اس پوسٹ میں آپ کو سورہ واقعہ کا وظیفہ اور اس وظیفہ کی روحانی برکات آپ کو بتائی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ سورہ واقعہ اور اس کی اہم آیات تمام مشہور وظائف بھی آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوں گے ۔یہ ایک تفصیلی پوسٹ ہے جس میں حدیث کی روشنی میں آپ کو سورہ واقعہ کے فضائل اور وظیفہ کی حقیقت بتائی گئی ہے ۔لہذا اس پوسٹ کو آخر تک سمجھ کر پڑھیں کیونکہ اس پوسٹ میں آپ آپ کی زندگی کے کامیابی کے راز موجود ہیں ۔ لہذا اگر آپ اپنی زندگی اور قسمت کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو سورہ واقعہ آپ کی زندگی کو بدل سکتا ہے جبکہ سورہ واقعہ کا صحیح وظیفہ آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوگا ۔ سورہ واقعہ 27 پارہ میں ہے اور اس کی کل 96 آیات ہیں ۔ سورہ واقعہ میں قیامت کے واقعات کاتذکرہ ہے ۔ یاد رہے کہ سورہ واقعہ کا وظیفہ کرنا نیک ارادہ ہے لیکن اگر کوئی شخص بغیر وظیفہ کے اللہ اور اس کے رسول کی رضا کے لئے روزنہ سورہ واقعہ کو ایک مرتبہ پڑھنے کی عادت بنا لیتا ہے تو اسے وظیفہ سے بڑھ کر روحانی برکات حاصل ہو سکتی ہیں ۔

Surah Waqiah Hadees

سورہ واقعہ کے حوالے سے بہت سے حدیثییں موجود ہیں اور ان میں سے چند اس پوسٹ میں آپ کے لئے پیش کی گئی ہیں ۔
ترمزی شریف کے ایک حدیث کے مطابق سرکار نے فرمایا کہ جو شخص ہر رات ایک بار سورہ واقعہ کی تلاوت کرتا ہے وہ کبھی غریبی کا شکار نہیں ہوگا ۔ اسی طرح ایک حدیث میں آپ سرکار صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی عورتوں کو سورہ واقعہ سیکھاو کیونکہ یہ سورہ مبارکہ محتاجی کو دور کرتی ہے ۔
مولا علی علیہ سلام فرماتے ہیں کہ جو شخص ہر رات سورہ واقعہ کی تلاوت کرئے گا اسے کبھی کسی چیز کی ضرورت نہیں پڑئے گی ۔
(المجلسی )
ترمزی شریف کی حدیث اور مولا علی علیہ سلام کے فرمان سے یہ بات ثابت ہے کہ سورہ واقعہ غربت ، تنگدستی اور مختاجی کا علاج ہے ۔ لہذا ان احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے صحابہ اکرام اور دیگر مسلمان بزرگوں نے سورہ واقعہ کی تلاوت کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا اور اس کی برکت سے انہیوں نے بے حساب رزق ، دولت اور زندگی میں کامیابی بھی حاصل کی ۔ وقت گزرنے کے سات مسلمانون نے سورہ واقعہ کے وظائف کرنا بھی شروع کر دئے ۔ لہذا سورہ واقعہ کے وہ قدیم وظائف اور ان وظائف کی روحانی برکات آپ کو اس پوسٹ میں حاصل ہوں گی۔ سب سے پہلے ہم آپ کو سورہ واقعہ کا نوری وظیفہ بتائیں گے اس کے بعد ہم آپ کو سورہ واقعہ اور اس کی آیات کے وظائف بتائیں گے ،

Surah Waqiah Ka Noori Wazifa

سورہ واقعہ کا نوری وظیفہ بے حد قدیم ہے اور اسے نوری وظیفہ اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس وظیفہ کے دوران فرد خواب اور ظاہر میں اکثر نور کی بارش کو دیکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ جب سورہ واقعہ کا وظیفہ کے دوران کوئی شخص نور کی بارش کا مشاہدہ کرتا ہے تو یہ وظیفہ میں کامیابی کی علامت بھی ہے ۔
سورہ واقعہ کا نوری وظیفہ کے لئے آپ نئے چاند کی پہلی جمعرات کو عشاء کی نماز کے بعد سب سے پہلے 100 مرتبہ درود ابراہیمی ورد کریں۔ درود شریف پڑھنے کے بعد آپ دونفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14-14 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔
نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 100 مرتبہ استغفراللہ رب من کل ذنب واتوب الیہ تسبیح کے زریعے پڑھیں ۔
استغفار کی تسیبح مکمل کرنے کے بعد آپ 7 مرتبہ سورہ واقعہ محبت سے تلاوت کریں ۔
اور آخر میں آپ دوبارہ 14 مرتبہ درود شریف پڑھ کر یہ وظیفہ بند کردیں ۔
بیان کئے گئے طریقے کے مطابق آپ نے سورہ واقعہ کا وظیفہ 14 دن تک جاری رکھنا ہے اور اس ان 14 دنوں میں آپ نے ہر فرض نماز کے بعد 100 مرتبہ استفار کی تسبیح بھی کرنی ہے ۔ استغفار دعا عربی میں اوپر درج ہے ۔
یاد رہے کہ وظیفہ کے دروان شرعی احکامات کی پابندی لازم ہے ۔اس کے علاوہ دانستہ یا غیر دانستہ نماز قضا ہونے کی صورت میں آپ کا وظیفہ ٹوٹ جائے گا اور اس کے علاوہ یہ بھی یاد رکھیں کہ نماز وظیفہ سے ذیادہ ضروری اور افضل ہے ، لہذا نماز کے بغیر وظیفہ میں کامیابی ممکن نہیں ۔
وظیفہ کے دوران رزق حلال ، اور حلال غذا کا استعمال کریں۔ اگر کمائی اور کھانے کی اشیاء میں حرام شامل ہونے کا شک ہے تو اسے استعمال نہ کریں ۔
وظیفہ کے دنوں میں کچا پیاز ، مولی اور بازاری کھانا استعمال نہ کریں ۔
وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور ایک مرتبہ سورہ واقعہ کی تلاوت کی عادت بنائیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ چند دنوں میں آپ کے سلئے سورہ واقعہ کا روحانی فیض جاری ہو جائے گا جس کی وجہ سے آپ کو آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ وہ سب حاصل ہوگا جس کا آپ نے گمان بھی نہ کیا ہوگا ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ کے بعد آپ کو جو روحانی برکات حاصل ہوں گی ان کی تفصیل نیچے درج ہے ۔

Surah Waqiah Ka Wazifa k Fayde

اگر کوئی بھائی یا بہن سورہ واقعہ کا پہلے بیان کیا گیا وظیفہ کرتا ہے اور اسے اس وظیفہ میں کامیابی بھی ملتی ہے تو اس وظیفہ کے اس فرد کو 70 روحانی برکات حاصل ہو سکتی ہیں ۔ان 70 روحانی برکات کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور یہ برکات حدیث کے احکامات کا نچوڑ ہے ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو
مفلسی ، بے روزگاری اور غربت اور قرض سے نجات مل جائے گی
آپ کے پاس پیسہ جمع ہونے لگے گا اور اس میں برکت بھی بھی ہوگی ۔
عنقریب اللہ کی ذات آپ کو دولت سے بھی نواز دیں گے ۔
آپ کو آپ کی پسند کی جاب حاصل ہو جائے گی
آپ کو جاب میں ترقی اور کامیابی حاصل ہوگی ۔
آپ کی سیلری اور آمدنی میں جلد ہی اضافہ ہونے لگے گا ۔
اگر آپ کاروبار کرتے ہیں تو جلد ہی آپ کا کاروبار آپ کو منافع دینا شروع کردےگا ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ کی برکت سے آپ کا تباہ شدہ کاروبار دوبارہ سے جاری ہو جائے گا
سورہ واقعہ کا وظیفہ کی برکت سے بے گھروں کو گھر مل جاتا ہے۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ فرد کو بری قسمت سے نجات دیتا ہے ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ فرد کے لئے خیروبرکت اور اچھی قسمت کا سبب بنتا ہے ۔ جبکہ اچھی قسمت کی وجہ سے فرد کو زندگی میں کامیابی ، عزت اور محبت ہمیشہ حاصل ہوتی ہے ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ کی برکت سے فرد کو مقدمات میں فتح ملتی ہے ۔
سورہ واقعہ کی برکت سے فرد کو دشمن ، نظربد ، کالا جادو ، جنات ، حسد اور لا علاج بیماری سے نجات مل جاتی ہے ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ کی برکت سے بیٹیوں کے لئے اچھا رشتہ حاصل ہونے کے اسباب پیدا ہو جاتے ہیں ۔
سورہ واقعہ بیٹوں کو رشتہ اور شادی کی بندش سے نجات دیتا ہے ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ کی برکت سے لڑکیوں اور لڑکوں کی شادی جلد ہو جاتی ہے ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ کی برکت سے فرد کی شادی کے بعد کی زندگی میں امن ، خوشحالی اور خیروبرکت ہمیشہ قائم رہتی ہے ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ شادی اور رشتہ کی روحانی حفاظت ہے ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کی محبت میں باندھ دیتا ہے ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ کی برکت سے خواتین طلاق سے محفوظ رہتی ہیں ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ کی برکت سے شوہر غیر عورت کی محبت کا شکار نہیں ہوتا ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ میاں بیوی کو نطربد اور کالا جادو سے محفوظ رکھتا ہے ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ کی برکت سے خواتین کو سسرال میں عزت اور محبت حاصل ہو جاتی ہے ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ کی برکت سے بے اولاد صاحب اولاد ہو جاتے ہیں ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ فیملی کو حادثات اور نقصانات سے محفوظ رکھتا ہے ۔
ہم نے آپ کو سورہ واقعہ کی چند روحانی برکات بتائی ہیں اور ان برکات کے بارے میں ہمیں ان بہنوں اور بھائوں نے بتایا جنہوں نے سورہ واقعہ کا وظیفہ میں کامیابی حاصل کی ۔ اصل میں رضا بھائی نے 25 سا ل میں بے شمار افراد کو سورہ واقعہ کا وظیفہ بتایا اور ان میں سے جن لوگوں کو جو روحانی برکات حاصل ہوئیں ان کو نوٹ کیا گیا اور وہی علم اور مشاہدہ ہم اپنی سائٹ میں آپ کے لئے پیش کرتے ہیں ۔لہذا سورہ واقعہ کا نوری وظیفہ ہم نے آپ کو بتا دیا ہے ۔ اب ہم سورہ واقعہ کے وہ قدیم اور آسان وطائف آپ کو بتاتے ہیں جو کہ قدیم کتابوں میں درج ہیں ۔

Surah Waqiah Wazifa for Rizq

سورہ واقعہ کا وظیفہ رزق میں خیروبرکت حاصل کرنے کے لئے سب سے ذیادہ مشہور ہے اور اس کی روحانی برکات بھی بہت جلدی ظاہر ہو جاتی ہیں ۔ سورہ واقعہ غربت اور محتاجی سے بچاتی ہے اور اس کی برکت سے فرد کو بہت جلد بے حساب رزق حاصل ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔ لہذا اگر آپ کوئی بھائی یا بہن رزق کی تنگی کی وجہ سے پریشان ہیں تو سورہ واقعہ کا وظیفہ کی برکت سے فرد کو رزق کے حوالے سے ہر پریشانی سے 14 دن میں نجات مل جاتی ہے ۔ سورہ واقعہ کا وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 100 مرتبہ یا حی یا قیوم برحمتک استغیث اور
7 مرتبہ سورہ واقعہ تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو رزق کی تنگی سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائےگی ۔ یاد رہے کہ وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ ہر رات عشاء کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور ایک مرتبہ سورہ واقعہ کی تلاوت کرنے کی عادت ضرور بنائیں تاکہ آپ کو سورہ واقعہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔ سورہ واقعہ کا وظیفہ بیوی اپنے شوہر کی نیت سے کر سکتی ہے ۔

Surah Waqiah Wazifa for Job

جاب رزق حاصل کرنے کا ایک وسیلہ ہے لیکن بعض افراد کو بے حد کوشش کے باوجود جاب حاصل نہیں ہوتی جس کی وجہ سے اس کی فیملی میں شدید پریشانی پیدا ہو جاتی ہے ۔ بعض افراد بہت اچھی جاب حاصل کرنے کے چکر میں اپنا وقت برباد کرتے ہیں اور بعض افراد کو شدید کوشش کے باوجود معمولی جاب بھی حاصل نہیں ہوتی ۔
یاد رہے کہ رزق کمانا عبادت ہے اور اس کی وجہ سے فرد نحوست اور بری قسمت سے بچتا ہے۔ قدیم زمانے کے مسلمان بزرگوں کا خیال تھا کہ اگر بری قسمت سے بچنا ہے تو رزق حالال حاصل کرنے کی کوشش کرو ، لہذا رزق حلال حاصل کرنے کا زریعہ اگر معمولی بھی ہے تو اس کی برکت سے فرد کو جلد ہی بری قسمت سے نجات حاصل ہوجاتی تھی ۔ یہ بات سچ ہے اور ہم نے سائیکل پر پیاز بھجنے والے افراد کو عربوں پتی بنتے دیکھا ہے اور اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ رزق حلال کی روحانی ٹاثیر قسمت کو بدل دیتی ہے ۔ اس کے علاوہ ہم نے ایسے افراد بھی دیکھے ہیں جو عام سی جاب کے لئے بے حد کوشش کرتے ہیں لیکن انہیں جاب حاصل نہیں ہوتی اور اگر انہیں کوئی جاب حاصل ہو جائے تو جلد ہی انہیں جاب سے نکال دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی لاحق ہو جاتی ہے اور پریشانی کی وجہ سے ایسے افراد شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض بن جاتے ہیں ۔لہذا اگر آپ جاب نہ حاصل ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ سورہ واقعہ کا وظیفہ کریں انشاء اللہ 7 دن سے پہلے آپ کو جاب حاصل ہو جائے گی ۔ سورہ واقعہ کا وظیفہ آپ کو خود بھی کر سکتے ہیں اور آپ کی نیت سے آپ کی بیوی یا گھر کا کوئی فرد یہ وظیفہ کر سکتا ہے ۔ اس وظیفہ کے لئے آپ اول و آخر 3-3 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 100 مرتبہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل اور ایک مرتبہ سورہ واقعہ تلاوت کریں ، یہ وظیفہ آپ نے ہر نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 7دن تک جاری رکھنا ہے انشاء اللہ 7 دن میں آپ کو جاب حاصل ہو جائے گی ۔ اس کے علاوہ سورہ واقعہ کا وظفیہ کی برکت سے آپ کو ترقی ، کامیابی ، مستقل مزاجی اور ذیادہ پیسہ بھی حاصل ہونے لگے گا ۔ سورہ واقعہ کی روحانی برکات کو ہمیشہ جاری رکھنے کے لئے آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور ایک مرتبہ سورہ واقعہ کی تلاوت کی عادت ضرور بنائیں ۔

Surah Waqiah Wazifa for Wealth

دنیا میں موجود ہر شخص کے دل میں دولت حاصل کرنے کی خواہش ہے اور ہر کوئی دولت حاصل کرنے کی کوشش بھی کرتا ہے ، لیکن دولت حاصل کرنے کی خواہش ہر کسی کی پوری نہیں ہوتی ۔ بعض افراد دولت حاصل کرنے کے لئے دن رات محنت کرتے ہیں لیکن وہ دو وقت کی روٹی بھی پوری نہیں کر پاتے ، اسی طرح بعض افراد کو ہر طرف سے پیسہ ملتا ہے اور اس پیسے کے لئے وہ محنت کریں یا نہ کریں دونوں صورتوں میں پیسہ ، عزت اور کامیابی انہیں تلاش کرتی ہے ۔ اصل میں وہ لوگ جن کو ہر چیز آسانی سے مل جاتی ہے وہ اچھی قسمت کے حامل ہیں اور ان کی اچھی قسمت کی وجہ ان کے والدین کی نیکیاں ، صدقات اور محنت ہوتی ہے اور اسی وجہ سے انہیں ان کی ہر خواہش کم محنت میں حاصل ہو جاتی ہے اس کے علاوہ بعض افراد معمولی خواہش کے لئے رات دن محنت کرتے ہیں اور جب ان کی کامیابی کے دن نزدیک آتے ہیں تو ان کی محنت کا صلہ کوئی اور لے جاتا ہے اور ایسا تمام زندگی چلتا ہے ۔ لہذا اگر آپ جلد دولت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو بری قسمت سے نجات حاصل کرنا ہوگی اور بری قسمت سے نجات کا ایک روحانی زریعہ سورہ واقعہ کا وظیفہ ہے ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ کے لئے آپ جمعرات کی رات عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 100 مرتبہ دعا مبارکہ یابدیع العجائب بالخیر یابدیع پڑھیں اور اس کے بعد آپ 7 مرتبہ سورہ واقعہ کی تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ اسی طریقہ سے آپ 14 دن تک جاری رکھیں انشاء اللہ 14 دن کے بعد آپ کو نحوست اور بد قسمتی سے نجات مل جائے گی اور اسی وجہ سے آپ کو زندگی میں کامیابی ، عزت ، پیسہ ، بے حساب رزق اور دولت حاصل ہونے لگے گی ۔ وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور ایک مرتبہ سورہ واقعہ کی تلاوت ضرور کرتے رہیں تاکہ آپ کو اس وظیفہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔

Surah Waqiah Wazifa for Marriage

شادی میں رکاوٹ کا سامنا اکثر لڑکیوں کو ہوتا ہے اور اگر کسی لڑکی کی عمر 22 سال ہو چکی ہے اور اس کی شادی نہیں ہو رہی تو ممکن ہے کہ ایسی لڑکیاں شادی کی بندش کا شکار ہوں ۔ شادی کی بندش کی وجہ نظربد اور دشمن کا حسد ہو سکتا ہے اور اس کے علاوہ یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی نہیں چاہتا کہ آپ کی شادی ہو ۔ لہذا جو لڑکیاں شادی میں رکاوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں بعض اوقات ان کو 35 سال تک مناسب رشتہ حاصل نہیں ہوتا جبکہ اگر کسی لڑکی کی عمر ذیادہ ہو جائے تو کوئی بھی لڑکا اس سے شادی کے لئے راضی نہیں ہوگا ۔ اگر کوئی لڑکی شادی میں رکاوٹ کا شکار ہو چکی ہے تو اسے سورہ واقعہ کا وظیفہ کرنے کی ضرورت ہے ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ دونفل نماز ہدیہ بی بی فاطمہ سلام اللہ علیھا اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے
کے بعد 14-14 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 100 مرتبہ استغفراللہ رب من ذنب اتوب الیہ ورد کریں اور اس کے بعد آپ 3 مرتبہ سورہ واقعہ تلاوت کریں۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ 14 دن تک جاری رکھیں اور وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ روزانہ 100 مرتبہ درود شریف اور یک مرتبہ سورہ واقعہ کی تلاوت کرتے رہیں انشاء اللہ جلد ہی آپ کو شادی کی ہر رکاوٹ اور پریشانی سے نجات مل جائے گی ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ کی برکت سے بیٹیوں کو اچھا رشتہ جلد حاصل ہو جائے گا اور اگر آپ کے پاس اچھا رشتہ موجود ہے تو اس سے شادی جلد ممکن ہو جائے گی ۔

Surah Waqiah Wazifa for Hajat

ہر انسان کے دل میں کوئی نہ کوئی ایسی حاجت ہوتی جسے وہ ہر حال میں حاصل کرنا چاہتا ہے ہر انسان کی زندگی کسی نہ کسی طرح اپنی خواہشات کے گرد تمام زندگی گردش کرتی ہے جبکہ انسان کی ہر خواہش کسی نہ کسی طرح دولت ، شہرت اور عورت کے گرد گردش کرتی ہے بعض افراد تمام زندگی اپنی معمولی خواہشات کو بھی حاصل نہیں کر پاتے جبکہ بعض افراد کی زبان جو کہتی ہے وہ اسے حاصل ہو جاتا ہے ۔اسی طرح بعض افراد بے حد عبادت کے باوجود تنگی اور پریشانی کی زندگی بسر کرتے ہیں جبکہ بعض افراد میں ہر طرح کا عیب موجود ہوتا ہے لیکن وہ خوشحالی کی زندگی بسر کرتے ہیں ، آپ نے ایسے بہت سے افراد کی زندگی کا مشاہدہ کیا ہوگا جن کے اعمال درست نہیں لیکن وہ خوشحال ہیں۔ ایسی خوشحالی اور تنگدستی کے پیچھے کی حقیقت کیا ہے یہ بات اللہ کی ذات جانتی ہے ۔ ہم صرف یہ جانتے ہیں اگر آپ کی خواہش جائز ہےتو سورہ واقعہ کا وظیفہ آپ کے لئے ہے ۔
سورہ واقعہ کا وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 3-3 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور100 مرتبہ ایاک نعبد و ایاک نستعین ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے ہر نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو آپ کی ہر جائز حاجت حاصل ہو جائے گی ۔

Shohar ki Mohabbat Ka Wazifa Surah Waqiah

شوہر کی محبت حاصل کرنے کے لئے سورہ واقعہ کا وظیفہ اپنی مثال آپ ہے ۔اگر کسی بہن کا شوہر اس سے نفرت کرتا ہے یا شوہر کسی غیر عورت کی محبت کا شکار ہے تو ایسی صؤرت میں شوہر کی محبت کو حاصل کرنے لئے آپ جعمہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 3 مرتبہ سورہ واقعہ اور 70 مرتبہ ربی انی مغلوب فانتصر ورد کریں ۔ ربی انی مغلوب فانتصر سورہ قمر کی ایت 10 میں ہے اور یہ ایک عظیم دعا ہے ۔
یہ وظیفہ آپ نے 7 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ 7 دن میں آپ کے لئے سورہ واقعہ کا روحانی فیض جاری ہو جائے گا ، لہذا 7 دن کے بعد آپ چینی پر 3 مرتبہ سورہ واقعہ پڑھ کر دم کریں اور اس کے بعد اس چینی سے چائے بنا کر اپنے شوہر کو پلائیں انشاء اللہ شوہر کا غصہ اور نفرت اس کی بیوی کے لئے محبت میں بدل جائے گی ۔سورہ واقعہ کا وظیفہ میاں بیوی کے درمیاں موجود شک اور غلط فہمی کو ختم کرتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ میاں بیوی ایک دوسرے کے لئے سب سے ذیادہ اہم ہو جاتے ہیں ۔اس کے علاوہ سورہ واقعہ کا وظیفہ کی برکت سےشوہر کے رزق ، مال ، عزت اور کاروبار میں بے حساب خیروبرکت ہونے لگتی ہے ۔لہذا ضروری ہے کہ ہر خاتون اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار سورہ واقعہ کا وظیفہ ضرور کرئے ۔

Aulad Ka Wazifa Surah Waqiah

سورہ واقعہ کا وظیفہ زندگی میں خیروبرکت لاتا ہے جبکہ اولاد خیروبرکت کی وجہ سے ہی ملتی ہے اور زندگی میں اولاد سے محروم افراد خیروبرکت سے بھی محروم ہوتے ہیں ۔ لہذا خیروبرکت مسلمان کو زندگی کی ہر خوشی دیتی ہے ۔ اگر کوئی بہن یا بھائی اولاد سے محروم ہیں تو سورہ واقعہ کا وظیفہ کی برکت سے انہیں جلد اولاد حاصل ہو سکتی ہے ۔
لہذا اللہ کی بارگاہ سے جلد اولاد حاصل کرنے کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 3-3 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اس کے بعد آپ 14 مرتبہ ایت کریمہ لاالہ الا انت سبحانک انی کنٹ من الظالمین اور ایک مرتبہ سورہ واقعہ تلاوت کرکے ایک کھجور پر دم کریں اور یہ کھجور آپ فجر کی نماز کے بعد آدھی خود کھائیں اور آدھی کھجور اپنے شوہر کو کھلائیں ۔ یہ عمل آپ 40 دن تک جاری رکھیں اور ماہواری کے دنوں میں آپ یہ وظیفہ چھوڑ دیں اور جب آپ ماہواری کا غسل کرلیں تو اس کے بعد آپ وظیفہ کے باقی دن پورے کریں ۔ انشاء اللہ جلد ہی اللہ کی ذات آپ کو اولاد کی نعمت سے سرفراز فرمائیں گے ۔

Dushman Se Nijat Ka Wazifa Surah Waqiah

یاد رہے کہ ہم نہیں جان سکتے کہ کون ہمارا دشمن ہے اور کون نہیں لیکن یہ بات طے ہے کہ ہر شخص کا کسی نہ کسی شکل میں کوئی نہ کوئی دشمن ہوتا ہے ۔ جو دشمن ہمارے سامنے ہے اس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور اس سے ہم بچ بھی سکتے ہیں جبکہ جو دشمن ہمارے سامنے نہیں وہ ہمیں کبھی بھی کسی قسم کا نقصان دے سکتا ہے ۔ لہذا اگر دشمن سامنے موجود نہیں تو اس سے اللہ کی ذات ہی فرد کومحفوظ رکھ سکتی ہے ۔ قدیم زمانہ میں دشمن سے محفوظ رہنے کے لئے بے شمار دعائیں پڑھی جاتی تھی اور آج بھی ایت الکرسی ، سورہ فلق اور سورہ ناس کے زریعے مسلمان خود کو اللہ کے سپرد کرتے ہیں ۔اسی طرح کچھ بزرگوں کے مطابق سورہ واقعہ بہترین روحانی حصار ہے یعنی سورہ واقعہ کا ورد کرنے سے مسلمان کے گھر کے گرد ایک روحانی حصار بن جاتا ہے اور اس روحانی حصار میں چور دشمن ، جنات ، نظربد اور کالا جادو کے اثرات داخل نہیں ہو پاتے ۔ لہذا اگر آپ دشمن سے ہمیشہ محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو اس مقصد کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد 10 مرتبہ دورد شریف ، ایک مرتبہ سورہ واقعہ اور ایک مرتبہ ایت الکرسی پڑھنے کی عادت بنائیں انشاء اللہ آپ کا ہر دشمن آپ سے ہمیشہ کے لئے دور ہو جائے گا ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support