اس پوسٹ میں آپ کو 10 ایسی علامات بتائی گئی ہیں جن کی بنا پر آپ اپنے گھر میں جنات موجود ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں خود تصدیق کر سکیں گے ۔ اس کے علاوہ اسی پوسٹ میں آپ کو ایک ایسی دعا حاصل ہوگی جس کی برکت سے آپ جنات کو ہمیشہ کے لئے اپنے گھر سے دور کر سکیں گے ۔
یاد رہے کہ ہماری عقل تسلیم کرئے یا نہ کرئے جنات حقیقت میں موجود ہیں اور یہ انسانی زندگی پر اپنے برئے اثرات بھی مترتب کرتے ہیں ۔لہذا اگر کسی فرد کے گھر میں جنات موجود ہیں تو جنات کی نحوست کی وجہ سے گھر کے افراد کو بیماری ، تنگدستی اور پریشانی کا سامنا ہمیشہ رہے گا ۔لہذا اگر آپ پریشانی کوشش کے باوجود نہیں ختم ہو رہی تو ایسا جنات کی نحوست کی وجہ سے ہو سکتا ہے ۔ اس لئے آپ اپنے گھر میں جنات کے موجود ہونے کی تصدیق کر لینی چاہئے تاکہ آپ خود کو جنات سے محفوظ رکھ سکیں ۔
یاد رہے کہ بعض خواتین ہر غیر معمولی واقع رونما ہونے کی وجہ جنات کو ماننا شروع کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی پریشانی کم ہونے کی بجائے بڑھ جاتی ہے ۔ اگر کسی فرد کو اس کی پریشانی کی صحیح وجہ کا علم ہے تو ایسی پریشانی کا حل آسانی سے ہو سکتا ہے جبکہ ہوا میں تیر چھوڑنے سے کسی کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا ۔لہذا اگر آپ کی پریشانی کی وجہ جنات یا ان کی نحوست ہے تو آپ کی پریشانی اس وقت تک قائم رہے گی جب تک کہ آپ کے گھر میں جنات موجود ہیں ، گھر میں جنات کی موجودگی کی تصدیق ان کی علامات سے کی جا سکتی ہے ۔ لہذا اگر آپ کے گھر میں جنات موجود ہیں تو اس کی وجہ سے آپ کے گھر میں 10 علامات ظاہر ہو سکتی ہیں یہ علامات ہم نے نیچے درج کر دی ہیں ۔
Ghar me Jinnat Ki Alamat
اگر کسی گھر میں جنات موجود ہیں تو ان کی وجہ سے گھر کی تنہائی میں عجیب اور خاموش آوازیں سنائی دیتی ہیں ۔
جس گھر میں جنات موجود ہوتے ہیں اس گھر میں داخل ہونے والے ہر اجنبی کو خوف محسوس ہوگا ۔
جنات کی موجودگی کی وجہ سے گھر کی اکثر چیزیں غائب ہو جاتی ہیں اور خود بخود مل بھی جاتی ہیں ۔
جس گھر میں جنات موجود ہوتے ہیں اس گھر کے افراد کو اکثر بھیانک خواب دیکھائی دیتے ہیں ۔
بعض اوقات جنات کی وجہ سے گھر میں گوشت اور خون کے قطرئے آنے لگتے ہیں اور اگر ایسا سچ ہے تو یہ آپ کے لئے کسی بھی وقت بے حد بھیانک ثابت ہو سکتا ہے ۔
جنات کی وجہ سے گھر کے افراد بے خوابی اور ڈیپریشن کا شکار رہتے ہیں ۔
جنات کی وجہ سے گھر کے افراد کو ایسی بیماری لاحق ہو سکتی ہے جو کہ پہچان میں نہیں آتی ۔
گھر میں جنات کی موجودگی کی وجہ سے گھر میں موجود جانور بے چین رہتے ہیں ۔
جس گھر میں جنات موجود ہوتے ہیں اس گھر میں داخل ہونے کے بعد فرد کو جسمانی تھکاوٹ اور جسم پر بوجھ محسوس ہونے لگتا ہے ۔ یہ علامت ہر کسی پر ظاہر نہیں ہوتی ۔
جنات کی موجودگی کی وجہ سے گھر کے افراد اچانک اور شدید غصہ کا شکار ہو جاتے ہیں ۔
جس گھر میں جنات ہوتے ہیں اس گھر کے افراد نماز پڑھنے اور تلاوت کرنے میں مشکل کا سامنا رہتا ہے ۔
گھر میں جنات موجود ہونے کی ہم نے چند علامات بتائی ہیں جو کہ حتمی نہیں لیکن ان کے زریعے ہم جنات کے موجود ہونے کے بارئے میں کافی حد تک درست اندازہ لگا سکتے ہیں ۔
یاد رہے کہ جنات کسی بھی فرد کو بھیانک نقصانات سے دوچار کر سکتے ہیں ، لہذا جنات سے گھر کو محفوظ رکھنے کے لئے گھر میں سورہ فلق ، سورہ ناس اور آیت الکرسی تلاوت کرنے کی عادت بنائیں ۔ اس کے علاوہ اپنے گھر میں خط نادعلی ضرور رکھیں انشاء اللہ خط نادعلی کی برکت سے آپ کے گھر سے جنات دور ہو جائیں گے اور آپ کا گھر آئندہ زندگی جنات کے شر سے محفوظ رہے گا ۔