینا شروع ہو جاتے ہیں ۔
گھر میں اگر غیر مسلم جنات کا بسیرہ ہے تو اس کی وجہ سے گھر کے افراد کو اچانک بدبو کا احساس ہو گا۔
گھر کے افراد کو گھر میں داخل ہونے کے بعد اکثر سر اور کندوں میں دباو سا محسوس ہوگا ۔
جس گھر میں جنات موجود ہوتے ہیں اس گھر کے افراد کو اپنے پیچھے کسی کے موجود ہونے کا احساس ہوتا رہتا ہے جبکہ وہاں بظاہر کوئی بھی موجود نہیں ہوتا ۔
جنات کی موجودگی کی وجہ سے گھر کے افراد کو اکثر ایسا بھی محسوس ہوتا ہے جیسے انہیں کسی نے چھوا ہوا۔
بعض گھروں میں جنات موجود ہوتے ہیں لیکن وہ انہیں کسی قسم کا نقصان نہیں دیتے لیکن اگر یہ کہا جائے کہ ایسے جنات آپ کو کبھی نقصان نہیں دیں گے تو یہ غلط سوچ ہے ۔ مسلمان جنات مسلمان کے گھروں میں نہیں داخل ہوتے بلکہ وہ انسانوں سے ہمیشہ دور رہتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے مسلمان جنات کو آپ نبی پاک نے مسلمانوں سے دور رہنے کا حکم دیا تھا ۔لہذا اگر کسی مسلمان کے گھر میں جنات ہیں اور وہ خود کو مسلمان کہتے ہیں تو یہ جھوٹ ہے ۔
لہذا گھروں میں شیطاطین اور غیر مسلم جنات ظاہر ہوسکتے ہیں جو کبھی آپ پر رحم نہیں کریں گے اور جب انہیں موقع ملےگا وہ چپکے سے آپ یا آپ کی اولاد کو نقصان دیں گے ۔ اس لئے ہر مسلمان کے لئے حفاظت کی دعائیں پڑھنا ضروری ہے ۔
بیان کی گئی علامات کالا جادو کی وجہ سے بھی ظاہر ہو سکتی ہیں اور نظربد بھی بعض اوقات اسی قسم کی علامات ظاہر کرتی ہے ۔ لہذا علامات سے کسی مرض کو کچھ حد تک اندازہ تو ہو سکتا ہے لیکن کوئی بھی علامت حتمی نہیں ہوتی ۔ لہذا جنات کی تصدیق کرنے کے لئے آپ کو بہت ذیادہ مطالعہ اور تجربات اور مشاہدات کی ضرورت ہے۔ لیکن جو باتیں بہت ذیادہ ضروری ہیں وہ آپ کو ہماری سائٹ سے ہی حاصل ہوں گی ۔
جنات کی وجہ سے مسلمان کو بے شمار نقصنات کا سامنا ہو سکتا ہے لہذا جنات کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو ہم نے نیچے بیان کردیا ہے ۔
Jinnat ke Nuqsanat
جنات کسی فرد کے گھر میں ہو یا جسم میں دونوں صورتوں میں یہ فرد کے لئے بھیانک نقصانات کی وجہ بن سکتے ہیں ۔
جنات کے انسانوں بے شمار طریقوں سے نقصانات دے سکتے ہیں اور زمانے کے مطابق جنات نقصانات دینے کے طریقوں کو بدلتے ہیں ۔ جنات عقلی اور غیر عقلی دونوں طریقوں سے انسانوں کو نقصانات دے سکتے ہیں ۔ لہذا اب ہم آپ کو جنات کی وجہ سے ظاہر ہونے والے 10 نقصانات آپ پر واضع کریں گے ۔
جنات کی وجہ سے فرد یا اس کی اولاد میں سے کوئی حادثے کا شکار ہو سکتا ہے ۔
جنات کو خون پسند ہے لہذا وہ نقصان دینے کا کوئی نہ کوئی ایسا طریقہ اختیار کرتے ہیں جس کی وجہ سے کسی کا خون بہے ۔
جنات کی وجہ سے فیملی کے بعض افراد ایک دوسرئے کے دشمن ہو جاتے ہیں ۔
باپ کا اولاد میں سے کسی کے ساتھ حد سے ذیادہ سختی کرنا جنات کی وجہ سے ہوتا ہے۔
جنات کی وجہ سے بعض لڑکیاں اور لڑکے محبت کا شکار ہو کر خود کو شدید نقصانات دینے لگتے ہیں ۔
جبکہ خود کو جسمانی نقصان سے کر لطف اندوز ہونا جنات کی وجہ سے ہوتا ہے ۔
انسان کی خود کسی کے پیچھے جنات کی سوچ ہوتی ہے ۔
بعض لوگ شدید ڈیپریشن کی وجہ سے خود کشی کر لیتے ہیں جبکہ حقیقت ڈیپریشن نہیں بلکہ جنات ہیں
جنات انسان کو ہمیشہ تباہی کی سوچ اور خواہش دیتے ہیں اور انسان کو اپنے ارادے کے نقصانات کا علم ہونے کے باوجود انسان ایسا ہی کرتا ہے جیسا کہ جنات اسے سوچ دیتے ہیں ۔
جنات کی وجہ سے بعض افراد کو ایسی بیماری لاحق ہو جاتی ہے جس کی تصدیق بھی نہیں ہو پاتی ۔
جنات کی وجہ سےفرد میں اندھیرے ، تنہائی اور موت کا خوف پیدا ہوجاتا ہے ۔
جنات کی وجہ سے خواتین کا حمل ضایع ہو سکتا ہے اور بعض خواتین جنات کی وجہ سے بے اولاد رہتی ہیں ۔
بعض اوقات جنات بعض لڑکیوں کو پسند کرنے لگتے ہیں ، لہذاوہ ان کے منگیتر کو ہر ممکنہ نقصانات اور پریشانی دے سکتے ہیں ۔
بعض اوقات جنات والدین سے ان کی اولاد میں بھی منتقل ہوتے ہیں اور اس طرح وہ نسل در نسل خاندان کے مخصوص افراد کے جسموں میں پناہ لیتے ہیں اور وہ ان پر اپنی خواہشات کو بھی مسلط کرتے رہتے ہیں ۔
ایسے شواہد بھی سامنے آئے ہیں جن میں جنات لڑکوں اور لڑکیوں سے ازدواجی تعلقات بنا لیتے ہیں ۔
فی میل جنات کی نظربد حدیث سے ثابت ہے اور کچھ لوگوں کے مطابق اس کی وجہ سے بعض افراد کی موت واقع ہو سکتی ہے ۔
ایک حدیث کے مطابق ایک صحابی رسول کا قتل جنات کی وجہ سے ہوا تھا ، لہذا جنات قتل ہو بھی سکتے ہیں اور قتل کر بھی سکتے ہیں ۔
جنات کی وجہ سے انسانی زندگی میں خاص قسم کی نحوست داخل ہو جاتی ہے اور اس نحوست کی وجہ سے فرد کو تنگدستی ، گھریلو پریشانی اور کاروباری نقصانات کا سامنا ہمیشہ رہتا ہے ۔
ہم نے جنات کی وجہ سے ظاہرہونے والے چند نقصانات کے بارے میں آپ کو بتا دیا ہے اب ہم آپ کو نادعلی شریف کا ایک ایسا وظیفہ بتا رہے ہیں جس کی برکت سے جنات آپ کے جسم اور گھر کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ کر بھاگ جائیں گے اور وہ دوبارہ آپ کی زندگی میں داخل نہیں ہو سکیں گے ۔
Jinnat Se Bachne Ki Dua

جنات سے نجات اور حفاظت کی بہترین دعا آیت الکرسی ہے لیکن اس پوسٹ میں آپ نادعلی کی روحانی برکات کے زریعے جنات کو گھر اور جسم سے ہمیشہ کے لئے دور کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے جبکہ آیت الکرسی کے زریعے جنات سے نجات کا طریقہ بھی ہماری سائٹ میں موجود ہے ۔
قدیم زمانے میں جنات کی وجہ سے پریشانی ہر دوسرئے فرد کو لاحق تھی ، اور اگر گھرکے کسی فرد کے جسم میں جنات داخل ہوجاتے تو اس وجہ سے اس گھر کے تمام افراد کے جسم میں جنات بسیرہ کرلیتے تھے اور آیسا آج بھی ہوتا ہے ۔ لہذا قدیم زمانے کے مسلمان یہ جانتے تھے کہ جنات مولا علی کے نام سے ڈرتے ہیں لہذا اسی وجہ قدیم مسلمان جنات سے نجات اور حفاظت کے لئے نادعلی ورد کیا کرتے تھے اور نادعلی سن کر جنات اس جگہ سے فوری بھاگ جاتے تھے۔
لہذا نادعلی کی اس فضیلت کا مشاہدہ کرنے کے لئے آپ جنات سے مثاثر مریض کے سامنے نادعلی بلند آواز سے پڑھیں آپ کو اس کی فضیلت کا طاقت کا اندازہ ہو جائے گا ۔
اگر جنات سے مثاثر مریض ہوش حواس میں ہے تو ایسی صؤرت میں وہ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھے اور درمیان میں وہ دو نفل نماز ہدیہ مولا علی اس طرح ادا کرئے کہ پہلی رکعت میں وہ الحمد شریف کے بعد ایک مرتبہ سورہ فلق تلاوت کرئے اور دوسری رکعت میں وہ الحمد شریف کے بعد 1 مرتبہ سورہ ناس تلاوت کرئے ۔ یہ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 70 مرتبہ دعائے نادعلی محبت سے ورد کریں اور آخر میں آپ پانی پر دم کرکے اس پانی کو پی لیں اور اسی پانی کے چند قطرئے آپ اپنے گھر کی پاک دیواروں پر بھی گرائیں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 7 دن تک جاری رکھنا ہے انشاء اللہ 7 دن میں آپ کےجسم اور گھر سے جنات ہمیشہ کے لئے دور ہو جائیں گے اور دوبارہ آپ کی طرف نہیں پلٹیں گے ۔
اگر جنات کا مریض حوش حواس میں نہیں تو ایسی صؤرت میں کوئی دوسرا شخص مریض کئ نیت سے یہ وظیفہ کر سکتا ہے اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو آپ 70 مرتبہ نادعلی شریف پڑھ کر پانی پر دم کریں اور یہ پانی مریض 14 دن تک پئے انشاء اللہ بہت جلد آپ کو جنات سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی ۔
جنات کے مریض کے لئے ضروری ہے کہ وہ گھر کی حفاظت کے لئے خط نادعلی اپنے گھر میں ضرور رکھے ۔ خط نادعلی تحریر کرنے کا صحیح طریقہ کے لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کریں ۔