سورۃ البقرہ آیت 137 میں موجود دعا مبارکہ فَسَیَکْفِیْکَھُمُ اللّٰہُ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ کا وظیفہ اللہ کی بارگاہ سے حاجت حاصل کرنے کے لیے اور مشکلات کی آسانی کے لیے بے حد مجرب مانا جاتا ہے۔ یہ دعا مبارکہ گھر میں خیر و برکت اور امن سکون لانے کے لیے بہترین مانی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ دعا مبارکہ شوہر اور بیوی میں بے تحاشہ محبت پیدا کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اس دعا مبارکہ کا ورد کرنے کی وجہ سے فرد کو بے حساب رزق، دولت اور پیسہ ہر طرف سے حاصل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن گھر، رزق اور زندگی میں سکون اور خیر و برکت لانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ سورۃ البقرہ کی آیت 137 کا وظیفہ صرف 7 دن کر لیں۔ ان شاءاللہ جو کہا گیا ہے وہ سب آپ کو بہت جلد حاصل ہو جائے گا۔ سورۃ البقرہ آیت 137 کا وظیفہ کی اردو تفصیل نیچے درج ہے۔
Surah Baqarah Ayat 137 Arabic
Surah Baqarah Ayat 137 Tarjuma
پس عنقریب اللہ ہی تمہیں ان (کے شر) سے کافی ہوگا، اور وہی خوب سننے والا، خوب جاننے والا ہے۔
Surah Baqarah Ayat 137 Hadess
یہ آیت مبارکہ اللہ کی کفایت اور توکل پر زور دیتی ہے۔جبکہ توکل کے حوالے سے ترمزی شریف کی ایک حدیث میں ہے کہ
“اگر تم اللہ پر اچھی طرح بھروسہ کرو تو وہ تمہیں اس طرح روزی دے گا جیسے پرندوں کو روزی دیتا ہے، وہ صبح خالی پیٹ نکلتے ہیں اور شام کو شکم سیر لوٹتے ہیں
Surah Baqarah Ayat 137 Wazifa
سورہ بقرہ آیت 137 اصل میں ایک دعا ہے ۔ جس میں اللہ کے تین نام اللہ ، سمیع اور علیم ہیں ۔اللہ کے یہ تین نام دعا کے قبولیت کے حوالے سے بے حد افصل مانے جاتے ہیں ۔ اس آیت مبارکہ کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ جمعرات کی رات عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 1000 مرتبہ دعا مبارکہ فسیکفیکھم اللہ وھواسمیع العلیم محبت سے ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ 7 دن تک جاری ر کھیں ۔ انشاء اللہ 7 دن میں آپ کے لئے اللہ کی غیبی مدد کے دروازے کھل جائیں گے جسکی وجہ سے آپ کو زندگی کے ہر میدان اورامتحان میں کامیابیاں حاصل ہونے لگیں گے ۔ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کی تقدیر اچھی ہو جائے گی جس کی وجہ سے آپ کو خیروبرکت ، رزق اور پیسہ حاصل ہونے لگے گا ۔ آپ کے گھر میں امن پیدا ہو جائے گا اور شوہر اپنی بیوی سے محبت بھی کرنے لگے گا ۔ اس کے علاوہ آپ جس خاص مقصد کے لئے وظیفہ کر رہے ہوں گے وہ مقصد بھی جلد ہی آپ کو حاصل ہو جائے گا ۔ لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے آپ فسیکفیکھم اللہ وھواسمیع العلیم پاک سیاہی سے تحریر کرکے اپنے گھر میں بھی رکھیں اور اپنے پاس بھی رکھیں اور وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ فسیکفیکھم اللہ وھواسمیع العلیم ورد کرنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ آپ کو اس دعا مبارکہ کی روحانی برکات تمام زندگی حاصل ہوتی رہیں گی ۔
Note:
وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے ، لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے ضروری ہدائیات کو سمھ لیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید رہنمائی کی ضرورت ہے تو آپ ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو ہمارئے نیٹ ورک سے صحیح روحانی رہنمائی حاصل ہوگی ۔
