رزق میں اضافہ ، برکت اور مال و دولت کا حصول ہر عام انسان کی خواہش ہے۔ جس کے لیے بہت سے لوگ محنت بھی کرتے ہیں۔ لیکن بعض لوگوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ انھیں بغیر محنت اور کوشش کے زندگی کی تمام آسائشیں میسر ہو جائیں جو کہ ناممکن بات ہے۔ کائنات کے اصول کے مطابق اللہ کی ذات اسی فرد کو کامیابی عطا فرماتے ہیں جو کہ محنت کرتے ہیں اور اپنے مقصد کو لے کر وفادار ہوتے ہیں اور محنت سے گھبراتے نہیں۔ لیکن بعض افراد کو سب کچھ کرنے کے بعد بھی وافر رزق حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ ان کی بری قسمت ہوتی ہےجبکہ بری قسمت کی وجہ نظربد ، حسد  اور کالا جادو ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بری قسمت کی اصل وجہ وہ وقت ہے جسے ہم فضول میں برباد کرتے ہیں ۔ لہذا آج کی اس پوسٹ میں ہم آپ کو اللہ کی بارگاہ سے رزق حاصل کرنے کے لیے سورہ واقعہ کا وظیفہ بتائیں گے ۔ جس کی برکت سے آپ کو وافر رزق اور مال و دولت اللہ کی ذات عطا فرمائیں گے۔

Surah Waqiah For Rizq In Urdu

اگر آپ رزق کی کمی کی وجہ سے پریشان ہیں تو بے حد کوشش کے باوجود آپ ذیادہ رزق حاصل نہیں کر پا رہے تو اس مقصد کے لئے سب سے عظیم وظیفہ یہ ہے کہ آپ ہر روز عشاء کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور ایک مرتبہ سورہ واقعہ تلاوت کرنے کی عادت ڈالیں ۔ اس کے علاوہ آپ ہر جمعہ کو کسی بھی وقت ایک مرتبہ سورہ کہف کی بھی تلاوت کیا کریں ۔ یہ وظیفہ آپ ہمیشہ جاری رکھیں اور اگر طبیعت کی خرابی کی وجہ سے آپ کا وظیفہ چھوٹ جائے تو ہرج نہیں ۔ انشاء اللہ چند دن کے بعد آپ کے زندگی کے حالات خود بخود بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے ، بیان کیا گیا وظیفہ حدیث میں موجود ہے اور لاکھوں مسلمانوں نے اس وظیفہ کی برکات کا مشاہدہ کیا ہے ۔ آپ بھی اللہ اور اس کے رسول کی رضا کے لئے اس وظیفہ کو کریں انشاء اللہ زندگی اور قسمت سنور جائیں گے ۔

Surah Waqiah For Rizq Benefits

اب ہم آپ کو سورہ واقعہ کا بیان کئے گئے وظیفہ کی وہ برکات بتاتے ہیں جن کا مشاہدہ کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ رزق میں خیروبرکت لانے کے حوالے سے سورہ واقعہ سب سے ذیادہ تلاوت کی جانے والی سورہ مبارکہ ہے۔اور حدیث کے مطابق یہ سورہ مبارکہ محتاجی دور کرتی ہے ۔ انسان زندگی میں سب سے ذیادہ رزق کا محتاج ہے رزق ہر وہ چیز ہے جو کہ ہم کھاتے ہیں لیکن اس رزق کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں پیسہ درکار ہوتا ہے اور پیسہ کے لئے ہم محنت کرتے ہیں۔ یعنی رزق کو حاصل کرنے کے لئے ہمیں پیسہ کی ضرورت ہر حال میں ہوتی ہے۔ لہذا جو بھائی یا بہن سورہ واقعہ کا وظیفہ کرتے ہیں انہیں ہر طرف سے پیسہ ملنا شروع ہو جاتا ہے اور یہ حقیقت ہے ۔
کچھ بزرگوں نے سورہ واقعہ سے دولت حاصل کرنے کا راز بھی بتایا ہے وہ یہ کہ سورہ واقعہ کی خیربرکت حاصل ہونے کے بعد آپ سب سے ذیادہ خیرات دینے پر توجہ دیں ۔ حدیث کے مطابق جو فرد اللہ کی راہ میں مستحق کو خیرات دیتا ہے تو اللہ کی ذات اسے اس کی دی گئی خیرات کا دس گنا دنیا میں اور 70 گنا آخرت میں عطا فرماتے ہیں ۔لہذا جتنا آپ اپنی استاعت کے مطابق اللہ کی راہ میں خرچ کریں گے آپ کو چند دنوں میں ہی وہ کئی گنا ہو کر واپس ملے گا ۔ جن بزرگوں سے ہمیں یہ سیکرٹ حاصل ہوا انہوں نے فرمایا کہ آپ اللہ کی راہ میں دل سے خرچ کرنے کے بعد اپنی ڈائیری میں درج کرلیں اور جب آپ کو وہ اللہ کی طرف سے واپس ملے تو اسے بھی درج کریں اور پورے مہینے کی کیلکولیشن کے کر دیکھنا آپ بہت ذیادہ فائدے میں رہیں گے ۔
یعنی جلد پیسہ ، دولت اور مال حاصل کرنے کا ایک راستہ سورہ واقعہ کا وظیفہ بھی ہے ۔
سورہ واقعہ مقدر کو اچھا کر دیتی ہے جس کی وجہ سے فرد کو رزق حاصل کرنے میں آسانی اور ہمیشہ کامیابی ملتی ہے ۔
سورہ واقعہ کی برکت سے فرد کے گھر میں خیروبرکت امن سکون اور محبت پیدا ہو جاتی ہے اور گھر میں پیسہ جمع ہونے لگتا ہے ۔
سورہ واقعہ کی برکت سے کاروبار دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرنے لگتا ہے اور کاروبار ہمیشہ نظربد ، کالا جادو اور بندش سے محفوظ رہتا ہے ۔
الغرض سورہ واقعہ کا وظیفہ کرنے کے بعد آپ کو رزق آسانی سے حاصل ہوگا اور رزق کے حوالے سے آپ کو ہر قسم کی روکاوٹ سے نجات مل جاے گی اور آپ ہر قسم کی روکاوٹ سے ہمیشہ محفوظ بھی رہیں گے ، بیان کیا گیا وظیفہ کے بارے میں اگر آپ کو مزید رہنمائی درکار ہے تو آپ رضا بھائی سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support