“یا غفّارو” اللہ کی بارگاہ سے معافی مانگنے اور زندگی کی ہر پریشانی سے نجات پانے کے لیے ایک بہترین اور خاص عمل سمجھا جاتا ہے۔
“یا غفّارو” اللہ کا صفاتی نام ہے، جس کا معنی ہے “بہت زیادہ بخشنے والا”۔ حاضرین! “یا غفّارو” کا ذکر ہر انسان کے لیے بہت ضروری ہے، خواہ وہ مشکل میں ہو یا نہ ہو، کیونکہ ہر انسان سے غلطی اور گناہ سرزد ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اس کی زندگی میں بہت سی مشکلات آتی ہیں۔ ایسے حالات میں جب انسان اللہ کو “یا غفّارو” کے ذکر کے ذریعے پکارتا ہے تو اللہ اس کے گناہ بھی معاف فرما دیتے ہیں اور اس کے لیے ہر معاملے میں آسانی بھی پیدا فرما دیتے ہیں۔
“الغفّار” کا ورد فرد کی تقدیر بدل دیتا ہے، یعنی “الغفّار” کی برکت سے آپ کی ہر ناکامی کامیابی میں بدل جاتی ہے۔ “الغفّار” ہر بیماری اور پریشانی کا روحانی علاج ہے۔ “الغفّار” کی برکت سے بے اولاد کو اولاد مل جاتی ہے۔ “الغفّار” کی برکات کو مکمل طور پر کوئی نہیں جان سکتا۔ یہاں آپ “الغفّار” کے وظیفے کی وہ برکات جان سکتے ہیں جن کا ہم نے اور بہت سے افراد نے مشاہدہ کیا ہے۔
اگر آپ زندگی کو آسان، گناہوں سے پاک اور پُرسکون بنانا چاہتے ہیں تو “یا غفّارو” کا بتایا جانے والا عمل صرف 11 دن کر لیں۔ ان شاء اللہ آپ کو ہر کام میں کامیابی، مشکلات سے نجات اور دلی سکون حاصل ہوگا۔

Al Ghaffar in Arabic

Al Ghaffar

Al Ghaffar Meaning In Urdu

الغفار اللہ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے ۔ جس کے معنی بڑا بخشنے والا کے ہیں۔ الغفار اللہ کی شان بے نیازی کو بیان کرنے کے لیے بہترین ذکر بھی ہے۔
الغفار پر یقین رکھنا انسان کے ایمان کے لئے ضروری ہے ۔

Al Ghaffar In Urdu

الغفار اللہ کا ٖصفاتی ہے جس کا مطلب بخشنے والا اور گناہوں کی بخشش کرنے والا کے ہیں ۔ یعنی اگر کوئی فرد صدق دل سے اپنے رب کو اپنے گناہوں کی معافی کے لئے پکارتا ہے تو اللہ کی ذات اس کے تمام گناہوں کو ضرور معاف فرمادیتے ہیں ۔ اصل میں انسان سے کبھی نہ کبھی جانے یا انجانے میں کوئی نہ کوئی خطاء ہو جاتی ہے اور ہر گناہ یا خطاء کے اثرات ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انسان کسی نہ کسی مشکل یا پریشانی کا شکار ہوجاتا ہے ۔ یعنی انسان کی زیادہ تر پریشانیوں کی وجہ اس کی اپنی خطائیں ہوتی ہیں جس کے اثرات سے اسے دنیا میں بھی پریشانی ہوتی ہے اور آخرت میں بھی اسے پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ لہذا ایسی صورت میں اگر اللہ کے صفاتی نام الغفار کا ورد کیا جائے تو اللہ کی ذات اس انسان کے گناہوں کو اپنی رحمت سے معاف فرما دیتے ہیں جس کے نتیجے اس کی پریشانیاں خود بخود دور ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔ اور اپنی پریشانیوں سے نجات کا یہی ایک روحانی ذریعہ ہے ۔
اکثر لوگ اپنی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے کوشش اور محنت کرتے ہیں اور دعائیں وغیرہ بھی کرواتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی پریشانیاں دور نہیں ہوتی ۔ اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ انسان اپنی خطاؤں کی اللہ سے بخشش نہیں مانگتا ۔ یاد رہے کہ جب تک آپ کے کنندوں پر آپ کی خطاوں کا بوجھ ہے آپ کی کوشش اور محنت آپ کو صرف وقتی فائدہ دے گی ۔
الغفارکا ورد کرنے سے اللہ سجان وتعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو بخش دیتے ہیں اور انسان کی زندگی آسانیوں اور خوشیوں سے بھر جاتی ہے۔ قرآن میں بھی بخشش مانگنے کا حکم آیا ہے۔ کیونکہ اس سے انسان کے گناہ معاف ہوتے ہیں جو اس کے لیے آسانی کا باعث بنتے ہیں۔ سورہ نجم کی آیت 32 میں معافی کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔
اس آیت مبارکہ کا اردو ترجمعہ – بیشک تمہارے رب کی مغفرت وسیع ہے۔
اس لیے انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی آسانی کا سامان خود تیار کرے جس کا بہترین ذریعہ اللہ کی ذات سے توبہ طلب کرنا ہے۔
لہذا ہم نے اس پوسٹ میں آپ کی پریشانیاں ختم کرنے کے لئے آپ کو صحیح شارٹ کٹ بتایا ہے جو کہ الغفار کا ورد ہے ۔

Al Ghaffar Wazifa

اگر کوئی بھائی یا بہن کسی پریشانی میں مبتلاء ہیں اور ان کی وہ پریشانی سخت محنت اور کوشش کے باوجود دور نہ ہو رہی ہو تو وہ 14 دن تک محبت اور صدق دل سے اللہ کے صفاتی نام الغفار کا ورد کرے انشاء اللہ آپ کی پریشانی جلد دور ہونے کے لئے اسباب پیدا ہو جائیں گے ۔ اس وظیفہ کے لئے آپ عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد اول و آخر 10- 10 مرتبہ درود پاک ورد کریں اور درمیان میں آپ 700 مرتبہ اللہ کا صفاتی نام یا غفار ورد کریں ۔ اسی طرح آپ نے یہ وظیفہ 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ انشاء اللہ اس وظیفہ کی برکت سے آپ کی زندگی میں بہت سی مثبت تبدیلیاں آںے لگیں گی ۔
14 دن کا یہ وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 بار دورد ابراہیمی اور 100 بار یا غفارُ پڑھنے کا معمول بنا لیں۔ انشاء اللہ آپ کو کسی دوسرے عمل کی زندگی بھر ضرورت نہیں پڑے گی۔
یاد رہے کہ یا غفار کا وظیفہ آپ نے صرف اس نیت سے کرنا ہے کہ اللہ کی ذات آپ کی خطاؤں اور گناہوں کی بخشش فرما دے ۔ اور بخشش طلب کرنے کی برکت سے آپ کی زندگی کی مشکلات بھی آسان ہو جائیں گی ۔ لہذا مشکلات کی آسانی کی اصل لاجک کو سمجھ کر ہی وظیفہ کریں ۔
اگر کسی بھائی یا بہن سے یہ وظیفہ نہ ہو سکے تو وہ مشک ، عنبر ، زعفران اور گلاب سے نقش یا غفارُ کو تحریر کر کے اپنے گھر میں ضرور رکھ لیں

Al Ghaffar Benefits

گناہوں کی بار بار مغفرت کا ذریعہ۔
دل کی سیاہیوں کا زائل ہونا۔
اللہ کی رحمت کے دروازے کھلنا۔
پریشانیوں اور غموں سے نجات۔
رزق میں برکت۔
بیماریوں میں شفا۔
خطرات سے حفاظت۔
دل کا نرم ہونا۔
عذابِ الٰہی سے امان۔
قبر کے عذاب سے پناہ۔
قیامت کے خوف سے اطمینان۔
دعاؤں کی مقبولیت۔
نیک اعمال میں اضافہ۔
برے خیالات سے نجات۔
شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہنا۔
گناہوں پر شرمندگی اور ندامت۔
توبہ کی توفیق۔
اللہ کی محبت حاصل ہونا۔
اعلیٰ درجات کی بلندی۔
آخرت میں نورانی چہرہ۔
مشکلات میں آسانی۔
پوشیدہ مصیبتوں کا ٹلنا۔
دشمنوں پر غیبی نصرت۔
رزق کے نئے ذرائع کا کھلنا۔
اولاد کی حفاظت۔
گھر میں برکت۔
علم و حکمت میں اضافہ۔
صبر کی طاقت
اللہ کی پہچان (معرفت) میں اضافہ۔
روحانی طاقت اور قوت۔
دوسروں کے گناہوں کو معاف کرنے کی صلاحیت۔
مایوسی سے نجات۔
ہر کام میں کامیابی۔
بے جا خوف سے آزادی۔
نیک صحبت میسر آنا۔
بری عادتوں سے چھٹکارا۔
دل کی سختی کا خاتمہ۔
اللہ کی نعمتوں کی قدر۔
موت کے وقت آسانی۔
جنت میں داخلے کی راہ ہموار ہونا۔

Note:

وظیفہ میں کامیابی کے لئے وظیفہ کی شرائط کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ضروری ہے ، لہذا وظیفہ شروع کرنے سے پہلے نیچے دئے گئے بٹن پر کلک کرکے ضروری ہدائیات کو سمھ لیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کو مزید رہنمائی کی ضرورت ہے تو آپ ہم سے واٹس ایپ پر رابطہ کر سکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو ہمارئے نیٹ ورک سے صحیح روحانی رہنمائی حاصل ہوگی ۔