یا لطیفُ اللہ سبحان و تعالیٰ کا صفاتی نام ہے۔ جس کے معنی بڑا نرمی کرنے والے کے ہیں۔الطیف کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ کی ذات ہی اپنے بندوں سے سب سے زیادہ محبت کرنی والی ذات ہے۔
اگر ہم انسان کی مثال لیں تو انسان جس سے بھی محبت کرتا ہے تو وہ اس کی پریشانیوں اور ضرورتوں کا خیال ضرور رکھتا ہے لیکن یہاں بات ہو رہی ہے اللہ کی۔ اور جب اللہ اپنے بندوں سے محبت کرتا ہے تو ظاہر ہے وہ اپنے بندوں کی مشکلات اور ضروتوں کا خیال بھی رکھتا ہے ۔ الطیف کے لغوی معنی چونکہ نرمی کرنے والا کے ہیں مطلب نرمی اسی سے کی جاتی ہے جس سے محبت ہو ۔ اگر انسان اپنے کاموں اور خطاؤں کا معائنہ کرے تو ہم صبح سے شام تک بہت سے ایسے کام کرتے ہیں جو کہ اللہ کو پسند نہیں لیکن اس کے باوجود اللہ کی ذات ہماری خطاؤں کو معاف فرماتے ہیں اور ہمیں سیدھا راستہ اختیار کرنے کا موقع عطاء فرماتے ہیں ۔ اور یہی اللہ کی صفت الطیف ہے ۔ اور جو فرد اللہ کی اس صفت کی پہچان کر لیتا ہے تو اس شخص کو اللہ کی محبت ضرور حاصل ہو جاتی ہے اور اس کی مشکلات اور روکاوٹیں ہمیشہ غیب سے پوری ہوتی ہیں ۔
اس پوسٹ میں ہم نے آپ کو اللہ کے صفاتی نام الطیف کی روحانی برکات حاصل کرنے کا خاص طریقہ بتایا ہے لہذا اس پوسٹ کو ضرور سمجھیں ۔

Ya Lateefu in Arabic

Ya Lateefu in Arabic

“اے باریک بین” یا “اے نہایت نرمی کرنے والے” ہوتا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک ہے۔

Ya Lateefu Ka Wazifa

یا لطیفُ اللہ سبحان و تعالیٰ کا بہت خوبصورت نام ہے۔جس کے معنی بڑا نرمی کرنے والا ، اگر کوئی بھائی یا بہن کسی بھی قسم کے مسلے میں مبتلاء ہیں جیسے کے رزق کی تنگی ، کاروبار میں ناکامی ، صحت کی خرابی یا شادی رشتہ جیسی رکاوٹوں کا شکار ہیں ۔ تو وہ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی ذکر کریں اور درمیان میں آپ 1000 بار یا لطیفُ کا بہت محبت اور عقیدت کے ساتھ ورد کریں اور اس عمل کو آپ گیارہ دن تک جاری رکھیں۔ انشاء اللہ آپ کی جو بھی خواہش ہو گی۔ اللہ کی ذات اسے پورا فرمائیں گے اور جو بھی مسلہ ہو گا وہ با حکم اللہ حل ہو جائے گا۔
اگر کوئی بھائی یا بہن بیان کیا گیا وظیفہ نہ کر سکیں تو وہ یا لطیفُ مشک ، عنبر ، زعفران اور گلاب سے تحریر کر کے اپنے پاس رکھ لیں یا اپنے گھر میں رکھیں ۔انشاء اللہ آپ کو اس نقش کے بھی وہی فوائد حاصل ہوں گے جو کہ بیان کیے گئے وظیفہ کے ہیں۔ اگر آپ یہ نقش بھی نہ تحریر کر سکیں تو آپ 3 مساکین کو کھانا کھلا کر یا اس نقش کا ہدیہ خرچ ادا کرکے بھی یہ نقش آستانہ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

Ya Lateefu Naqsh Benefits

الطیف کی بے شمار برکات ہیں جن کو زبان و قلم سے بیان نہیں کیا جا سکتا ۔
یہاں الطیف کی وہ برکات اور دنیاوی فوائد آپ سے شئیر کئے جارہے ہیں جن کا بہت سے بھائیوں اور بہنوں نے مشاہدہ کیا ہے ۔
غور کریں کہ الطیف کے معنی نرمی برتنے والا کے ہیں ۔ یعنی الطیف کی برکات سے آپ کی ان پریشانیوں کا حل ہوگا جس کے لئے نرمی اور محبت کی ضرورت ہے ۔
اب آپ خود غور کریں کہ آپ کی کون کون سی پریشانیاں ایسی ہیں جن کو محبت اور نرمی سے حل کیا جا سکتا ہے ۔
اصل میں محبت اور نرمی سے انسان اپنی ہر پریشانی کا حل حاصل کر سکتا ہے اور یا لطیف کی برکت سے آپ کو ایساء روحانی فیض حاصل ہو جائے گا کہ جو بھی آپ سے بات کرے گا اس کا دل آپ کے لیے حد سے زیادہ نرم ہو جائے گا ۔
مثال کے طور پر اگر کسی بہن کا شوہر ہر وقت اس سے ناراض رہتا ہو تو یا لطیف کے ورد یا نقش کی برکت سے اس کا شوہر اس کے لئے نرم ہو جائے گا اور میاں بیوی کے درمیان موجود غلط فہمی دور ہو جائے ۔ اسکے علاوہ میاں بیوی میں ناختم ہونے والی محبت ہمیشہ کے لئے پیدا ہو جائے گی ۔
یا لطیف ورد یا نقش کی برکت سے گھر میں امن سکون او خیروبرکت پیدا ہو جاتی ہے ۔
گھر میں اگر کسی قسم کے نحس اثرات موجود ہیں تو وہ بھی ختم ہو جاتے ہیں ۔
یعنی اگر آپ کے گھر پر کالا جادو ، جنات ، یا کسی قسم کے شیطانی اثرات ہیں تو وہ بھی اللہ کے کرم سے ختم ہو جاتے ہیں ۔
اگر آپ قرض کی وجہ سے پریشان ہیں تو الطیف کے ورد یا نقش کی برکت سے آپ کو قرض سے نجات مل جائے گی ۔
آپ کی جاب ، آمدنی ، کاروبار اور ہر قسم کی پریشانی کا حل غیب سے ہو جایا کرے گا ۔
اگر آپ کی کوئی حاجت پوری نہیں ہو رہی تو یالطیف کا ورد یا نقش کی برکت سے آپ کی ہر حاجت کی تکمیل کے لئے کوئی نہ کوئی سبب ضرور پیدا ہو جایا کرے گا ۔
یا لطیف ورد یا نقش کی برکت سے آپ کے دشمن بھی آپ کے دوست بن جائیں گے اور اگر کوئی آپ کو نقصان دینے سے باز نہیں آرہا تو وہ دشمن خود بخود زیر ہو جائے گا ۔
اگر کسی بیٹی کے لئے اس کی پسند کا رشتہ نہیں آرہا تو وہ بیٹی چند دن تک یا لطیف کا ورد کرے انشاء اللہ اس بیٹی کو اس کی پسند کا رشتہ حاصل ہو جائے گا ۔
یا لطیف کی برکت سے آپ کی شادی میں موجود ہر قسم کی روکاوٹ دور ہو جائے گی ۔
اور شادی کے بعد کی زندگی میں بھی خوشحالی رہے گی ۔
یا لطیف کی برکت سے آپ کے رزق میں آپ کی سوچ سے بھی زیادہ اضافہ ہو جائے گا اور آپ کو دولت اور پیسہ کے حوالے سے کبھی کوئی پریشانی لاحق نہیں ہو گی ۔
الغرض آپ کی پریشانی جیسی بھی ہے آپ یا لطیف کا ورد کریں یا اس اسم مبارک کے عربی نقش کو اپنے گھر میں رکھ لیں ۔ انشاء اللہ صرف چند دنوں میں آپ کی زندگی میں سکون آجائے گا ۔

Note:

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے ، لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے ضروری ہدائیات کو سمھ لیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید رہنمائی کی ضرورت ہے تو آپ ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو ہمارئے نیٹ ورک سے صحیح روحانی رہنمائی حاصل ہوگی ۔