Ali

اس پوسٹ میں آپ کو جلدی شادی کے لئے خاص وظیفہ حاصل ہوگا ۔ یہ وظیفہ دعا مبارکہ قد شغفھا حبا کا ہے جو کہ سورہ یوسف کی آیت 30 کے آخر میں ہے ۔ اس ایت مبارکہ میں یہ بتایا گیا ہے کہ حضرت زلیخا حضرت یوسف علیہ اسلام کی محبت میں مبتلاء ہو کر اپنے حوش و حواس کھو بیٹھی تھی ۔قد شغفھا حبا کو محبت کی روحانیت کو حاصل کرنے کے لئے قدیم زمانہ سے ورد کیا جاتا رہا ہے جبکہ محبت کی روحانیت کے زریعے آپ شادی ، رشتہ ، منگنی اور محبت کی شادی کی ہر رکاوٹ کا بہت جلد خاتمہ کر سکتے ہیں ۔ یعنی شادی کے حوالے سے اگر آپ اپنی کسی ناممکن خواہش کی تکمیل چاہتے ہیں تو ایسا قد شغفھا حبا کے زریعے ممکن ہے ۔یاد رہے کہ آپ نے انٹر نیٹ اور کتابوں میں شادی کے ہزاروں وظائف دیکھے بھی ہو ں گے اور کئے بھی ہوں گے ۔ لیکن ان میں آپ کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہو گی ۔
ہم یہ بات اتنے یقین سے اس لئے کہہ رہے ہیں کیونکہ ہم نے 25 سالوں میں بے شمار افراد کو شادی کے وظائف میں ناکامی کا سامنا کرتے دیکھا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کو وظائف کا تو علم ہے لیکن صحیح طریقہ 100 میں سے 99 لوگ نہیں جانتے اور جو جانتے ہیں وہ بتاتے ہیں ۔اصل میں وظائف اور محبت کی روحانیت کی حقیقت اس لئے ہر کسی پرظاہر نہیں کی جاتی تاکہ لوگ محبت کی روحانیت کا غلط استعمال کرکے معصوم لوگوں کی زندگی کے ساتھ کھیلنانہ شروع کردیں ۔ تاریخ میں ایسے بے شمار واقعات مشہور ہیں جن میں معصوم لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلا گیا ۔
ہمارے اس پوسٹ میں آپ کو صحیح وظیفہ اور صحیح طریقہ حاصل ہوگا لیکن اس وظیفہ کی برکت سے آپ کی شادی کے حوالے سے جائز خواہشات کی تکمیل ہوگی ۔
لہذا اگر آپ شادی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں تو یہ پوسٹ آپ کے لئے ہے ، اس لئے اس پوسٹ کو آخر تک سمجھ کر پڑھیں ۔

Shadi Ka Wazifa

Shadi Ka Wazifa

اگر کوئی بھائی ، بہن یا بیٹی شادی میں رکاوٹ کی وجہ سے پریشان ہیں تو ایسی رکاوٹ کا 14 دن میں خاتمہ کرنے کے لئے سب سے افضل اور طاقت ور وظیفہ قد شغفھا حبا کا ہے ۔ اس وظیفہ کو لڑکے اور لڑکیاں کر سکتے ہیں اس کے علاوہ والدین بھی اس وظیفہ کو اولاد کی نیت سے کر سکتے ہیں ۔ وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 21-21 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ ایک مرتبہ سورہ یوسف اس طرح تلاوت کریں کہ جب آپ سورہ یوسف کی ایت 30 میں موجود دعا مبارکہ قد شغفھا حبا پر پہچیں تو آپ اس ایت مبارکہ کو 1100 مرتبہ ورد کریں ۔ اس کے بعد آپ سورہ یوسف کی باقی آیات کو تلاوت کریں ۔ بیان کیا گیا وظیفہ آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ نے 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 70 مرتبہ قد شغفھا حبا ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے ۔ اور اس عمل کو آپ شادی ہونے تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ ذیادہ دیر نہیں لگے کی آپ کی شادی کی ہر رکاوٹ ختم ہو جائے گی ۔ قد شغفھا حبا عربی میں اوپر درج ہے ۔ بیان کیا گیا وظیفہ کی برکت سے آپ کو شادی کے حوالے سے 15 فائدے حاصل ہوں گے جس کی تفصیل ہم نے نیچے درج کر دی ہے ۔

Shadi Ka Wazifa Ke Fayde

شادی کا وظیفہ قد شغفھا حبا کے آپ کو 15 فائدے حاصل ہوں گے جو کہ درج ذیل ہیں لیکن یاد رہے کہ بیان کیا گیا وظیفہ کے 15 فائدے آپ کو اسی صؤرت میں حاصل ہوں گے جب آپ وظیفہ کو وظیفہ کی شرائط کے ساتھ کریں گے جبکہ وظیفہ کی شرائط کے لئے ہم نے سب سے آخر میں لنک دے دیا ہے ۔ ان شرائط کو سمجھنے کے بعد وظیفہ کو شروع کریں تاکہ آپ کو ناکامی کا سامنا نہ ہو ۔
قد شغفھا حبا کی شادی کے حوالے سے آپ کو مندرجہ ذیل برکات حاصل ہوسکتی ہیں یعنی اس وظیفہ کی برکت سے
آپ کی شادی جلد ہونے کے لئے غیبی اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔
آپ کو شادی کی ہر ظاہری اور باطنی رکاوٹ سے نجات مل جائے گی ۔
آپ کو شادی کی بندش سے نجات مل جائے گی ۔
نطربد کی وجہ سے شادی میں پیدا ہونے والی روکاٹ ختم ہو جائے گی ۔
اگر آپ کالا جادو کی وجہ شادی میں رکاوٹ کا شکار ہیں تو آپ کو کالا جادو سے نجات مل جائے گی ۔
آپ کو محبت کی شادی میں کامیابی مل سکتی ہے ۔
اگر خاندانی مخالفت کی وجہ سے آپ کو شادی میں رکاوٹ کا سامنا ہے تو آپ کو خاندان کی مخالفت اور نفرت اور تنقید سے نجات مل جائے گی ۔
اگر کوئی لڑکی یا لڑکا شادی کے لئے راضی نہیں ہو رہے تو وہ جلد شدی کے لئے راضی ہو جائیں گے ۔
اگر والدین آپ کی پسند کی شادی کے لئے راضی نہیں تو والدین جلد ہی آپ کو پسند کی شادی کے لئے اجازت دے دیں گے ۔
ذیادہ عمر کی لڑکیوں کی جلد شادی کے لئے یہ وظیفہ مجرب ہے ۔
بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین کی شادی کے لئے یہ وظیفہ سب سے پاورفل مانا جاتا ہے ۔
بیان کیا گیا وظیفہ شادی میں خیروبرکت کا سبب بنتا ہے ۔
یہ وظیفہ شادی اور رشتہ کی حفاظت کا لئے بھی قدیم زمانے سے کیا جاتا رہا ہے ۔
یہ وظیفہ کرنے سے لڑکیوں کو ان کی پسند کے مطابق اچھا رشتہ ملتا ہے ۔
مالدار شخص سے شادی کرنے کے لئے بھی یہ وظیفہ افضل مانا جاتا ہے ۔
اگر کوئی لڑکی بیرون ملک شادی کرنا چاہتی ہے تو یہ اس وظیفہ کے زریعے ممکن ہے ۔
بیرون ملک مقیم افراد بیٹیوں کی شادی کو لے کر بے حد پریشان رہتے ہیں ، ایسے لوگ پاکستان میں کسی اچھی فیملی میں بیٹی کی شادی کرنا چاہتے ہیں جو کہ ان کے لئے بعض اوقات ممکن نہیں ہوتا کیونکہ ذیادہ تر لوگ صرف اچھا ہونے کا دیکھاوا کرتے ہیں جس کی وجہ سے بیٹوں کی شادی خلاف توقع ہو جاتی ہے ، لہذا ایسی صورت میں آپ کی پریشانی کا حل قد شغفھا حبا کا وظیفہ ہے ۔
بعض اوقات محبت کا شکار افراد جب محبت کی شادی کو ممکن نہیں کر پاتے تو وہ کالا جادو کا سہارہ لے کر لڑکیوں کے رشتوں میں بندش لگا دیتے ہیں جس کی وجہ سے بیٹیوں کے لئے رشتے تو آتے ہیں لیکن کوئی رشتہ پکا نہیں ہو پاتا اور اگر رشتہ پکا ہو بھی جائے تو وہ رشتہ جلد ہی کسی وجہ سے ختم ہو جاتا ہے اور یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے ۔
لہذا بیان کی گئی پریشانی کا حل قد شغفھا حبا ہے ۔
بعض لڑکوں کے پاس جاب نہ ہونے کی وجہ سے انہیں شادی میں رکاوٹ کا سامنا رہتا ہےجبکہ قد شغفھا حبا شادی نہ ہونے کی ہر وجہ کا خاتمہ کرتی ہے ۔
ہم نے قد شغفھا حبا وظیفہ کے آپ کو چند فائدے بتائے ہیں لیکن یاد رہے کہ بعض اوقات اس وظیفہ کی روحانی برکات ہر شخص کو مختلف طریقے سے حاصل ہوتی ہیں ، لہذا آپ کی شادی کے حوالے سے جیسی پریشانی کا سامنا ہے روحانیت اس پریشانی کو ختم کرنے کے لئے بعض اوقات ایسے طریقے اختیار کرتی ہے جو کہ انسان کے وہم گمان میں بھی نہیں ہوتے ۔
اب ہم آپ کو شادی کے حوالے سے چند ایسے وظائف بتا رہے ہیں جو کہ بے حد مشہور ہیں اور یہ وظائف ہم نے بے حد قدیم کتابوں سے حاصل کئے ہیں ۔ ان وظائف کی تفصیل نیچے درج ہے ۔

Jaldi Shadi Ka wazifa

جلدی شادی کے لئے بے شمار قرآنی وظائف موجود ہیں اور ایسے وظائف میں ایت کریمہ کا وظیفہ سب سے پاور فل اور بہترین ماناجاتا ہے ۔ ایت کریمہ سورہ انببیا ء کی ایت 87 میں موجود ہے جبکہ سورہ انبیاء پارہ 17 میں ہے.
ایت کریمہ کو عربی میں اوپر درج کر دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ جب کسی لڑکی کی عمر ذیادہ ہو جاتی ہے تو والدین اس کی جلد از جلد شادی کر دینا چاہتے ہیں ، لیکن مناسب رشتہ نہ ملنے کی وجہ سے لڑکی کی عمر اس کے چہرے سے ظاہر ہونے لگتی ہے ۔جبکہ خوبصورت لباس اور بناؤ سنگھار سے عمریں نے نہیں چھپتی اور ذیادہ عمر کی لڑکیوں کو اچھے اور کنوارے لڑکوں کے رشتے کم ہی ملتے ہیں ، لہذا شادی میں تاخیر بیٹی اور والدین کے لئے شدید پریشانی کی وجہ بنتی ہے۔ اسی طرح کچھ لڑکیاں اور لڑکے محبت میں مبتلاء ہو کر جلد از جلد شادی کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہوتا ہے ، کہ ان کے والدین ان کی شادی کہیں اور نہ کردیں ، لہذا اگر کوئی جلدی شادی کرنا چاہتا ہے لیکن اسے جلدی شادی کے حوالے سے رکاوٹوں کا سامنا ہوتو ایسی صؤرت میں آپ 14 دن ایت کریمہ کا وظیفہ کریں انشاء اللہ 14 دن کے بعد آپ کی شادی جلد ہونے کے لئے غیبی اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔
ایت کریمہ کا وظیفہ کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 21-21 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ ایک مرتبہ سورہ مزمل اور 700 مرتبہ ایت کریمہ ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے اسی طریقہ سے 14 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں آپ کی شادی جلد ہونے کے لئے غیبی اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے ۔ وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ روزانہ 70 مرتبہ درود شریف اور 70 مرتبہ ایت کریمہ ورد کرنے کی عادت بنائیں اور یہ عمل شادی ہونے تک جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ ذیادہ دیر نہیں لگے گی کہ آپ کی شادی مطلوبہ شخص سے ہو جائے گی ۔

Pasand ki Shadi Ka Wazifa​

Pasand ki Shadi Ka Wazifa

والقیت علیک محبۃ منی ولتصنع علی عینی ایک دعا ہے جو کہ سورہ طہ آیت 39 میں ہے ۔اس دعا مبارکہ کو محبت بڑھانے اور محبت کی شادی میں کامیابی کے لئے زمانہ قدیم سے ورد کیا جاتا رہا ہے ۔ یاد رہے کہ ہر شخص کو اپنی زندگی کے لئے ایک ایساء محبوب شخص چاہیے جس کے ساتھ وہ اپنی خواہشات اور تمناؤں کو پورا کر سکے۔ لیکن کبھی کبھار اپنے پسندیدہ شخص سے شادی کرنا نہایت مشکل ہوتا ہے۔ لہذا اس مشکل کو دعا مبارکہ والقیت علیک محبۃ منی ولتصنع علی عینی کے ذریعے آسان کیا جا سکتا ہے ۔ یہ دعا مبارکہ محبت کو بڑھانے اور محبت کے رشتوں کی بندشوں کو توڑنے کے لئے بہترین ہے۔ اگر آپ اپنی زندگی میں کسی سے محبت کرتے ہیں اور اس شخص کے ساتھ شادی کرنا چاہتے ہیں تو اس دعا مبارکہ کا وظیفہ آپ کے لئے بہترین ہو سکتا ہے۔
اگر کوئی بھائی یا بہن اس وظیفہ کو صحیح طریقے سے کر لیتے ہیں تو انہیں ان کی محبت کی شادی میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے ۔ یہ دعا مبارکہ عربی میں اوپر درج ہے ، اس دعا مبارکہ کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10 -10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 3 مرتبہ سورہ طہ پڑھیں اور اس کے بعد آپ 900 مرتبہ اوپر بیان کی گئی دعا مبارکہ کو پڑھیں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے اور جب یہ وظیفہ مکمل ہو جائے تو آپ نے 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ اوپر بیان کی گئی دعا مبارکہ کو ورد کرنے کا معمول بنا لیں ۔ انشاء اللہ چند دنوں میں اللہ کی ذات آپ کی پسند کی شادی کے لئے اسباب پیدا فرما دیں گے ۔ والقیت علیک محبۃ منی ولتصنع علی عینی ایک قدیم ترین روحانی عمل ہے جس کی برکت سے قدیم زمانہ میں محبت کی شادی میں کامیابی حاصل کی جاتی تھی ۔
لہذا اگر آپ کی نیت نکاح کرنا ہے اور آپ اس شخص کو تمام زندگی اس کے شرعی حق ادا کرنے کی نیت بھی رکھتے ہیں تو آپ کو اس وظیفہ میں کامیابی ضرور حاصل ہوگی انشاء اللہ ۔

Shadi Ke Liye Ghar Walo Ko Manane Ka Wazifa

جو افراد پسند سے شادی کرنا چاہتے ہیں ان کو اکثر والدین کی طرف سے شادی میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ والدین ہمیشہ اپنے بچوں کی بھلائی چاہتے ہیں ، اس لئے اگر ان کو لگتا ہے کہ کوئی شخص شادی کے لئے بہتر نہیں تو وہ اپنے بچوں کو شادی کی اجازت ہر گز نہیں دیتے جبکہ محبت بعض اوقات فرد کو والدین سے بغاوت کرنے پر بھی مجبور کر دیتی ہے ۔ لہذا اگر آپ کو لگتا ہے کہ کوئی شخص شادی کے بعد بھی آپ کے ساتھ اچھا رہے گا اور وہ شادی کے تمام حقوق پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو اس سے شادی کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے لیکن یاد رہے کہ شادی کا فیصلہ محض جذباتی ہو کر نہیں کرنا چاہئے جبکہ محبت کا شکار افراد جذبات کے علاوہ کچھ بھی نہیں سوچتے ۔ اگر آپ کے والدین آپ کی پسند کی شادی میں رکاوٹ بن رہے ہیں تو اس مقصد کے لئے سورہ اخلاص کا وظیفہ کیا جا سکتا ہے ۔
سورہ اخلاص کا وظیفہ کی برکت سے آپ 14 دن میں اپنے والدین کو اپنی پسند کی شادی کے لئے راضی کر سکتے ہیں ۔ افضل بات یہ ہے کہ آپ کے والدین آپ کو دل سے شادی کی اجازت دیں گے اور ان کو اپنے اس فیصلے پر کسی قسم کی پریشانی اور درد لاحق نہیں ہوگا ۔ سورہ اخلاص کا وظیفہ کے لئے آپ عشاء کی اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 11 مرتبہ ایت الکرسی اور 1100 مرتبہ سورہ اخلاص ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے اور ان 14 دنوں میں آپ کی نماز قضاء نہ ہو انشاء اللہ 14 دن میں آپ کے والدین کے دل میں آپ کے لئے رحم پیدا ہو جائے گا اور وہ آپ کو پسند کی شادی کے لئے اجازت دے دیں گے ۔
یاد رہے کہ سورہ اخلاص کا وظیفہ شادی کی ہر رکاوٹ اور پریشانی کا حل ہے اور اس کی برکت سے آپ کی ہر پریشانی 14 دن میں ختم ہو جائے گا ۔

Larki Ko Shadi K Liye Razi Karne Ka Wazifa​

Larki Ko Shadi K Liye Razi Karne Ka Wazifa

بعض وجوہات کی بنا پر کوئی لڑکی کسی سے شادی کرنے کے لئے راضی نہیں ہوتی اور بعض اوقات اگر لڑکی کو مجبور کرکے شادی کے لئے راضی کرنے کی کوشش کی جائے تو وہ خود کو نقصان دینے کی دھمکی دینے لگتی ہے۔ لڑکیوں کا شادی کے لئے راضی نہ ہونے کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں اور ایسی وجوہات میں پہلی وجہ یہ ہے کہ بعض لڑکیاں کسی مخصوص لڑکے کے علاوہ کسی سے شادی کرنا نہیں چاہتی ، لہذا وہ کسی کا انتظار کر رہی ہوتی ہیں ، لیکن والدین اپنی بیٹی کی جلد از جلد شادی کرنا چاہتے ہیں اس لئے والدین اور بیٹی کے درمیان شدید تکرار شروع ہو جاتی ہے ۔
اسی طرح بعض اوقات کوئی لڑکی طلاق یا شوہر کی وفات کی کے بعد اپنے والدین کے گھر رہنا شروع کر دیتی ہے جبکہ والدین بیٹی کی دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں لیکن بیٹی دوسری شادی کے لئے راضی نہیں ہوتی ،
بعض لڑکیاں شادی کا خوف کی بیماری کا شکار ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے جب ان سے شادی کی بات کی جاتی ہے تو ان کا جسم ٹھنڈا پڑھ جاتا ہے اور وہ خوف کی وجہ سے بعض اوقات کانپنا بھی شروع ہو جاتی ہیں ۔
لڑکی اگر شادی کا مسلسل انکار کر رہی ہے تو اس کی ایک بھیانک وجہ نطربد اور کالا جادو بھی ہو سکتے ہیں۔ نظربد اور کالا جادو شادی کی بندش کی وجہ بنتے ہیں اور شادی کی بندش شادی میں ایسی تاخیر کی وجہ بنتی ہے جس کی وجہ سے لڑکیوں کی شادی کی قدرتی عمر گزرجاتی ہے اور جب کسی لڑکی کی عمر زیادہ ہو جائے تو اس سے شادی کےلئے کوئی بھی راضی نہیں ہوتا ۔
بعض اوقات کوئی لڑکا کسی مخصوص لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے مگر لڑکی اس شادی کے لئے راضی نہیں ہوتی ، لہذا ایسی صورت میں بھی وظیفہ کے زریعے لڑکی کو شادی کے لئے راضی کیا جا سکتا ہے اور ایسے وظائف یا بدیع العجائب باالخیر یا بدیع کا وظیفہ افضل ہے ۔
اگر کوئی لڑکی شادی سے مسلسل انکار کر رہی ہے تو یا بدیع العجائب باالخیر یا بدیع کی برکت سے لڑکی کو شادی کے لئے جلد راضی کیا جا سکتا ہے ۔ لہذا آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 700 مرتبہ دعا مبارکہ یا بدیع العجائب باالخیر یا بدیع پڑھیں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے ۔ انشاء اللہ 14 دن میں بیٹی شادی کے لئے خود بخود راضی ہو جائے گی ۔ بہتر یہ ہے کہ آپ یا بدیع العجائب باالخیر یا بدیع کو 700 مرتبہ پانی پر دم کر کے بیٹی کو روزانہ پلائیں اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو آپ پہلے بیان کیا گیا وظیفہ کو کریں ۔ انشاء اللہ 14 دن میں لڑکی شادی کے لئے راضی ہو جائے گی ۔

Shadi me Bandish Ka Wazifa

پاکستان میں ہر تیسری لڑکی شادی میں بندش کا شکار ہے ۔ بعض لڑکیوں کو شادی کی بندش سے جلد نجات مل جاتی ہے لیکن بعض لڑکیاں کئی سال کوشش کے باوجود شادی کی بندش سے نجات حاصل نہیں کر پاتی جس کی وجہ سے ان کی شادی کی اصل عمر گزر جاتی ہے اور ذیادہ عمر کی وجہ سے انہیں کوئی بھی مناسب رشتہ حاصل نہیں ہوتا ۔ شادی کی بندش کا شکار بعض لڑکیاں ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جن کو کم عمری میں بے حد اچھے رشتے حاصل ہو جاتے ہیں لیکن جلد ہی بغیر کسی وجہ کے ان کے طے شدہ رشتے ٹوٹ جاتے ہیں ۔
اسی طرح شادی کی بندش کی وجہ سے لڑکیوں کو رشتے تو ملتے ہیں لیکن کوئی رشتہ پکا نہیں ہوتا ۔ بعض لڑکیاں ایسی بھی ہیں جو کہ شادی کی بندش کا شکار ہوتی ہیں لیکن ان کی شادی ہو جاتی ہے جبکہ ایسی شادیاں کامیاب نہیں رہتی ، میاں بیوی میں مسلسل جھگڑا ، طلاق ، دھوکا اور اولاد سے محرومی کی وجہ شادی کی بندش ہی ہوتی ہے جس کی وجہ سے لڑکیوں کو شادی کے بعد بے حد مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مطلب شادی کی بندش کی وجہ سے کوئی لڑکی یا لڑکا شادی سے محروم رہتے ہیں اور اگر کسی وجہ سے ان کی شادی ہو جاے تو اس شادی کے بے حد برے نتائج سامنے آتے ہیں ۔
شادی کی بندش کا بہترین علاج ایت الکرسی میں ہے اور ایت الکرسی کا وظیفہ کرنے کی وجہ سے لڑکیوں کو 14 دن میں شادی کی بندش سے نجات مل جاتی ہے اور اس کے بعد لڑکی کو اس پسند کے مطابق بہتر رشتہ بھی حاصل ہو جاتا ہے ۔
ایت الکرسی کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 41 مرتبہ ایت الکرسی پڑھیں ۔ یہ وظیفہ آپ نے ہر نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک کرنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو شادی کی بندش اور ہررکاوٹ سے نجات مل جائے گی اور آپ کی شادی بھی اللہ کے کرم سے جلد ہو جائے گی ۔

Beti Ki Shadi Ka Wazifa

بیٹی کی جلد شادی کے لئے سورہ مریم کا وظیفہ بے حد مجرب مانا جاتا ہے ۔ سورہ مریم کا وظیفہ خواتین کی ہر قسم کی ظاہری اور باطنی پریشانی کا حل ہے اور سورہ مریم کی روحانی برکات بھی ذیادہ تر لڑکیوں کو ہی حاصل ہوتی ہیں ۔ یاد رہے کہ جب والدین بوڑھے ہو جاتے ہیں تو وہ جلد از جلد اپنی بیٹی کی شادی دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کے دل میں یہ ڈر ہوتا ہے کہ ان کے دنیا سے چلے جانے کے بعد ان کی بیٹی کو کوئی اپنا سمجھ کر شادی نہیں کرئے گا اور یہ بات سچ ہے کیونکہ اگر والدین ذندہ ہوں تو ان کی اولاد کو ہر کوئی محبت کی نظر سے دیکھتا ہے لیکن ایسا والدین کے دنیا سے جانے کے بعد نہیں ہوتا ۔لہذا والدین ایسی سوچ کی وجہ سے والدین اپنی بیٹی کی شادی جلد از جلد کرنا چاہتے ہیں۔ اکثر والدین بیٹی کی شادی جلد کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن بعض اوقات بیٹی کی شادی میں رکاوٹ آجانے کی وجہ سے والدین کی پریشانی میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے ۔ بہت سی وجوہات کی بنا پر بیٹیوں کی شادی میں روکاوٹ آسکتی ہیں اور ایسی وجوہات میں نطربد ، کالا جادو اور کسی دشمن کی شرارت ہو سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ اگر کوئی والدین کالا جادو کا شکار ہیں تو ایسے جادو کے بداثرات ان کی اولاد پر کسی نہ کسی صؤرت میں ضرور ظاہر ہوتے ہیں ۔
لہذا بیٹوں کی شادی میں رکاوٹ کی وجہ آپ کے وہ دشمن ہو سکتے ہیں جنہوں نے کبھی والدین پر کالا جادو کیا تھا ۔
بیٹی کی شادی میں رکاوٹ کی وجہ جو بھی ہو اس وجہ کو ختم کرنے کے لئے اور بیٹی کی جلد شادی کے لئے سورہ مریم کا وظیفہ کرنے سے یہ پریشانی 14 دن میں ختم ہو سکتی ہے ۔
سورہ مریم 16 پارہ میں ہے اور اس کی کل 44 آیات ہیں ، لہذا سورہ مریم کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ جمعہ کے دن فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ ایک مرتبہ سورہ مریم اور 7 مرتبہ ایت الکرسی تلاوت کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے ہر نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 14 دن میں بیٹی کی شادی کے لئے غیبی اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے اور جلد ہی بیٹی کی شادی اس کی پسند کی جگہ پر ہو جائے گی ۔

Ruki Hui Shadi Ka Wazifa​

Ruki Hui Shadi Ka Wazifa

کسی لڑکی یا لڑکے کی شادی کا اچانک رک جانا ایک بھیانک پریشانی ہے اور ایسی پریشانیوں کو بعض اوقات عقل و فکر کی مدد سے حل نہیں کیاجا سکتا بلکہ بعض اوقات ایسی معاملات حل ہونے کی بجاے خراب ہو جاتے ہیں ۔
شادی کا معمولی وجوہات کی بنا پر رک جانا ، یا شادی رکنے کی وجہ معلوم نہ ہونا روحانیت میں خطرئے کی گھنٹی مانا جاتا ہے ۔ روحانیت خطرے کی گھنٹی نظربد اور کالا جادو کے اثرات کو مانتی ہے ۔ لہذا جو معاملات نظربد اور کالا جادو کی وجہ سے خراب ہو جاتے ہیں ان کو حل کرنے کی ہر کوشش بے کار ہے کیونکہ ایسا کرنے سے نظربد اور کالا جادو کے اثرات شدید بگھڑ جاتے ہیں جو کہ بدنامی ، بیماری اور اچانک حادثہ کا سبب بھی بنتے ہیں ۔
یاد رہے کہ غلط فہمی اور شک کی وجہ سے شادی کا رک جانا محض ایک دیکھاوا ہے اصل کہانی کچھ اور ہوتی ہے ، لہذا بعض لوگ مسلے کی اصل تک پہچنے کی بجائے سامنے دیکھائی دینے والی پریشانی کا حل کرنے کے لئے صحیح اور غلط طریقے اخیتار کرنا شروع کر دیتے ہیں اور اسی دوران نظربد اور کالا جادو کے اثرات انسانی جسم میں اپنا بسیرہ کر لیتے ہیں اور اس کے بعد اس کا کوئی حل نہیں ہوتا ۔ یاد رہے کہ ہر مسلمان کو کوئی خطرہ لاحق ہو یا نہ ہو دونوں صؤرتوں میں اسے حفاظت کی دعائیں پڑھنا چاہئے تاکہ وہ مستقبل میں ہونے والی پریشانیوں سے ہمیشہ محفوظ رہے ۔
اصل میں نظربد اور کالا جادو کے اثرات جب انسانی جسم میں اپنی معمولی علامات ظاہر کرتی ہیں تو ذیادہ تر افراد اسے نظر انداز کرکے سوچتے ہیں کہ دیکھا جائے گا ۔ لیکن جب ایسے افراد کے سامنے اچانک شادی رک جانے والے معاملات آتے ہیں تو اس وقت دیکھنے کے لئے کچھ باقی نہیں بچتا ۔
لہذا اگر کسی بھائی یا بہن کی شادی کسی وجہ سے رک گئی ہو یہ پریشانی ظاہر ہ ہو یا باطنی دونوں صؤرتوں میں اس کا روحانی علاج حسبنا اللہ و نعم الوکیل کا وظیفہ میں ہے ۔
حسبنا اللہ و نعم الوکیل حضرت ابراہیم علیہ سلام کی دعا ہے اور اچانک سامنے آنے والی ہر پریشانی کا حل ہے ۔
لہذا رکی شادی کی پریشانی سے نجات پانے کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 7 مرتبہ سورہ فاتحہ اور 170 مرتبہ حسبنا اللہ و نعم الوکیل ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے ہر نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو شادی کی ہر پریشانی سے نجات مل جائے گی ۔ یعنی آپ کو رکی شادی کی رکاوٹ سے نجات مل جائے گی اور آپ کی شادی جلد ہو جائے گی ۔

Mangni K Baad Jaldi Shadi ka Wazifa

Mangni K Baad jaldi shadi

بعض لڑکیوں اور لڑکوں کی منگنی ہو چکی ہوتی ہے لیکن ان کی شادی میں مسلسل تاخیر ہونے لگتی ہے اور ایسی پریشانی کا سامنا ذیادہ تر لڑکیوں کو کرنا پڑتا ہے ۔ ہر والدین اپنے بیتوں کی شادی جلد سے جلد کرنا چاہتے ہیں۔ بعض لڑکیاں ایسی ہوتی ہیں جن کی منگنی اس لئے جلد کی جاتی ہے تاکہ ان کی شادی جلد ہو جائے اور شادی میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا بھی نہ ہو لیکن بعض اوقات منگنی کے بعد لڑکے والے شادی میں مسلسل تاخیر کرنا شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے لڑکی والوں کو شک ہو جاتا ہے کہ لڑکا اب ان کی لڑکی سے شادی نہیں کرئے گا کیونکہ وہ کسی اور کو پسند کرنا لگا ہے ، ایسا شک سچ بھی ہو سکتا ہے اور محض افواہ بھی ہو سکتی ہے ۔
اسی طرح بعض لڑکے جاب ملنے کے بعد یا بیرون ملک جانے کے بعد شادی کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کو شادی کے بعد کی زندگی میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ، لہذا ایسے لڑکے مسلسل کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر شادی کو لیٹ کرتے رہتے ہیں
یاد رہے کہ اگر کسی بیٹی کی منگنی ہو چکی ہے اور لڑکے والے مسلسل تاخیر کر رہے ہیں تو اس وجہ سے لڑکی کے والدین کے دل میں یہ وہم پیدا ہو جاتا ہے کہ اگر یہ منگنی ٹوٹ گئی تو ان کی بیٹی سے کوئی بھی شادی نہیں کرئے گا ، لہذا بعض اوقات شادی میں مسلسل تاخیر کی وجہ سے بیٹی کی عمر کافی ذیادہ ہو جاتی ہے اور اگر بیٹی کی عمر زیادہ ہونے کے بعد اس کی منگنی کسی وجہ سے ٹوٹ جاتی ہے تو اس بیٹی کو اچھا رشتہ حاصل ہونے کے امکانات بے حد کم ہو جاتے ہیں، لہذا بیٹی اور اس کے والدین کو ڈیپریشن کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔
یاد رہے کہ عقل مندی یہی ہے کہ اگر بیٹی کی منگنی ہو چکی ہے تو اس کی شادی بھی جلد از جلد ہو جانی چاہئے اور اگر منگنی کے بعد شادی ہونے میں رکاوٹ آچکی ہے تو ایسی روکاوٹ کو
سورہ قصص کی ایت 24 کی برکت سے ختم کیا جا سکتا ہے ۔ سورہ قصص کی ایت 24 عربی میں اوپر درج ہے ۔یہ ایت ایک عظیم دعا ہے جس کو حضرت موسی علیہ سلام نے شادی اور رزق کی پریشانی کو دور کرنے کے لئے پڑھا اور اس دعا کی برکت سے اللہ نے حضرت موسی علیہ سلام کی شادی اور رزق کی پریشانی کو دور فرمایا دیا ۔
یہ ایت مبارکہ ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر اور اس ایت مبارکہ کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ جممہ کے دن فجر کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 124 مرتبہ ربی انی لما انزلت الی من خیر فقیر ورد کریں ۔یہ وظیفہ آپ نے ہر نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے انشاء اللہ 14 دن میں خود بخود ایسے اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے جس کی وجہ سے لڑکی یا لڑکے کی شادی جلد ہو جائے گی ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support