Ali

اس پوسٹ میں آپ کو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا ایک ایسا وظیفہ حاصل ہوگا جس کی برکت سے آپ کو اپنی پسند کی جاب 7 دن سے پہلے حاصل ہو جائے گی ۔ اس پوسٹ میں جاب کے حوالے سے آپ کو چند ایسی خاص باتیں بتائی گئی ہیں جن پر عمل کرنے سے آپ کو اچھی جاب بھی حاصل ہوگی اور آپ کو زندگی کے ہر میدان میں ترقی ، کامیابی ، عزت اور پیسہ بھی حاصل ہوگا ۔لہذا اس پوسٹ میں بتائی گئی ہر بات اور وظیفہ کی کو اچھے سے سمجھنا آپ کے لئے بے حد ضروری ہے۔ لہذا اگر آپ چاہتے ہیں کہ کامیابی آپ کو خود تلاش کرئے تو اس پوسٹ کو آخر تک پڑھ کر اس پر عمل کریں انشاء اللہ سب خیر ہو جائے گی ۔
یاد رہے کہ ہر انسان مختلف زریعوں سے رزق حاصل کرتا ہے اور جاب بھی رزق حاصل کرنے کا ایک اچھا زریعہ ہے ۔ لیکن جاب حاصل کرنے کے حوالے سے بعض افراد کو شدید روکاوٹوں اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ہر فرد یہ چاہتا ہے کہ اس کو جلد از جلد اسکی پسند کی جاب حاصل ہو جاے ، لہذا فیملی سپورٹ ، رشوت اور سفارش کی بنا پر بعض افراد کو جلد اچھی جاب حاصل ہو جاتی ہے لیکن بعض افراد کو بے حد محنت اور کوشش کے باوجود جاب حاصل نہیں ہوتی اور اگر کسی کو جاب حاصل ہو جائے تو کسی وجہ سے اس کی جاب ختم ہو جاتی ہے ، اس کے علاوہ بعض افراد معمولی باتوں کی وجہ سے اپنی جاب کو خود ٹھو کر مار دیتے ہیں اور اس کے بعد انہیں کوئی جاب حاصل نہیں ہوتی۔
عام طور پر جس فرد کے پاس جاب نہیں اس کی فیملی میں عزت نہیں کی جاتی اس کے علاوہ اگر کسی شادی شدہ فرد کے پاس جاب نہیں تو اس کی وجہ سے اس کی فیملی کی ضروریات پوری نہیں ہو پاتی جس کی وجہ سے اسے قرض لے کر گزر بسر کرنا پڑٹا ہے ۔ اس کے علاوہ اگر کسی شوہر کے پاس جاب نہیں تو اسکی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑا اور تکرار چلتی رہتی ہے جس کی وجہ سے ان کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
جاب حاصل نہ ہونے کی وجہ سے بعض افراد کو پریشانیوں کے طوفانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کے علاوہ اگر کوئی فرد جاب پر توجہ نہیں دیتا تو اس کی وجہ سے اس کی فیملی کا مستقبل بے رونق ہو سکتا ہے ۔
یاد رہے کہ پیسہ اور دولت ہر شخص کے پاس مہمان ہے یہ کسی بھی وقت آپ کا ساتھ چھوڑ سکتے ہیں لیکن ہنر اور تجربہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہتا ہے اور اس کی وجہ سے آپ جنگل میں رہ کر بھی رزق کما سکتے ہیں ۔
لہذا اگر آپ جاب حاصل نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ کی اس پریشانی کا حل سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ میں ہے ۔ یہ وظیفہ اور اس کی جاب کے حوالے سے روحانی برکات آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوں گی جس کی تفصیل نیچے درج ہے ۔

Job Ka Wazifa (Surah Baqarah last 2 Ayat)

surah baqarah last 2 ayat

اگر آپ جلد اچھی جاب حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس مقصد کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کو بے حد پاورفل مانا جاتا ہے ۔ یہ آیات عربی میں اوپر درج ہیں اور ان آیات کی فضیلت میں حدیث موجود ہے ۔ لہذا جاب کے حوالے سے ہر پریشانی کا 7 دن میں خاتمہ کرنے کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ قدیم زمانے سے کیا جاتا رہا ہے اور آج بھی اس وظیفہ کو سب سے ذیادہ اہمیت دی جاتی ہے ۔ جلد اچھی جاب حاصل کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14-14 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ ایک مرتبہ سورہ بقرہ اس طرح تلاوت کریں کہ جب آپ سورہ بقرہ کی آیت 285 پر پہنچیں تو یہاں آپ رک کر10 مرتبہ ایاک نعبد و ایاک نستعین پڑھ کر اپنی جاب کے لئے دعا کریں اور اس کے بعد آپ 170 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کو تلاوت کریں ۔ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات 285 اور 286نمبر آیات ہیں جو کہ عربی میں اوپر درج ہیں ۔
بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے اسی طریقہ سے 7 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 7 دن یا اس سے پہلے آپ کو اچھی جاب حاصل ہو جائے گی ۔ وظیفہ کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 10 مرتبہ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا ورد کرنے کی عادت ضرور بنا لیں تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔
سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو جاب اور رزق کے حوالے سے بے شمار روحانی فائدے حاصل ہوں گے اور ان فوائد سے چند فائدے ہم نے نیچے درج کر دئے ہیں ۔

Job Ka Wazifa Benefits

سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ آپ کی جاب اور رزق کے حوالے سے ہر پریشانی کا حل ہے اور اس کی برکت سے آپ تمام زندگی جاب اور رزق کے حوالے سے ہر پریشانی سے محفوظ رہتے ہیں ۔ جلدی جاب حاصل کرنے کے حوالے سے ہم نے 14 سالوں میں بے شمار بہنوں اور بھائیوں کو سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ بتایا اور اس دوران جن افراد نے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کیا انہیں آج تک رزق کے حوالے سے کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہوا اور ان میں سے بہت سے لوگ آج ان فیکڑیوں کے مالک ہیں جن میں وہ جاب کیا کرتے تھے ۔ہم نے 14 سال میں رزق اور جاب حاصل کرنے کے حوالے سے اس مقدس آیت کی بے شمار روحانی برکات کا مشاہدہ کیا اور ن روحانی برکات میں مشاہدہ میں آنے والی چند برکات اس پوسٹ میں آپ کو حاصل ہوں گی ۔ یعنی سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کی برکت سے
آپ کو جلد اور اچھی جاب حاصل ہو جائے گا
آپ کو جاب انٹر ویو میں کامیابی حاصل ہو جائے گی
آپ کو جلد پرمانینٹ جاب حاصل ہوجائے گی ۔
یا آپ کی جاب جلد پرمانینٹ ہو جائے گی ۔
آپ کو جاب میں ترقی اور کامیابی حاصل ہوگی ۔
آپ کی سیلری میں اضافہ ہونے لگے گا ۔
آفس کے املہ کے دل میں آپ کی عزت اور محبت پیدا ہو جائے گی ۔
اس وظیفہ کی برکت سے آپ کو سرکاری جاب حاصل ہو سکتی ہے ۔
جاب کی بحالی کے لئے یہ وظیفہ مجرب ہے ۔
تبادلہ کروانے یا رکوانے کے لئے سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ خاص مانا جاتا ہے ۔
یہ وظیفہ شوہر کی اچھی جاب کے لئے مجرب ہے ۔
اس وظیفہ کی برکت سے آپ کو ذیادہ سیلری والی جاب حاصل ہوگی ۔
آپ کی جاب ہمیشہ حفاظت میں رہے گی ۔
آپ کو جاب کے حوالے سے نظربد اور حسد سے نقصان نہیں ہوگا۔
یہ وظیفہ بیرون ملک مقیم افراد کی جاب کے لئے افضل ہے ۔
سورہ بقرہ کی آخری دو آیات جاب کی ہر پریشانی کا خاتمہ کرتی ہے ۔
آپ کو جاب کی بندش سے نجات مل جائے گی ۔
سورہ بقرہ کی آخری دو آیات جاب کی ہر رکاوٹ کا توڑ ہے ۔
بہت سے افراد کی کامیاب زندگی کا انحصار ان کی جاب پر ہوتا ہے ، لہذا جاب میں کامیابی کا انحصار دعا پر ہے اور جاب کے حوالے سے بہترین دعا سورہ بقرہ کی آخری دو آیات ہیں جو جن کی برکت سے آپ زندگی میں ہر قسم کی کامیابی اور خیروبرکت حاصل کر سکتے ہیں ۔ سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ اور اس کے فائدے ہم نے آپ کو بتا دئے ہیں ۔
لہذا اگر آپ جاب کے حوالے سے پریشان ہیں تو زندگی میں ایک بار سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ ضرور کر لیں انشاء اللہ آپ تمام زندگی فائدے میں رہیں گے ۔
یاد رہے کہ بعض افراد سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کا وظیفہ کچھ مشکل ہونے کی وجہ سے نہیں کر پاتے ، لہذا اب ہم آپ کو جاب کے حوالے سے چند مشہور وظائف بھی بتا دیتے ہیں اگر آپ کو ان وظائف میں سے کوئی وظیفہ آسان لگتا ہے تو آپ انہیں کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو کامیابی ضرور حاصل ہوگی ۔

Bismillah Ka Wazifa for Job​

بسم اللہ شریف حضرت سلمان علیہ سلام کےتخت پر تحریر تھی ، لہذا بسم اللہ شریف کا وظیفہ ہر مقصد میں کامیابی کے لئے زمانہ قدیم سے کیا جاتا رہا ہے اور آج بھی بسم اللہ شریف کا وظیفہ کو بے حد فضیلت حاصل ہے ۔ بسم شریف میں اللہ کے تین نام موجود ہیں اور اس میں اسم اعظم بھی موجود ہے جو کہ ناممکن کو ممکن بنا سکتا ہے ۔اگر کوئی بھائی یا بہن جاب نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہیں تو ان کی اس پریشانی کا حل بسم اللہ شریف میں موجود ہے ۔ بسم اللہ شریف کا وظیفہ کرنے سے آپ کو 7 دن میں اچھی جاب حاصل ہو سکتی ہے ۔
بسم اللہ شریف کے اعداد 786 اور 19 حروف ہیں ، لہذا کچھ بزرگوں کے مطابق اگر عشاء کی نماز کے بعد 786 مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھی جائے اور اس وظیفہ کو 19 روز تک جاری رکھا جائے تو اس کی برکت سے آپ کو 19 روز سے پہلے جاب حاصل ہو جائے گی ۔
بسم اللہ شریف کا مشہور وظیفہ یہ ہے کہ آپ ہر نماز کے بعد 10 مرتبہ درود شریف اور 119 مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں اور اس وظیفہ کو آپ 7 دن تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ 7 دن میں آپ کو جاب حاصل ہو جائے گی ۔
بسم اللہ شریف کا وظیفہ کرنے کے بعد فرد جس کام میں ہاتھ ڈالتا ہے اسے کامیابی ملتی ہے اس کے علاوہ اس وظیفہ کی برکت سے فرد کے رزق میں خیروبرکت ہو جاتی ہے اور اس کے پاس کچھ عرصہ میں وافر پیسہ اور دولت بھی جمع ہو جاتی ہے ۔ بسم اللہ شریف کا وظیفہ فرد کو ناگہانی آفات و بلیات ، بیماری اور حادثات سے بچاتا ہے اور اس کی برکت سے فرد تمام زندگی ہر قسم کے دشمن سے بھی ہمیشہ محٖفوظ رہتا ہے ۔

Surah Kausar Wazifa for Job

سورہ کوثر 30 پارہ میں ہے اور یہ قرآن کی سب سے چھوٹی سورہ مبارکہ ہے سورہ کوثر کا وظیفہ کے بے شمار فائدے ہیں اور ان فوائد میں ایک فائدہ اچھی اور پسند کی جاب حاصل ہونا ہے ۔ یاد رہے کہ نوجوانی میں ذیادہ تر لوگ جاب کرتے ہیں اور جاب کی تلاش کے دوران بہت سے افراد کو رکاوٹوں اور پریشانی کا سامنا ہوتا ہے ، لہذا جاب کی بعض روکاوٹیں دشمن کے حسد نطربد اور کالا جادو کی وجہ سے ہو سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ جو افراد رزق کی بندش کا شکار ہو تے ہیں ان کو جاب حاصل کرنے کے حوالے سے بے شمار مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔ لہذا اگر آپ کو یہ لگتا ہے کہ آپ کی جاب میں رکاوٹ کی وجہ آپ کا دشمن ہے تو ایسی صورت میں جلد جاب حاصل کرنے کے لئے سورہ کوثر کا وظیفہ خاص آپ کے لئے ہے ۔
یاد رہے کہ رزق کی بندش آپ کی جاب پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے ، جبکہ رزق کی بندش کی وجہ ہمارے اعمال ، نظربد اور دشمن کا کالا جادو ہو سکتا ہے جبکہ بندش ، نظربد اور دشمن کا سب سے بہترین روحانی علاج سورہ کوثر کا وظیفہ ہے ۔ یاد رہے کہ کامیابی اور محنت حاسدین کو پیدا کرتی ہے اور اگر کوئی فرد حسد کا شکار ہو جاتا ہے تو اس کی ہر کامیابی ناکامی میں بدل جاتی ہے ۔ اسی طرح حسد کا شکار افرد کو اکثر سخت محنت اور کوشش کے باوجود جاب حاصل نہیں ہوتی اور اگر کسی حسد کا شکار فرد کو جاب حاصل ہو جائے تو اس کی بے چینی اسے مستقل کام نہیں کرنے دیتی جس کی وجہ سے فرد کی جاب ختم ہو جاتی ہے ۔ لہذا اگر کسی فرد کو بار بار جاب سے نکا ل دیا جاتا ہو تو یہ حسد کا شکار ہونے کی علامت مانی جاتی ہےاور اس وجہ سے فرد کو شدید بے چینی بھی ہوتی ہے ۔
لہذا بیان کی گئی وجوہات کی صورت میں آپ کو سورہ کوثر کا وظیفہ کرنا چاہئے اور سورہ کوثر کا وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 300 مرتبہ اسم اعظم اللہ الصمد پڑھیں اور اس کے بعد آپ 300 مرتبہ سورہ کوثر کی تلاوت کریں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 7 دن تک کرنا ہے اور 7 دن کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 10 مرتبہ سورہ کوثر ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے انشاء اللہ آپ کو 7 دن میں آپ کے پسند کی جاب حاصل ہو جائے گی ۔

Surah Waqiah Ka Wazifa for Job

جلدی اور من پسند جاب حاصل کرنے کے لئے سورہ واقعہ کا وظیفہ بے حد افضل ہے اور اس سورہ مبارکہ کی رزق کے حوالے سے فضیلت حدیث میں بیان ہے ۔ جاب چونکہ رزق حاصل کرنے کا وسیلہ ہے ، لہذا جاب کے حوالے سے آپ کی ہر پریشانی کا حل سورہ واقعہ کا وظیفہ میں موجود ہے ۔
یاد رہے کہ محض جاب زندگی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی نہیں بلکہ جاب کو قائم رکھنا ، جاب کی ترقی اور آمدنی میں آضافہ بھی انسان کے لئے ضروری ہے ۔ اور اس طرح کی سبھی پریشانیوں کا حل سورہ واقعہ کا وظیفہ میں ہے ۔اگر کوئی بھائی یا بہن جاب کے حوالے سے کسی پریشانی کا شکار ہیں تو وہ سورہ واقعہ کا وظیفہ صرف 14 دن تک کرلیں ۔ انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو جاب کے حوالے سے ہر پریشانی سے نجات مل جاے گی ۔ سورہ واقعہ کا وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 100 مرتبہ استغفراللہ رب من کل ذنب و آتوب الیہ اور 3 مرتبہ سورہ واقعہ تلاوت کریں ۔یہ وظیفہ آپ 14 دن تک جاری رکھیں انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو آپ کے مطلب کی جاب حاصل ہو جائے گی ۔ یاد رہے کہ رزق اور جاب کی ہر پریشانی سےمحفوظ رہنے کے لئے ہر مسلمان کو ایک بار روزانہ سورہ واقعہ کی تلاوت کرنی چاہئے اور یہ حکم حدیث میں موجود ہے ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن بیان کیا گیا وظیفہ محبت سے کرتے ہیں تو ان کو جاب کے حوالے سے مندرجہ ذیل فائدے حاصل ہو سکتے ہیں ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ کی برکت سے آپ کو آپ کے پسند کی جاب جلد حاصل ہوجاے گی ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن سرکاری جاب حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان کو سرکاری جاب حاصل ہو جاے گی ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ کی برکت سے آپ کو جاب میں ترقی اور کامیابی حاصل ہوگی ۔
آفس میں ہر کوئی آپ کی عزت کرے گا ۔
ہر کسی کے ساتھ آپ کے اچھے تعلقات بن جائیں گے ۔
سورہ واقعہ کی برکت سے آپ کی آمدنی میں جلد اضافہ ہو جاے گا ۔
اگر آپ کسی مخصوص جگہ اپنا ٹرانفسر کروانا چاہتے ہیں تو آپ کا ٹرانسفر آپ کی خواہش کے مطابق ہو جاے گا۔
اگر آپ اپنا ٹرانسفر رکوانا چاہتے ہیں تو سورہ واقعہ کی برکت سے آپ کا ٹرانسفر رک جاے گا ۔
بعض حاسد جاب کو نقصان دینے کے لئے کوئی نہ کوئی پریپوگنڈہ کرتے رہتے ہیں لیکن اگر آپ نے سورہ واقعہ کا وظیفہ کیا ہے اور آپ کےپاس درود ابراہیمی کا نقش ہے تو کوئی بھی حاسد آپ کی جاب کو نقصان نہیں دے پاے گا ۔
سورہ واقعہ کی برکت سے آپ کو معاشرے ، سوسائٹی اور فیملی میں عزت حاصل ہوگی ۔
آپ دشمن ، کالا جادو ، بندش اور نظربد سے محفوظ رہیں گے ۔
بعض اوقات نظربد اور کالا جادو کی وجہ سے فرد کی جاب ختم ہو جاتی ہے جسکی وجہ سے فرد کو رزق کی شدید تنگی کا سامنا ہوتا ہے لیکن اگر آپ نے سورہ واقعہ کا وظیفہ کیا ہے تو آپ کے ساتھ ایساء نہیں ہوگا ۔

Ayat e Karima Ka Wazifa for Job

ایت کریمہ جلد جاب حاصل کرنے کے لئے ایک عظیم دعا مانی جاتی ہے اور آیت کریمہ کی برکت سے ہر فرد کی ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے ۔
اگر آپ جلد اچھی جاب حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسکے لئے ایت کریمہ کا وظیفہ آپ کے لئے انشاء اللہ بہترین ثابت ہو گا ۔ ایت کریمہ کی برکت سے اللہ کی ذات مبارک نے حضرت یونس علیہ سلام کی کو انکی مشکلات سے نجات عطاء فرمائی ۔اس لئے جو فرد بھی اس ایت مبارکہ کو اپنی مشکل کی آسانی کے لئے پڑھتا ہے تو اللہ کی ذات اسکی مشکل کو ضرور آسان فرما دیتے ہیں ۔
یاد رہے کہ کسی فرد کو روزگار یا نوکری کا نہ ملنا بھی ایک بڑی مشکل ہے ۔ لہذا اس مشکل سے آسانی کے لئے ایت کریمہ کا وظیفہ صرف 7 روز تک کرلیں انشاء اللہ مولا کی ذات آپ کو اچھی نوکری جلد عطاء فرما دیں گے ۔
ایت کریمہ کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اور ہدیہ حضرت یونس علیہ سلام ادا کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 1000 مرتبہ ایت کریمہ محبت سے ورد کریں اور یہ وظیفہ آپ 7 دن تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ 7 دن میں آپ جیسی چاہیں گے آپ کو نوکری حاصل ہوگی ۔ ایت کریمہ کا وظیفہ کی برکت سے آپ کو نوکری میں ہمیشہ ترقی اور کامیابی حاصل ہوگی اور آپ کے رزق اور مال میں کبھی کمی نہیں آے گی ۔ایت کریمہ کی برکت سے آپ کو موجودہ اور ہر آنے والی مشکل اور پریشانی سے ہمیشہ نجات ملتی رہے گی اور آپ کو آپ کی حاجات بھی ہمیشہ غیب سے حاصل ہوتی رہیں گی ۔ ایت کریمہ کی برکات کو ہمیشہ جاری رکھنے کے لئے آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ ایت کریمہ ورد کرنے کی عادت ضرور بنا لیں اور اس میں آپ بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔انشاء اللہ آپ کو ایت کریمہ کی ان گنت برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں گی ۔

Surah Ikhlas Ka Wazifa for Job

جلدی اور مستقل جاب حاصل کرنے کے لئے بہترین وظیفہ سورہ اخلاص کا ہے ۔ سورہ اخلاص ایمان کا لازمی جز ہے اور یہ سورہ مبارکہ زندگی اور آخرت کو بہتر بتاتی ہے ۔ لہذا سورہ اخلاص میں موجود حکم پر عمل کرنا اور اس سورہ مبارکہ کو محبت سے ورد کرنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے ۔ حدیث کے مطابق اگر کوئی محبت سے سورہ اخلاص کا ورد کرتا ہے تو اس مسلمان کو اللہ کی محبت حاصل ہو جاتی ہے اور جس شخص کو اللہ کی محبت حاصل ہو جائے تو مطلب اسے دنیا کی ہر چیز حاصل ہو جاتی ہے ۔ دنیاوی پریشانی کا خاتمہ کرنے کے لئے سورہ اخلاص کا وظیفہ سب سے ذیادہ پاورفل مانا جاتا ہے ۔ سورہ اخلاص کا وظیفہ دراز عمر ، شفاء اور مصیبت سے نجات کی روحانی کنجی ہے ۔سورہ اخلاص کا وظیفہ اچھی جاب جلد حاصل کرنے کے حوالے سے بے حد مجرب مانا جاتا ہے ۔ یہ وظیفہ ایسے تمام افراد کے لئے خاص ہےجن کے پاس نوکری حاصل کرنے کے لئے نہ تو رشوت ہے اور نہ ہی سفارش۔ نوکری حاصل کرنے کے لئے اکثر افراد کو رشوت اور بڑی سفارش کی ضرورت پڑتی ہے مگر سورہ اخلاص کا روحانی فیض جس فرد پر جاری ہو جاتا ہے انہیں انکی قابلیت کی بنا پر اچھی نوکری جلد حاصل ہو جاتی ہے اور اس سلسلہ میں اللہ کی ذات ان افراد کی غیب سے مدد بھی فرماتے ہیں لہذا اگر کوئی فرد رزق اور جاب حاصل نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہے تو اس کی یہ پریشانی سورہ اخلاص کا وظیفہ کی برکت سے 7 دن میں ختم ہو سکتی ہے ۔
سورہ اخلاص کا وظیفہ کے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 700 مرتبہ سورہ اخلاص کی تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 7 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 7 دن میں آپ کو آپ کی پسند کی جاب حاصل ہو جائے گی ۔ وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ کم از کم ایک مسکین کو کھانا کھلائیں اور اس کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درو شریف اور 10 مرتبہ سورہ اخلاص کا ورد کرنے کی عادت بنائیں ۔ لیکن ذیادہ بہتر یہ ہے کہ آپ روزانہ 70 مرتبہ سورہ اخلاص کا ورد کیا کریں تاکہ آپ کو پہلے بیان کئے گئے وظیفہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔

Surah Maryam Ka Wazifa for Job

اگر کوئی خاتون جاب نہ حاصل ہونے کی وجہ پریشان ہے تو اس کی پریشانی کا حل سورہ مریم کا وظیفہ میں ہے ۔ سورہ مریم کا وظیفہ خواتین کی ہر پریشانی کا حل ہے اور قدیم زمانہ سے خواتین کو لاحق پریشانیوں سے نجات کے لئے انہیں سورہ مریم کا وظیفہ بتایا جاتا تھا اور آج بھی خواتین کی ہر پریشانی کے حل کے لئے ذیادہ تر خواتین سورہ مریم کا وظیفہ کرتی ہیں اور اس وظیفہ کی برکت سے خواتین کو 7 دن میں ان کی ہر پریشانی سے نجات مل جاتی ہے ۔ بعض خواتین زندگی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جاب کرتی ہیں جبکہ ہر خاتون کو جاب کے حوالے سے مردوں کی نسبت ذیادہ پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے ۔ لہذا اگر کوئی خاتون جاب نہ ملنے کی وجہ سے پریشان ہے یا اسے آفس میں کسی پریشانی کا سامنا ہے تو ایسی صؤرت میں اس خاتون کو سورہ مریم کا وظیفہ کرنا چاہئے انشاء اللہ اس خاتون کو جاب کے حوالے سے ہر پریشانی سے 7 دن میں نجات مل جائے گی ۔
سورہ مریم قرآن کی عظیم سورہ مبارکہ ہے جو کہ 16 پارہ میں ہے ۔ یہ سورہ مبارک مکی ہے اور اس کی کل 98 آیات ہیں ۔
سورہ مریم کا وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 7 مرتبہ سورہ فاتحہ اور 3 مرتبہ سورہ مریم تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ 7 دن تک جاری رکھیں انشاء اللہ 7 دن میں آپ کو جاب اور رزق کے حوالے سے ہر پریشانی سے نجات مل جائے گی ۔

Surah Muzammil Ka Wazifa for Job

مزمل آپ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا صفاتی نام ہے اور سورہ مزمل کا وظیفہ کی برکت سے آپ کو جاب اور رزق کی ہر پریشانی سے 7 دن میں نجات مل سکتی ہے ۔ بعض افراد کی زندگی کا گزر بسر کا انحصار صرف جاب پر ہوتا ہے اور اگر کسی وجہ سےا ن کی جاب ختم ہو جائے تو ان کو عام افراد سے ذیادہ پریشانی لاحق ہو جاتی ہے اور ایسی پریشانی ان افراد کی بے تحاشا بڑھ جاتی ہے جن کے اردگر د ایسے دشمن ہوں جو کہ جادو ٹونہ کا سہارہ لے کر کسی کو نقصان دے کو خود کو خوش کرتے ہیں ۔ لہذا اگر کوئی شخص کالا جادو کا شکار ہے تو اس کو جاب اور رزق حاصل کرنے کے حوالے سے ہر قسم کی رکاوٹ اور پریشانی کا سامنا رہتا ہے ۔
یاد رہے کہ اگر کوئی شخص حسد ، نظربد اور کالا جادو کا شکار ہے تو اس کی وجہ سے سب سے پہلے اس کے رزق اور جاب کو نقصانات کا سامنا ہونے لگتا ہے اور اس کے بعد اس کی صحت پر اثر پڑتا ہے ۔ لہذا اگر کوئی شخص دشمن یا کالا جادو کی وجہ سے رزق اور جاب میں رکاوٹ کا سامنا کر رہا ہے اور ایسی صؤرت میں آپ کی پریشانی کا حل سورہ مزمل کا وظیفہ میں ہے ۔ سورہ مزمل کا وظیفہ کی برکت سے آپ کے جسم اور گھر سے 7 دن میں نظربد ، حسد اور کالا جادو کے اثرات ختم ہو جائیں گے جس کی وجہ سے آپ کو رزق اور جاب کے حوالے سے ہر پریشانی سے نجات مل جائے گی ۔
سورہ مزمل کا وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 10 مرتبہ ولاحول ولا قوۃ الا اللہ العلی العظیم ورد کریں اور اس کے بعد آپ 12 مرتبہ سورہ مزمل کی تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ 7 دن تک جاری رکھیں انشاء اللہ 7 دن میں آپ کو جاب کے حوالے سے ہر پریشانی سے نجات مل جائے گی ۔

Tahajjud Ka Wazifa for Job

تہجد ایک نفلی عبادت ہے جو کہ دعا کی قبولیت کے لئے اہم ہے۔کچھ بزرگوں کے مطابق رزق اور رحمت کے فرشتے تہجد سے فجر کے بعد تک مسلمانوں کے گھروں میں جاتے ہیں ، لہذا اس دوران جو مسلمان اللہ کی عبادت میں مشغول ہوتے ہیں ان کے رزق میں برکت ہونے لگتی ہے ۔ لہذا رزق میں برکت کی وجہ سے فرد کو ہر طرف سے رزق ، پیسہ اور کامیابی حاصل ہونے لگتی ہے ۔ لہذا اگر کوئی مسلمان جلد اپنے زرق کی ہر روکاوت کو دور کرنا چاہتے ہیں اور وہ اپنے لئے اچھی جاب بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس مقصد کے لئے وہ تہجد کے وقت سورہ یاسین کا وظیفہ 7 دن تک کرے انشاء اللہ 7 دن سے پہلے انہیں جاب کے حوالے سے ہر پریشانی سے نجات مل جائے گی ۔
سورہ یاسین کا وظیفہ کے لئے آپ کسی بھی دن تہجد کے کے وقت تہجد کے نوافل ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف ورد کریں اور درمیان میں آپ 100 مرتبہ یا مسبب الاسباب اور ایک مرتبہ سورہ یاسین تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ 7 دن تک جاری رکھیں انشاء اللہ 7 دن سے پہلے آپ کوآپ کے مطلب کی جاب حاصل ہو جائے گی ۔ یہ وظیفہ والدین اپنی اولاد کے لئے اور بیوی اپنے شوہر کے لئے کر سکتی ہے ۔

Job Interview mein Kamyabi ka Wazifa

انٹرویو میں کامیابی ہر فرد چاہتا ہے کیونکہ اسی میں کامیابی کی بدولت فرد کو اچھی جاب اور بہترین آمدن کی آفر ہوتی ہے۔ لیکن اگر انسان کی قسمت اچھی نہ ہو اسے بد قسمتی کا سامنا ہو تو کی گئی محنت ضائع ہو ہی جاتی ہے اور انسان مایوس بھی ہو جاتا ہے۔ کیونکہ محنت کے باوجود انسان کو اگر کامیابی نہ ملے تو انسان غلط راستوں کو اپنا کر بھی کمائی کا ذریعہ بنا ہی لیتا ہے لیکن اس سے انسان کی دنیا اور آخرت دونوں تباہ ہو جاتی ہیں۔ لہذا اب ہم آپ کو جاب انٹر ویو میں کامیابی کے لیے اسم اعظم اللہ الصمد کا وظیفہ بتائیں گے ۔
اس پوسٹ میں ایک ایساء قرانی وظیفہ آپ پیش کیا گیا ہے جسکی برکت سے آپ کو انٹرویو میں اللہ کی ذات ضرور کامیابی عطاء فرمائیں گے ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن انٹرویو میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں اور یہ بھی خواہش رکھتے ہیں کہ انھیں اچھی سیلری کے ساتھ جاب ملے تو وہ جمعرات کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار دورود ابراہیمی ورد کریں اور درمیان میں آپ 1000 بار اللہ الصمد کا بہت محبت کے ساتھ ذکر کریں اور اللہ کی بارگاہ میں دعا کریں ۔ یہ عمل آپ نے سات دن تک جاری رکھنا ہے اور انٹرویو سے پہلے کرنا ہے۔ انشاء اللہ اللہ کی ذات آپ کو ضرور کامیاب فرمائیں گے۔

Shohar ki Job Ka Wazifa

Shohar ki Job Ka Wazifa

اگر کسی خاتون کے شوہر کے پاس جاب نہیں یا اسے جاب کے حوالے سے پریشانیوں کا سامنا رہتا ہے تو ایسی صؤرت میں اس خاتون کو اپنے شوہر کی نیت کرکے سورہ آل عمران کی ایت 26 اور 27 کا وظیفہ کرنا چاہئے انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کے شوہر کو جلد جاب حاصل ہو جائے گی اور اس کو جاب کے حوالے سے کسی پریشانی کا سامنا بھی نہیں ہوگا ۔
یاد رہے کہ پیسہ ہر فیملی کی ضرورت ہے اور پیسہ حاصل کرنے کے لئے لوگ مختلف کام کرتے ہیں جبکہ جاب بھی پیسہ حاصل کرنے کا ایک زریعہ ہے ۔ پیسہ کی ضرورت کو خواتین بہتر سمجھتی ہیں ۔ خواتین کو فیملی کی ضروریات کا علم ہوتا ہے اور خواتین یہ بھی سمجھتی ہیں کہ فیملی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کتنے پیسوں کی ضرورت ہے ۔
لہذا ضرورت کے مطابق پیسہ حاصل کرنے کے لئے شوہر کے پاس اچھی جاب کا ہونا ضروری ہے ، لیکن اگر شوہر کے پاس اچھی جاب نہ ہو تو فیملی میں پریشانیوں کا طوفان آجاتا ہے جس کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان اختلافات اور شدید پریشانیاں پیدا ہو جاتی ہے ۔ اور ایسی پریشانیوں کا حل صرف یہ ہے کہ شوہر کے پاس اچھی جاب ہو اور وہ محنت کرکے جلد از جلد اور ذیادہ سے ذیادہ پیسہ حاصل کرکے اپنی بیوی کے ہاتھ میں دے تاکہ بیوی فیملی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوے پیسے خرچ کرے
لہذااگر کوئی بہن یہ چاہتی ہے کہ اس کے شوہر کو جلد اچھی جاب حاصل ہو جاے تو اس مقصد کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد سب سے پہلے گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔
اس کے بعد آپ 70 مرتبہ سورہ آل عمران کی ایت 26 اور 27 ورد کریں ۔ یہ آیات عربی میں اوپر درج ہیں ۔
آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند کردیں ۔
بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 7 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 7 دن میں آپ کے شوہر کو جاب مل جائے گی اس کے علاوہ آپ کے شوہر کو تمام زندگی جاب ، رزق اور صحت کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی لاحق نہیں ہوگی ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support