nade ali ka wird

اس پوسٹ میں آپ کو جنات کو قابو کرنے کا وظیفہ بتایا گیا ہے لیکن یاد رہے کہ جنات کو قابو کرنے کا کوئی بھی عمل کرنے سے پہلے آپ جنات کی حقیقت ، عادات اور ان کی کمزوریاں ضرور سمجھ لیں جو کہ ضروری ہے ۔ اس کے علاوہ رضا بھائی کے مطابق کسی بھی مسلمان کو جنات کو قابو میں کرنے کا کوئی بھی عمل نہیں کرنا چاہئے بلکہ نوجوانوں کو اپنے روزگار کی بہتری اور فیملی کی خوشی کے لئے محنت اور بامقصد کام کرنے چاہئے اور جوا کھیلنے سے پرہیز کرنا چاہئے کیونکہ جنات کو قابو کرنا ایک جوا ہے جو آپ کو سب کچھ دے بھی سکتا ہے اور چھیں بھی سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ ہمارا مقصد کسی بھائی یا بہن کو ڈرانا نہیں بلکہ ہم آپ راستے کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس لئے ہم آپ کو جنات کو قبضے میں کرنے کا وظیفہ آپ کو بتائیں گے لیکن اس وظیفہ کو کرنے کا مشورہ ہم آپ کو نہیں دیں گے ۔
رضا بھائی بھائی کے مطابق جنات کو قبضے میں کرنے کی کوئی دعا یا وظیفہ اصل میں موجود نہیں لیکن قدیم زمانے میں جنات کو قبضے میں کرنے کےلئے جو دعائیں پڑھی جاتی تھی ان کا مقصد صرف جنات سے حفاظت تھا ۔ یعنی جنات کو قابو میں کرنے کے لئے جو دعائیں پڑھی جاتی تھی ان کا مقصد یہ تھا کہ جنات وظیفہ کرنے والے کو جانی یا مالی نقصان سے دوچار نہ کریں ۔ جنات کو قابو میں کرنے کے لئے صرف دلیری کی ضرورت ہے ۔
زمانہ قدیم میں جنات کو قابو میں کرنے کےلئے جو وظائف سب سے مشہور تھے ان میں سے ایک وظیفہ سورہ جن کی آیت نمبر 6 کا ہے ۔ اس وظیفہ کو کرنےکا صحیح طریقہ ہم نے نیچے درج کر دیا ہے ۔

Jinn Ko Kabu Karne Ka Wazifa

surah jinn ayat 6

اگر کوئی بھائی یا بہن جنات کو قابو میں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہیں کوشش کرنی چاہئے کہ وہ سب سے پہلے نادعلی کا وظیفہ کرکے اس کی زکات ادا کرلیں یا روزانہ 100 مرتبہ درود شریف اور 14 مرتبہ نادعلی شریف پڑھنے کی عادت بنائیں اور اس کے ایک مہینے کے بعد جنات کو قابو میں کرنے کا وظیفہ شروع کریں ۔
جنات کو قابو میں کرنے کے لئے آپ نئے چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ مولا علی علیہ سلام اس طرح ادا کریں کہ پہلی رکعت میں آپ الحمد شریف کے بعد 1 مرتبہ سورہ فلق تلاوت کریں اور دوسری رکعت میں آپ ایک مرتبہ سورہ ناس تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ قبلہ رخ ہو کر بیٹھ جائیں اور قرآن شریف کی سورہ جن تلاوت کریں ۔ سورہ جن قران 29 پارہ میں ہے اور اس کی کل 28 آیات ہیں ۔
آپ نے سورہ جن اس طرح تلاوت کرنی ہے کہ جب آپ سورہ جن کی آیت نمبر 6 پر پہچیں تو آپ اس آیت مبارکہ کو 1100 مرتبہ تلاوت کریں اور ا س کے بعد آپ سورہ جن کی جو آیات باقی رہ گئی تھی انہیں تلاوت کریں ۔
آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند کردیں ۔
بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 21 روز تک جاری رکھنا ہے ۔
وظیفہ کے دوران آپ کے نزدیک تازہ پانی اور تازہ پھول ضرور ہونے چاہئے۔
اس عمل کے دروان حصار کی ضرورت نہیں کیونکہ نادعلی جو کہ آپ نے ہر روز 14 مرتبہ ورد کرنی ہے اس سے بڑا حصار کوئی بی نہیں ۔
یہ عمل کرنے سے مسلمان جنات میں سے کوئی آپ کو خوابوں میں دیکھائی دینا شروع ہو جائے گا ۔ اور جب آپ کے دل سے اس کا خوف ختم ہو جائے گا تو وہ آپ کے سامنے آسکتا ہے ۔ ضروری نہیں کہ جنات وظیفہ کے دوران آپ کے سامنے آئیں وہ کسی بھی وقت آپ کے سامنے آسکتے ہیں ۔
لیکن یہ جنات آپ کے سامنے اسی وقت آئیں گے جب آپ کے دل میں ان کا ڈر نہیں ہوگا ۔
آپ اپنا وظیفہ جاری رکھیں اور 21 دن پورئے کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 70 مرتبہ سورہ جن کی آیت 6 ورد کرنے کا معمول بنا لیں ۔ انشاء اللہ جلد ہی جنات آپ سے مانوس ہو جائیں گے اور وہ آپ کے کاموں میں آپ کی معمولی مدد بھی کرنے لگیں گے ۔
بیان کیا گیا وظیفہ ہم نے بے حد قدیم فارسی کتابوں سے حاصل کیا تھا اور ہمیں جیسے یہ وظیفہ حاصل ہوا ہم نے ویسے ہی آپ کو بتایا ہے ۔ پاکستان میں چند لوگوں نے اس وظیفہ میں کامیابی حاصل کی ہے جو کہ رضا بھائی کی شاگرد ہیں ان کے مطابق انہیں لگتا ہے کہ کوئی ان کی معمولی مدد کر رہا ہے ۔لیکن رضا بھائی کے شاگردوں کے مطابق ان کی ایسی مدد نہیں ہوتی جیسا کہ کہانیوں میں بتایا جاتا ہے ۔
جنات کے حوالے سے کوئی بھی عمل یا وظیفہ کرنے سے پہلے آپ کو خط نادعلی اپنے گھر میں ضرور رکھ لینا چاہئے تاکہ آپ کو روحانی حفاظت حاصل رہے 

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support