کبھی کبھی انسان ایسا لگتا ہے جیسے سب کچھ دھندلا گیا ہو۔ راستے بند ہو گئے ہوں۔ دعائیں سنی نہ جاتی ہوں۔ دل کہتا ہے کہ اب کوئی تو ہو جو سنے۔ کوئی تو ہو جو دیکھے۔ اور بالکل یہی وہ لمحہ ہے جب ہم اللہ کے نام “یا حق” سے ملتے ہیں۔
یہ نام سن کر کیوں لگتا ہے کہ سب ٹھیک ہو جائے گا؟ کیونکہ “الحق” یعنی وہ ذات جو ہمیشہ سچی، ہمیشہ موجود، ہمیشہ انصاف کرنے والی ہے۔ جب آپ پکارتے ہیں “یا حق”، تو گویا آپ کہہ رہے ہیں کہ یا اللہ تو ہی حقیقت ہے، باقی سب فانی۔ تیرے سوا کوئی سچا نہیں۔
یہ نام ہمیں وہ سکون دیتا ہے جو دنیا کی کوئی چیز نہیں دے سکتی۔
Ya Haq in arabic
Tarjuma
اے وہ ذات جو حقیقت ہے، جو سچ ہے، جس کا وجود اور وعدے اور فیصلے ہمیشہ برحق ہیں۔ جس کے سوا ہر چیز باطل ہے۔
Hadith
رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: اللہ کے ننانوے نام ہیں، ایک کم۔ جو انہیں شمار کرے گا وہ جنت میں جائے گا۔ (صحیح بخاری)
اور اس شمار کرنے کا مطلب ہے ان ناموں کو پہچاننا، ان پر ایمان لانا، ان کے ساتھ دعا کرنا اور ان کے تقاضوں پر عمل کرنا۔
Wazifa
وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد سب سے پہلے دونفل نماز اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 10 مرتبہ درود شریف پڑھیں ۔ اس کے بعد آپ ایک مرتبہ سورہ فتاح اور 7000 مرتبہ اللہ کا صفاتی نام یا حق ورد کریں ۔
آخر میں آپ دوبارہ 10 مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس وظیفہ کو بند کردیں ۔ آپ نے بیان کیا گیا وظیفہ صرف عشاء کی نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں آپ کی پریشانیاں دور ہونے کے لئے غیبی اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔
وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 100 مرتبہ یا حق ورد کرنے کی عادت بنائیں تاکہ آپ کو بیان کئے گئے وظیفہ کی روحانی برکات ہمیشہ حاصل ہوتی رہیں ۔
Fawaid
اللہ کی سب سے بڑی خوبی حق ہونے کا احساس ہوتا ہے
دل سے جھوٹ اور دھوکے کی محبت نکل جاتی ہے
فیصلوں میں انصاف کرنے کی توفیق ملتی ہے
دوسروں کے جھوٹ سے پریشان نہیں ہوتے
اللہ پر بھروسہ مضبوط ہو جاتا ہے
پریشانیوں میں سکون قلب عطا ہوتا ہے
انسان حق گو اور سچا بن جاتا ہے
ظلم دیکھ کر دل بے چین ہوتا ہے اور اس کے خلاف اٹھتا ہے
جھوٹی چمک دمک کی طرف رغبت کم ہو جاتی ہے
دین کی سمجھ میں اضافہ ہوتا ہے
دنیا کی حقیقت کھل کر نظر آنے لگتی ہے
موت کے بعد کی زندگی پر یقین پختہ ہوتا ہے
لوگوں کے درمیان عزت بڑھ جاتی ہے
وسوسوں سے نجات ملتی ہے
روحانی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے
ہر معاملے میں راہنمائی نصیب ہوتی ہے
Note:
وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے ، لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے ضروری ہدائیات کو سمھ لیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید رہنمائی کی ضرورت ہے تو آپ ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو ہمارئے نیٹ ورک سے صحیح روحانی رہنمائی حاصل ہوگی ۔
