اگر آپ شادی میں رکاوٹ کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ کی اس پریشانی کے حل کے لئے خاص دعا اور وظیفہ”ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر” ہے یہ مکمل دعا آخر میں عربی میں درج کر دئ گئی ہے ۔ اس دعا مبارکہ کا وظیفہ آپ کے نام ، روحانی طبیعت اور مقصد کے عین مطابق ہے اور اس کی روحانی برکات بھی آپ کے لئے بہت جلد جاری ہو جائیں گی جس کی وجہ سے آپ کو شادی اور ہر قسم کی پریشانی سے صرف چند دنوں میں نجات مل جائے گی ۔
اس وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔
اس کے بعد آپ 700 مرتبہ “ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر” پڑھیں ۔
آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند کردیں ۔
آپ نے بیان کیا گیا وظیفہ صرف عشاء کی نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں آپ کی شادی کی ہر رکاوٹ دور ہونے کے لئے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔
یاد رہے کہ بعض لوگ نحوست کا شکار ہونے کی وجہ سے زندگی کے ہر اہم کام میں ناکامی کا سامنا کرتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کو سر درد ، بے چینی ، فیملی کے کچھ افراد کی شدید مخالفت اور بدنامی کا سامنا اکثر رہتا ہے ۔نحوست کی وجہ حسد اور نظربد ہو سکتی ہے جبکہ نحوست بد قسمت زندگی کی ایک اہم وجہ ہے جو آسانی سے کسی کا پیچھا نہیں چھوڑتی لیکن اگر آپ ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر کا وظیفہ محبت سے کریں گے تو آپ کو نحوست ، حسد ، نظربد اور ہر قسم کے منفی اثرات سے نجات مل جائے گی جس کی وجہ سے آپ کی شادی کی ہر رکاوٹ ختم ہو جائے گی اور آپ کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی اور عزت حاصل ہونے لگے گی ۔ اس کے علاوہ ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر کی برکت سے آپ کو بے حساب رزق اور پیسہ بھی ہمیشہ حاصل ہوتا رہے گا ۔
Rabbi InniLima Anzalta in Arabic
