جسطرح ہر فرد کی زندگی میں کبھی نہ کبھی خوش قسمتی دستک دیتی ہے اسی طرح ہر فرد کی زندگی میں بے شمار مرتبہ مفلسی اور بری قسمت بھی دستک دیتی ہے ۔ بری قسمت مفلسی ، غربت ، تنگدستی ، بدنامی ، بیماری اور بے بسی کو لاتی ہے ۔ لہذا بری قسمت سے بچ جانے کا مطلب مفلسی ، غربت ، تنگدستی ، بدنامی ، بیماری اور بے بسی سے بچنا ہے ۔
مفلسی کو لانے کے پیچھے ہمارا ہی کوئی نہ کوئی عمل کارفرما ہوتا ہے اور جب ہم کوئی برا فعل سر انجام دے رہے ہوتے ہیں ہمیں یہ علم ہوتا ہے کہ یہ غلط ہورہا ہے لیکن ہم اس کے باوجود غلط کرتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ دیکھا جاے گا ۔ لیکن جب دیکھنے کی باری آتی ہے تو ہم اپنی بے بسی کے علاوہ کچھ نہیں دیکھ پاتے ۔
اس کی مثال ایسے ہے کہ جب کوئی فرد سود پر پیسے حاصل کرکے کوئی کاروبار کرتا ہے تو اسے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ سود اسلام میں حرام ہے ، لیکن اس کے باوجود وہ سود پر لیے گئے پیسے سے کاروبار کرتا ہے اور سوچتا ہے کہ کاروبار کو کامیاب کرکے وہ جلد سود سے پیچھا چھڑا لے گا ۔ لیکن ایسا نہیں ہوتا ۔ جب اس فرد کو سود کے پیسے واپس کرنے ہوتے ہیں تو اس وقت اسے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس نے بہت بڑی غلطی کردی ۔ اب وہ فرد جو یہ کہتا تھا کہ دیکھا جاے گا وہ صرف اپنی بے بسی کو دیکھتا ہے ۔ بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہر فرد کی زندگی میں مفلسی کئی بار دستک دیتی ہے ۔ مفلسی کی دستک کی نشانی یہ ہوتی ہے کہ وہ آپ کو سہانے خواب دیکھا کر آپ سے ایسی غلطی سر زد کرواتی ہے جسکی وجہ سے مفلسی ہر طرف سے آپ کو اپنے شکنجے میں لے لیتی ہے ۔ ہم نے ہزاروں لوگوں کی زندگی ایسے ہی تباہ ہوتی دیکھی ہے ۔ لہذا مفلسی کی چال کو سمجھے اور اس سے بچنے کے لئے ہم آپ کو ایک خاص قرآنی دعا بتا رہے ہیں ۔ اس دعا کو ضرور درد کیا کریں ۔ انشاء اللہ آپ کو دنیاوی اور آخرت میں بے شمار برکات حاصل ہوں گی ۔

Muflis Ki Dua

surah al imran ayat 26-27

اگر کوئی بھائی یا بہن مفلسی کا شکار ہو چکے ہیں ۔تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کو تنگدستی ، غربت ، قرض یا کسی نہ کسی بیماری نے گھیر لیا ہے ۔ اس کے علاوہ ان کو ہر کام میں روکاوٹ کا سامنا بھی ہوگا ۔ مفلسی کی وجہ ہمارے اپنے اعمال بھی ہو سکتے ہیں اور اس کی وجہ نظربد اور حاسد بھی ہو سکتے ہیں ۔ لہذا موجودہ مفلسی کو ختم کرنے کے لئے اور آئندہ زندگی مفلسی سے محفوظ رہنے کے لئے آپ فجر کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 3 مرتبہ سورہ آل عمران کی آیت 26 اور 27 کو ورد کر لیا کریں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں انشاء اللہ جلد ہی آپ کو مفلسی سے نجات مل جاے گی ۔ یاد رہے کہ کوئی فرد مفلسی کا شکار ہے یا نہیں دونوں صورتوں میں یہ ورد کر لیانا چاہئے ۔ یہ ورد کرنے سے آپ کو رزق کی کمی نہیں ہوگی اور آپ کو زندگی میں آنے والی ہر پریشانی سے بھی نجات ملتی رہے گی ۔ اگر کوئی بابھائی یا بہن بیان کیا گیا وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ سورہ آل عمران کی آیت 26 اور 27 کو پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے پاس بھی رکھیں اور اپنے گھر میں بنھی ضرور رکھیں انشاء اللہ یہ عمل کرنے سے آپ کو بیان کئے گئے وظیفہ کی برکات حاصل ہوں گی۔
مفلسی سے بچنے کے لئے ہم نے آپ کو دو خاص قرآنی اعمال بتائیں ہیں ۔

Note:

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے ، لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے ضروری ہدائیات کو سمھ لیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید رہنمائی کی ضرورت ہے تو آپ ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو ہمارئے نیٹ ورک سے صحیح روحانی رہنمائی حاصل ہوگی ۔