یا سمیع اللہ کا صفاتی نام ہے جس کا مطلب سننے والے کے ہیں۔ یہ نام انسان کو حوصلہ دینے کے لیے کافی ہے کہ اللہ اپنے بندے کےساتھ ہے اور وہ سب سننے اور جاننے والا ہے۔ اگر کوئی بھائی یا بہن کسی بھی قسم کی پریشانی میں مبتلا ہیں اور کسی حاجت کی تکمیل چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ یَ سَمِیعُ کا وظیفہ ضرور کریں۔ اِن شَاءَ اللہ اللہ کی سب دعا کو قبول فرما دیں گے۔ یا سمیع کا وظیفہ آپ کی ہر پریشانی اور ہر حاجت کے لیے کافی ہے۔ اسِ اعظم یا سمیع کی برکت سے آپ کا یقین اللہ کے واحد ہونے پر مزید پکا ہو جاتا ہے اور جب کسی انسان کا یقین اس بات پر پکا ہو جاتا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی دعا نہیں سننے والا، تو اس یقین کی وجہ سے انسان کی مشکلات اللہ کی غیبی مدد سے حل ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ اس پوسٹ میں آپ سے اسِ اعظم یَ سَمِیعُ کا وظیفہ، یا سمیع وظیفہ کے فوائد اور یا سمیع کے وظیفہ میں کامیابی کے سیکرٹس شیئر کیے گئے ہیں، اس لیے اس آرٹیکل کو آخر تک سمجھ کر پڑھیں۔

Ya Samio in Arabic

Ya Samio

Ya Samio In Urdu

یا سمیعُ اللہ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے یہ نام مبارک ہر فرد کی مشکلات دور کرنے , آسانیاں پیدا کرنے اور کامیابی کی راہیں ہموار کرنے کے لیے کافی ہے۔ یا سمیعُ کے معانی بندوں کی سننے والا کے ہیں۔ یعنی خدا سب کی سننے والا ہے اور جو لوگ اللہ کے اس نام مبارک کا ذکر بہت محبت کے ساتھ کرتے ہیں ۔ تو اللہ ان کی ہر حاجت کو ضرور پورا کرتے ہیں۔
یا سمیع کے وظیفہ کی برکت سے فرد کا دل توحید باری تعالیٰ پر پختہ ہوتا ہے اور اس ورد کی برکت سے انسان کا دل ہر قسم کے وسوسے سے پاک ہو کر اس یقین کو اپنا لیتا ہے کہ کائنات میں صرف اور صرف اللہ کی ذات ہی دعاوں کو سننے والی اور قبول کرنے والی ہے اور جب کسی انسان کا دل توحید باری تعالی کو اپنا لیتا ہے تو تب اس کی مشکلات حل ہونے کے لئے خود بخود حالات سازگار ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔ اصل میں کسی بھی انسان کے مشکلات کی بڑی وجہ توحید باری تعالٰی سے دوری ہے ۔ لہذا اسم اعظم یا سمیع کا ورد آپ کو توحید کے نزدیک کرتا ہے ۔
اس پوسٹ میں ہم آپ کو یا سمیعُ کا ایک ایساء وظیفہ بتا رہیں ہیں ۔ جس کی برکت سے آپ کی تمام پریشانیاں ختم ہو جائیں گی اور آپ کی جو بھی دعا یا حاجت ہو گی وہ اللہ کی بارگاہ میں ضرور قبول و منظور ہو گی۔ بہت سے لوگوں نے یا سمیعُ کے ورد سے اللہ سے مدد طلب کر کے اپنی زندگی کی پریشانیوں اور تکلیفوں سے نجات حاصل کی ہے۔ اس لیے آپ بھی یا سمیعُ کا ذکر بہت محبت اور عقیدت سے ساتھ کریں۔

Ya Samio Wazifa

یا سمیعُ اللہ کو پکارنے اور مدد طلب کرنے کے لیے بہت خوبصورت اسم اعظم ہے۔ جس کے ذریعے اللہ سے جو بھی مانگا جاتا ہے اللہ کی ذات وہ ضرور عطا کرتے ہیں۔ اگر کوئی فرد کسی بھی قسم کے مسلے سے دو چار ہے مثلاً روزگار کی پریشانی ، شادی ، رشتہ ، صحت ، رزق کی کمی جیسے مسائل اسے درپیش ہیں۔ تو اسے چاہیے کہ وہ جمعرات کی شب عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ بار دورود ابرائیمی
پڑھے اور درمیان میں آپ 1100 مرتبہ اسم اعظم یا سمیع ورد کرے ۔ یہ وظیفہ آپ نے 11 روز تک جاری رکھنا ہے انشاء اللہ 11 روز میں اللہ کی ذات آپ کی پریشانی کے حل کے لئے اسباب پیدا فرما دیں گے ۔
اس وظیفہ کو کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 بار دورد ابراہیمی اور 100 بار یا سمیعُ پڑھنے کا معمول بنا لیں۔ انشاء اللہ آپ کی تمام دلی حاجات تمام زندگی پوری ہوتی رہیں گی اور آپ کی زندگی آسانیوں سے بھر جائے گی۔
اگر کسی بھائی یا بہن سے بیان کیا گیا وظیفہ نہ ہو سکے تو وہ یا سمیعُ کو عربی میں مشک ، عنبر ، زعفران اور گلاب سے تحریر کرکے اپنے پاس بھی رکھے اور اپنے گھر میں بھی ضرور رکھے انشاء اللہ آپ کو اس نقش کی بھی وہی برکات حاصل ہوں گی جو کہ وظیفہ کی ہیں

Ya Samio Benefits

یا سمیعُ نقش کے بے شمار فوائد ہیں جو ہر اس فرد کو حاصل ہوتے ہیں جو اسے اپنے گھر میں رکھتا ہے۔ ہم آپ کے لیے یا سمیعُ نقش کے چند ایسے فوائد بیان کرتے ہیں۔ جس سے آپ کو آپ کی پریشانیوں کا حل بھی ملے گا اور آپ روحانی حصار میں بھی رہیں گے۔
نقش اسم اعظم یا سمیعُ کی برکت سے اللہ کی ذات آپ کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے۔
آپ کی مشکلات دور ہوں گی۔
گھر میں امن سکون ہو گا۔
اللہ سجان وتعالیٰ آپ کی تمام جائز حاجات کو پورا فرمائیں گے۔
رزق میں برکت ہو گی اور مال و دولت میں اضافہ ہو گا۔
یا سمیعُ کے نقش کی برکت سے آپ تمام بیماریوں سے اللہ کی پناہ میں رہیں گے۔
آپ کو آپ کے گھر والوں کی طرف سے سکون میسر ہو گا۔
آپ کی دلی مراد پوری ہو گی۔
آپ کو تمام دنیاوی اور روحانی تکلیفوں سے نجات حاصل ہو گی۔
یا سمیع کی برکت سے آپ کو بے حساب رزق اور دولت حاصل ہوگی ۔
آپ کی تقدیر اچھی ہو جائے گی جسکی وجہ سے آپ کو زندگی میں ہمیشہ کامیابی ملتی رہے گی ۔
آپ کی شادی اور رشتہ میں حائل ہر روکاوٹ دور ہو جائے گی ۔
شوہر اور بیوی میں محبت پیدا ہو جائے گی ۔
بے اولاد صاحب اولاد ہو جائیں گے ۔
جو بے گھر ہیں انہیں جلد ان کا ذاتی گھر عطاء ہو جائے گا ۔
اولاد فرمابردار ہو جائے گی ۔
ہر خاص و عام آپ کی دل سے عزت کرنے پر مجبور رہے گا ۔
نوکری سے محروم افراد کو ان کی پسند کی جاب جلد مل جائے گی ۔
کاروبار میں آپ کو آپ کی سوچ سے بھی زیادہ ترقی اور کامیابی حاصل ہو گی ۔
آپ کی آمدنی میں اللہ کے کرم سے اضافہ ہونے لگے گا ۔
اس کے علاوہ آپ جس فرد کے لئے جو بھی دعا کریں گے اللہ اس دعا کو قبول فرمائیں گے ۔
یا سمیع کی فضائل برکات کو مکمل طور پر کوئی بھی بیان نہیں کر سکتا ۔ ہم نے یا سمیع کی جن برکات کا مشاہدہ کیا وہ آپ کو بتا دی ہیں ، لہذا اگر آپ اپنی پریشانی میں یا سمیع کا ورد کریں گے تو آپ کو اپنی پریشانی سے جلد نجات مل جائے گی انشاء اللہ ۔

Note:

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے ، لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے ضروری ہدائیات کو سمھ لیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید رہنمائی کی ضرورت ہے تو آپ ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو ہمارئے نیٹ ورک سے صحیح روحانی رہنمائی حاصل ہوگی ۔