سورہ قریش پارہ 30 میں ہے۔ اس سورہ مبارک کی 4 آیات ہیں اور یہ 106 نمبر سورہ مبارک ہے۔ اس سورہ مبارک میں اللہ نے قریش والوں پر اپنے احسانات بتائے ہیں اور ان احسانات کی وجہ بتائی ہے۔ ہمارا موضوع چھوکے سورہ قریش کا وظیفہ ہے، لہذا اس آرٹیکل میں ہم آپ کو دشمن سے نجات اور حفاظت کے حوالے سے خاص وظیفہ اور اس وظیفے کے فوائد آپ کو تفصیل سے بتائیں گے۔ سورہ قریش دشمن سے نجات، حفاظت، زبان بندی، دشمن کے شر سے بچنے، دشمن کو سزا دینے اور دشمن کے ہر برے ارادے سے محفوظ رہنے کے لیے خاص روحانی تاثیر کا حامل ہے۔ لہذا اگر آپ دشمن کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ وظیفہ سورہ قریش کو محبت سے صرف 14 دن کر لیں۔ انشاء اللہ آپ کو دشمن سے نجات بھی حاصل ہو جائے گی اور آپ تمام زندگی اپنے دشمن کے شر سے محفوظ بھی رہیں گے۔ وظیفہ سورہ قریش کی تفصیل اردو میں نیچے درج ہے۔

Wazifa Surah Quraish Urdu

قریش ایک واحد قبییلہ ہے جسکا نام قران میں آیا ہے ۔ وہ اس لئے کہ قریش میں ہی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ظہور ہوا ۔
سورہ قریش پارہ نمبر 30 میں 106 نمبر سورہ مبارکہ ہے اور اس کی 4 آیات ہیں ۔
سورہ قریش کا وظیفہ دشمن سے نجات اور حفاظت کے لئے ذمانہ قدیم سے کیا جاتا رہا ہے ۔ بزرگ فرماتے ہیں کہ جب آپ کو دشمن سے کسی بھی قسم کے نقصان ملنے کا خطرہ ہو تو اس وقت آپ سورہ قریش کا وظیفہ کریں انشاء اللہ چند دنوں میں آپ کا دشمن اپنے بُرے ارادوں سے خود بخود رک جائے گا اور اگر وہ اپنے بُرے ارادوں سے نہ رکا تو وہ جلد ہی اپنے انجام کو پہنچ جائے گا ۔ جو بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ سورہ قریش کا وظیفہ کرنے کے باوجود اگر کوئی دشمن اپنے ارادوں سے باز نہیں آتا تو اس کے جسم پر آبلے پڑھ جاتے ہیں اور وہ کسی کو نقصان دینے کے قابل نہیں رہتا ۔ یاد رہے کہ دشمن کو سزا دینے کا اختیار صرف اللہ کو ہےکسی انسان کو نہیں ۔ لہذا اگر آپ کا دشمن آپ کو نقصان دینے سے نہیں رک رہا تو اسے اسکی سزا سورہ قریش کے وسیلہ سے ضرور ملے گی ۔

Surah Quraish Ka Wazifa

سورہ قریش کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10 -10 بار دورد پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 14- 14 بار سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 400 بار سورہ قریش تلاوت کریں اور اس عمل کو آپ 8 دن تک جاری رکھیں ۔ 8 دن کے بعد آپ یا پہلے آپ کم ازکم ایک مسکین کو کھانا کھلائیں ۔ انشاء اللہ آپ کے لئے سورہ قریش کا روحانی فیض جاری ہو جائے گا ۔ سورہ قریش کا روحانی فیض جاری ہونے کے بعد آپ کے تمام دشمن اور مخالفت کرنے والے افراد خود بخود راہ راست پر آجائیں گے ۔

Surah Quraish Benefits

سورہ قریش کے عربی نقش یا وظیفہ کی برکت سے
آپ کو آپ کے تمام ظاہری اور باطنی دشمنوں سے نجات مل جائے گی ۔
آپ تمام زندگی دشمن اور اسکی شرارت سے محفوظ رہیں گے ۔
آپ کے دشمن کے دل میں آپ کا خوف اور رعب و دبدبہ پیدا ہو جائے گا ۔
آپ کا دشمن آپ پر کالا جادو نہیں کر سکے گا ۔
سورہ قریش کی برکت سے آپ کی جان ، مال ، عزت ، اولاد اور گھر دشمن سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔
سورہ قریش کی برکت سے ہر کوئی آپ کی دل سے عزت کرئے گا ۔
سورہ قریش کی برکت سے آپ کی ہر پریشانی دور ہو جائے گی ۔
آپ کی ہر جائز حاجت پوری ہو جائے گی ۔
آپ کو کالا جادو ، جنات اور ہر قسم کے بد اثرات سے نجات مل جائے گی ۔
آپ کے گھر میں سکون اور خیر برکت پیدا ہو جائے گی ۔
میاں بیوی میں موجود نفرت اور اختلافات ختم ہو جائیں گے ۔
آپ کے رزق میں اضافہ ہونے لگ جائے گا ۔
آپ کو کہیں نہ کہیں سے اللہ کے کرم سے دولت بھی حاصل ہو جائے گی ۔
آپ کے گھر ، کاروبار اور اولاد کا حصار ہو جائے گا ۔
آپ تمام زندگی ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہیں گے ۔

Note:

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے ، لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے ضروری ہدائیات کو سمھ لیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید رہنمائی کی ضرورت ہے تو آپ ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو ہمارئے نیٹ ورک سے صحیح روحانی رہنمائی حاصل ہوگی ۔