Ali

ربی انی مغلوب فانتصر حضرت نوح علیہ سلام کی دعا ہے ۔ حضرت نوح علیہ سلام ساڑھے نو سو برس تک کفار کو اللہ کی طرف دعوت دیتے رہے لیکن آپ کی قوم نے آپ کو پاگل قرار دے کر آپ کی دعوت حق کا ہمیشہ انکار کیا۔لہذا جب حضرت نوح علیہ سلام کو اس بات کا یقین ہوگیا کہ کفار شرک سے کبھی باز نہیں آئیں گے تو آپ اس حالت میں اللہ کی بارگاہ میں یہ دعا کی یعنی” ربہ انی مغلوب فانتصر ” یہ دعا کرنے کے بعد کفار پانی کے طوفان کی ضد میں آکر تباہ ہوگئے اور صرف وہی لوگ بچے جو حضرت نوح کی کشتی میں سوار تھے ۔ نادعلی کا ورد سائٹ چونکہ وظائف کی سائٹ ہے ، لہذا اس پوسٹ میں آپ کو دعا مبارکہ ربی انی مغلوب فانتصر کا وظیفہ اور اس وظیفہ سے حاصل ہونے والے ظاہری اور باطنی فوائد کی تفصیل بتائیں گے ۔ ربی انی مغلوب فانتصر قرآنی دعا ہے جو کہ سورہ قمر کی ایت 10 ہے ۔ یہ قرآنی دعا ہر مسلمان کی ہر پریشانی کا غیبی روحانی ہے اور اس دعا میں تقدیر بدل دینے کی طاقت موجود ہے ۔
یاد رہے کہ ربی انی مغلوب فانتصر شکست کا علاج ہے اور جو افراد بری تقدیر کے جال میں پھنس جاتے ہیں ان کو زندگی کے ہر میدان اور ہر امتحان میں شکست کا سامنا رہتا ہے ۔ ایسے افراد جب اپنی ناکامیوں کو ختم کرنے کی کوئی ترکیب کرتے ہیں تو ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے یعنی بعض افراد کی زندگی شکست کے ساتھ میں گزرتی ہے ۔ جبکہ شکست کا علاج دعا مبارکہ ربی انی مغلوب فانتصر میں دیکھا گیا ہے ۔
یادر ہے کہ آپ کی شکست کی وجہ جو بھی ہو آپ کا روحانی علاج ربی انی مغلوب فانتصر میں ہی ہے ۔ لیکن یاد رہے کہ اگر شکست آپ کی قسمت کے ساتھ جڑی ہے تو آپ کو اس وظیفہ میں بھی شکست اور ناکامی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔
لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم نے ہر طرح کی تحقیق کرنے کے بعد وہ طریقے تلاش کئے ہیں جن پر عمل کرنے سے آپ کو وظیفہ میں شکست کا سامنا نہیں ہوگا اور اگر آپ کو ایک بار اس وظیفہ میں کامیابی ہو گئی تو زندگی کی ہر کامیابی آپ کی تلاش میں ہوگی ۔ یہ بات ہم نے نہیں کہی بلکہ قدیم زمانہ میں جن بزرگوں نے اس دعا مبارکہ کا وظیفہ کیا تھا یہ ان کے مشاہدات ہیں اور ہم نے جن افراد کو ربی انی مغلوب فانتصر وظیفہ بتایا انہوں نے بھی اس دعا مبارکہ کی حیران کردینے والی برکات کا مشاہدہ کیا ۔ لہذا اگر آپ شکست ، رزق کی کمی ، دشمن اور بدقسمت زندگی کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ کی یہ پریشانی ربی انی مغلوب فانتصر کا وظیفہ کرنے کے بعد 14 دن میں ہمیشہ کے لئے ختم ہو سکتی ہیں ۔ ربی انی مغلوب فانتصر دعا کی حقیقت اور اس کا وظیفہ ہم نے نیچے درج کر دیا ہے ۔ 

Rabbi Inni Maghloobun Fantasir Sahi Dua

Rabbi Inni Maghloobun Fantasir

یاد رہے کہ قرآن میں سورہ قمر کی ایت 10 میں حضرت نوح علیہ سلام کی دعا ربہ انی مغلوب فاتنتصر ہے جبکہ ذیادہ تر لوگ ربی انی مغلوب فانتصر پڑھتے ہیں ۔ اصل میں ربہ انی مغلوب فاتنتصر دعا اس وقت پڑھی جاتی ہے جب ذیادہ افراد کے لئے دعا کرنا مقصود ہو ۔ اور حضرت نوح علیہ سلام نے اصل میں ان کے لئے دعا کی تھی جو کہ آپ کی کشتی میں سور ار تھے ۔ جو کہ ایک سے ذیادہ تھے ۔ لیکن اگر ہم نے خود کے لئے دعا کرنی ہے تو ہم ربی انی مغلوب فانتصر پڑھیں گے ۔
لہذا صرف واحد اور جمع کا فرق ہے اور جو بیان کیا گیا ہے وہ صحیح ہے اور علمااکرام کے تحقیق کے مطابق ہے ۔

Rabbi Inni Maghloobun Fantasir in Arabic

Rabbi inni maghloobun fantasir

Rabbi Inni Maghloobun Fantasir Tarjuma

اے میرے رب میں مغلوب ہوں پس میری مدد فرما

Rabbi Inni Maghloobun Fantasir Which Surah

یہ دعا مبارکہ سورہ قمر کی ایت 10 ہے اور سورہ قمر 27 پارہ میں ہے ۔

Rabbi Inni Maghloobun Fantasir Wazifa

ربی انی مغلوب فانتصر کا وظیفہ بے حد قدیم اور مجرب ہے جس کی برکت سے آپ اپنی زندگی میں خیروبرکت خوشحالی اور کامیابی لا سکتے ہیں ۔ لہذا اگر کوئی بھائی یا بہن ربہ انی مغلوب فانتصر کا وظیفہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے نئے چاند کی پہلی جمعرات فجر یا عشاء کا وقت افضل ہے ۔ لیکن یہ ضروری بھی نہیں ۔ مطلب اگر اس وظیفہ کو کسی اور دن شروع کردیا جاے تو بھی آپ کو اس وظیفہ کی روحانی برکات حاصل ہوں گی ۔ لہذا آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور اس کے بعد آپ دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ ان دونوں نوافل میں آپ الحمد شریف کے بعد 3-3 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 1100 مرتبہ دعا مبارکہ ربی انی مغلوب فانتصر محبت سے ورد کریں اور یہ وظیفہ آپ 14 دن تک جاری رکھیں ۔ 14 دن کے بعد آپ کم ازکم 3 مساکین کو کھانا کھلائیں اور اس کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 100 مرتبہ ربی انی مغلوب فانتصر ورد کرنے کی عادت ڈال لیں اور اس میں آپ نے بلا مجبوری ناغہ نہیں کرنا ۔ انشاء اللہ جلد ہی آپ پر اس دعا مبارکہ کی روحانی برکات ظاہر ہونے لگیں گی جس کی وجہ سے آپ کی زندگی میں خیروبرکت اور خوشحالی آنے لگے گی اور آپ کی ناکام زندگی میں کامیابی بھی آنے لگےگی یعنی آپ جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے آپ کو کامیابی حاصل ہوگی ۔ یاد رہے کہ قدیم زمانہ میں اس دعا مبارکہ کو اللہ کی غیبی مدد ، کامیابی اور دشمن سے نجات کے لئے ورد کیا جاتا تھا  لیکن قدیم مسلمانوں نے اس دعا مبارکہ کی اس سے بھی ذیادہ روحانی برکات حاصل کی ، لہذا بہت سے بزرگوں نے اس دعا کا وظیفہ کرنے کے بعد اپنے مشاہدات کو کتابوں میں تحریر کیا اور ان ہی قدیم کتابوں سے ڈیٹیل حاصل کرکے ہم نے آپ کو سورہ قمر کی ایت 10 کا وظیفہ بتایا ہے  اور اب ہم  اس وظیفہ کو کرنے کے بعد آپ کو حاصل ہونے والی فوائد کی ڈٹیٹیل بتائیں گے جو کہ ہم نے نیچے درج کر دی ہیں ۔

Rabbi Inni Maghloobun Fantasir Benefits

ربی انی مغلوب فانتصر ناکامی اور شکست کا علاج ہے ۔ لہذا اگر آپ کو زندگی کے ہر میدان میں ناکامی مل رہی ہے اور آپ ہمت ہار رہے ہیں تو ایسی صورت میں ربہ انی مغلوب فانتصر کی زریعے آپ اللہ کی غیبی مدد حاصل کر سکتے ہیں ۔ اور اس دعا مبارکہ کی برکت سے اللہ کی غیبی مدد حاصل ہوتی ہے جو کہ ہزاروں افراد کا مشاہدہ ہے ۔ لہذا اب ہم آپ کو سورہ قمر کی ایت 10 کا وظیفہ کرنے کے بعد حاصل ہونے والے فوائد کی تفصیل بتائے گے جو کہ نیچے درج ہے ۔ یعنی ربی انی مغلوب فانتصر کا وظیفہ کرنے کے بعد
زندگی کے ہر میدان میں غیبی کامیابی حاصل ہونےلگے گی۔
آپ کی ہر جائز خواہش 14 دن میں پوری ہونے کے لئے اسباب پیدا ہو جائیں گے ۔
عنقریب آپ کو بے بہا پیسہ ، رزق ، مال اور دولت حاصل ہونے لگے گی ۔
بے روزگار افراد کو ان کی پسند کا روزگار حاصل ہوجائے گا ۔
جاب سے محروم افراد کو جاب حاصل ہو جائے گی ۔
آپ کو جاب میں ترقی ، کامیابی اور عزت حاصل ہو جائے گی ۔
بے گھروں کو گھر حاصل ہو جائے گا ۔
ناکام کاروبار چل پڑے گا ۔
آپ کو کاروبار میں آپ کی سوچ سے بھی ذیادہ کامیابی حاصل ہونے لگے گی ۔
آپ کے کاروباری دشمن جلد آپ سے دور ہو جائیں گے ۔
آپ کو شادی اور رشتہ کے حوالے سے ہر پریشانی سے نجات مل جائے گی ۔
بیٹوں کو ان کی پسند کے مطابق اچھا رشتہ جلد حاصل ہو جائے گا ۔
آپ کی شادی جلد ہو جائے گی ۔
آپ کو شادی کی ہر بندش اور رکاوٹ سے نجات مل جائے گی ۔
اگر کوئی محبت کی شادی میں کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے کامیابی ملے گی ۔
اگر کوئی شادی کے لئے راضی نہیں ہو رہا تو مطلوبہ شخص شادی کے لئے راضی ہو جائے گا۔
یہ دعا مبارکہ شادی شدہ زندگی میں خیروبرکت لاتی ہے ۔
اس دعا کی برکت سے میاں بیوی میں مضبوط محبت قائم ہو جاتی ہے ۔
شوہر اپنی بیوی کے ساتھ وفادار رہتا ہے ۔
خواتین طلاق سے محفوظ رہتی ہیں ۔
یہ دعا گھر میں امن سکون لاتی ہے۔
اس دعا مبارکہ کی برکت سے بے اولاد صاحب اولاد ہو جاتے ہیں ۔
اولاد فرمابرادر بن جاتی ہے ۔
یہ دعا اولاد کو زندگی میں کامیاب بناتی ہے ۔
آپ کو دشمن سے نجات مل جائے گی ۔
آپ کا دشمن جلد ہی ناکام اور نامراد ہو جائے گا ۔
آپ کا دشمن آپ کو جیسی پریشانی دینے کا ارادہ کرئے گا وہ خود ہی اس پریشانی میں مبتلاء ہو جائے گا ۔
آپ دشمن کے حسد سے ہمیشہ حفاظت میں رہیں گے ۔
آپ کو جلد ہی آپ کے اصلی دشمن کی خبر ہو جائے گی ۔
آپ نطربد، کالا جادو اور جنات سے ہمیشہ محفوظ رہیں گے ۔
آپ حادثات اور ناگہانی آفات و بلیات سے حفاظت میں رہیں گے ۔
جلد ہی آپ کو آپ کی ہر حاجت غیب سے حاصل ہو جائے گی ۔
موجودہ مشکلات اور پریشانیوں سے آپ کو نجات مل جاے گی اور آئندہ زندگی میں مشکلات کا سامنا آپ کو نہیں ہوگا ۔
ربہ انی مغلوب فانتصر کا سب سے مشہور وظیفہ ہم نے آپ کو بتا دیا ہے اس وظیفہ کو وظیفہ کی شرائط کے مطابق ادا کریں انشاء اللہ آپ کو ضرور کامیابی حاصل ہوگی ۔
ربہ انی مغلوب فانتصر کے مزید 12 وظائف ہمیں قدیم اولیا ء کی ہاتھ سے لکھی گئی کتابوں میں سے فارسی میں حاصل ہوئے ہیں ۔ ان وظائف کو بھی ہم اس پوسٹ میں شامل کر رہے ہیں ، لہذا اگر آپ اپنے کسی مخصوص مقصد کے لئے ربہ انی مغلوب فانتصر کا وظیفہ کرنا چاہتے ہیں تو نیچے درج وظائف میں سے آپ کوئی ایک وظیفہ کرسکتے ہیں انشاء اللہ آپ کو فائدہ حاصل ہوگا ۔

Rabbi Annee Maghloobun Fantasir for Rizq

Surah Shura aayat-19

“ربی انی مغلوب فانتصر” کا وظیفہ کی برکت سے آپ اللہ کی بارگاہ سے اپنی سوچ سے بڑھ کر رزق حاصل کر سکتے ہیں ۔
یاد رہے کہ بعض افراد کے رزق میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے ۔ اس رکاوٹ کی وجہ دشمن کا حسد ، نظربد ، کالا جادو اور ہمارے کچھ اعمال ہو سکتے ہیں ، لہذا بعض افراد کے رزق کی رکاوٹ ان کی بے حد کوشش کے باووجود ختم نہیں ہوتی ۔
رزق میں رکاوٹ کی وجہ سے آپ کو پیسے حاصل ہونے کا ہر زریعہ ختم ہو جائے گا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم پیسے سے رزق خریدتے ہیں اور پیسہ حاصل کرنے کا زریعہ جاب اور کاروبار ہے ۔ لہذا رزق میں رکاوٹ کی وجہ سے آپ کی جاب اور کاروبار کو تباہ کر سکتے ہیں ۔ لہذا ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ رزق میں کمی لانے والے اسباب سے دور رہے کیونکہ بعض اوقات رزق میں کمی لانے والے اسباب فرد کی پوری زندگی میں غربت ، تنگدستی اور بیماری لے آتے ہیں اور فرد اسی غربت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتا ہے ۔
رزق میں رکاوٹ کو دعا مبارکہ “ربہ انی مغلوب فانتصر” کی برکت سے ختم کیا جا سکتا ہے ۔لہذا آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ سورہ شوریٰ کی ایت 19 کو 70 مرتبہ پڑھیں اور اس کے بعد آپ 700 مرتبہ دعا مبارکہ “ربی انی مغلوب فانتصر” ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے اسی طریقہ سے 14 دن تک کرنا ہے اور 14 دن کا وظیفہ مکمل ہونے کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 70 مرتبہ دعا مبارکہ “ربی انی مغلوب فانتصر” ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے ، انشاء اللہ 14 دن میں آپ آپ کو رزق میں برکت حاصل ہوگی جس کی وجہ سے آپ کے لئے بے حساب رزق حاصل کرنے کے لئے بہتر اسباب پیدا ہونا شروع ہو جائیں گے

Rabbi Annee Maghloobun Fantasir for Job

surah baqarah ki last 2 ayat

جلد اور اچھی جاب حاصل کرنے کے لئے سورہ قمر کی ایت 10 یعنی “ربی انی مغلوب فانتصر” کا وظیفہ کرنا افضل مانا جاتا ہے ۔ اچھی جاب جلد حاصل کرنے کے لئے ذیادہ تر لوگ بے حد کوشش کرتے ہیں جبکہ تعلیم ، ہنر اور تجربہ ہونے کے باوجود بعض افراد کو اچھی اور مناسب جاب حاصل نہیں ہوتی ۔ اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں ان وجوہات میں ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ کوئی حاسد نہیں چاہتا کہ آپ کو اچھی جاب حاصل ہو ۔ حسد خاص قسم کی نحوست کو جنم دیتا ہے اور نحوست زندگی میں ناکامی اور بے سکونی لاتی ہے ۔یعنی آپ کا دشمن صرف حسد کے زریعے آپ کی ہر کامیابی کو ناکامی میں بدل سکتا ہے ۔ حسد کا تزکرہ قرآن اور حدیث میں موجود ہے ، لہذا کوئی مسلمان حسد کے اثرات کا انکار نہیں کر سکتا۔مطلب اگر کوئی شخص آپ سے حسد کرتا ہے تو اس کی وجہ سے آپ کو جاب اور کاروبار کے حوالے سے پریشانی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ جاب حاصل نہ ہونے کے بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں اور ان وجوہات میں سب سے اہم وجہ حسد بھی ہے ۔ لہذا اگر آپ جاب نہ حاصل ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں تو اس کی وجہ جو بھی ہو آپ “ربہ انی مغلوب فانتصر” کی برکت سے آپ 14 دن میں اچھی جاب حاصل کر سکیں گے ۔
جلدی جاب حاصل کرنے کا وظیفہ کے لئےآپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں سورہ بقرہ کی آخری دو آیات کو 7 مرتبہ تلاوت کریں اور اس کے بعد آپ دعا مبارکہ “ربی انی مغلوب فانتصر” کو700 مرتبہ ورد کریں ۔ یہ وظیفہ اسی طریقہ سے آپ نے 14 دن تک کرنا ہے ۔ انشاء اللہ 14 دن سے پہلے آپ کو آپ کی پسند کی جاب حاصل ہو جائے گی ۔

Rabbi Annee Maghloobun Fantasir for Business

Allah Hu Samad

“ربی انی مغلوب فانتصر” کا وظیفہ کسی بھی کاروبار کو کامیاب کرنے کے لئے حیرت انگیز روحانی اثرات کا حامل ہے ۔ یاد رہے کہ بعض لوگ بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے ذیادہ سے ذیادہ پیسہ کمانے کی خواہش رکھتے ہیں جبکہ ذیادہ پیسہ حاصل کرنے کا آسان زریعہ اپنا ذاتی کاروبار کرنا ہے ۔ لہذا کچھ لوگ ذیادہ پیسہ کمانے کے لئے کاروبار کو ہی اہمیت دیتے ہیں ۔ لیکن یاد رہے کہ آج مقابلے کا دور ہے اور ہر کوئی اپنا کاروبار کامیاب کرنے کے لئے دوسروں بعض اوقات دوسروں کے کاروبار کو نقصان دیتا ہے جبکہ کسی دوسرے کے کاروبار کو نقصان دینے کے لئے ذیادہ تر لوگ کالا جادو کا سہارہ لیتے ہیں ۔لہذا ایسی صورت میں کوئی بھی نیا کاروبار آسانی سے کامیاب نہیں ہوتا بلکہ نیا کاروبار اکثر نقصانات کی وجہ سے ختم ہو جاتا ہے۔
یاد رہے کہ اگر آپ کاروباری پریشانی کا شکار ہیں تو آپ کی پریشانی “ربی انی مغلوب فانتصر” کا وظیفہ کے زریعے ختم ہو سکتی ہے ۔ آپ کا کاروبار نیا ہو یا پرانا اگر آپ کاروباری نقصانات کا سامنا کر رہے ہیں تو ایسی صؤرت میں آپ جمعہ کے دن فجر کی نماز کے بعد 100 مرتبہ اسم اعظم اللہ الصمد اور 70 مرتبہ دعا مبارکہ “ربی انی مغلوب فانتصر” ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے ہر نماز کے بعد کرنا ہے اور اس وظیفہ کو آپ نے 14 دن تک جاری رکھنا ہے ۔ 14 دن کے بعد آپ عشاء کی نماز کے بعد 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 70 مرتبہ دعا مبارکہ “ربی انی مغلوب فانتصر” ورد کرنے کی عادت بنا لیں اور اس عمل میں آپ بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ چند دنوں میں آپ کو کاروبار میں بہتری اور کامیابی نظر آنا شروع ہو جائے گی ۔
بیان کیا گیا کاروبار کا وظیفہ آپ نے جمعہ کے دن شروع کرنا ہے اور اگر یہ وظیفہ آپ نئے چاند کے پہلے جمعہ کو شروع کریں گے تو یہ ذیادہ افضل ہے ۔

Rabbi Inni Maghloobun Fantasir for Marriage

ربی انی مغلوب فاتنصر کا وظیفہ جلدی شادی کے لئے بھی سب سے افضل مانا جاتا ہے ۔ بعض لڑکیاں اور لڑکے شادی میں رکاوٹ کی وجہ سے پریشان ہو جاتے ہیں اور بعض اوقات شادی کی رکاوٹ اور بندش کی وجہ سے لڑکیوں اور لڑکوں کی عمر 40 سال سے ذیادہ ہو جاتی ہے جبکہ 40 سال کی لڑکی اور لڑکے سے کوئی بھی شادی کے لئے راضی نہیں ہوتا ۔شادی زندگی کا ضروری حصہ ہے اور اسی کی وجہ سے فرد کو زندہ رہنے کا مقصد ملتا ہے یعنی فرد اولاد ، اولاد کی خوشی اور فیملی شادی کے بعد ہی حاصل ہوتی ہے اور فیملی کے لئے ہر کوئی جان توڑ محنت کرتا ہے کیونکہ فیملی ہی فرد کا سب کچھ ہوتی ہے جو کہ شادی کے بغیر ممکن نہیں ، لیکن جب کوئی شادی میں سخت رکاوٹ کا شکار ہو جاتا ہے تو اسکی وجہ سے بعض افراد کو زندگی بے مقصد محسوس ہونے لگتی ہے ۔ شادی میں رکاوٹ کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں اور وجوہات میں دشمن کا حسد ، نظربد اور کالا جادو اہم ہے ۔ عام طور پر لڑکے اور لڑکیاں اپنی سوسائیٹی اور خاندان کے کچھ افراد کے حسد کا شکار ہوتی ہیں۔ کیونکہ ذیادہ تعلیم ، خوبصورتی اور اچھی عادات کو دیکھ کر بعض افراد کے دل میں حسد پیدا ہوجاتا ہے اور حسد کی ںحوست کی وجہ سے بعض افراد کے زندگی کے اہم کام رک جاتے ہیں اور اسی وجہ سے بعض افراد نطربد کا شکار بھی ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے فرد کو شادی کے حوالے سے سخت رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اسی طرح بعض لوگوں کا حسد انہیں بے چین کر دیتا ہے لہذا ایسے افراد کے دل میں انتقام لینے کی بے مقصد خواہش پیدا ہو جاتی ہے، لہذا اسی وجہ سے بعض لوگ کالا جادو کا سہارہ لے کر کسی معصوم کی زندگی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
بعض اوقات ایسے افراد جن کو رشتہ کا انکار کیا جاتا ہے وہ بے عزتی محسوس کرتے ہیں اور اپنی بے عزتی کا بدلہ لینے کے لئے کالا جادو کا سہارہ لیتے ہیں ۔ لیکن یاد رہے کہ سبھی افراد برئے نہیں ، لہذا کسی کو اپنا دشمن ماننے سے پہلے آپ کو اپنی پریشانی کا حل کرنے کے لئے اللہ کی بارگاہ میں دعا کرنی چاہئے اور شادی کی ہر پریشانی سے نجات پانے کے لئے ربی انی مغلوب فاتنصر ایک افضل دعا ہے ۔ اگر کوئی لڑکی یا لڑکا شادی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں تو انہیں 14 دن تک ربی انی مغلوب فاتنصر کا وظیفہ کرنا چاہئے ۔ انشاء اللہ 14 دن میں آپ کی پریشانی ختم ہونے کے لئے بہتر اسباب پیدا ہونا شرع ہو جائیں گے ۔ اس وظیفہ کے لئے آپ جعمہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول وآخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 101 مرتبہ سورہ اخلاص تلاوت کریں اور اس کے بعد آپ 700 مرتبہ دعا مبارکہ ربی انی مغلوب فانتصر ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے اسی طریقہ سے 14 دن تک جاری رکھنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 70 مرتبہ ربی انی مغلوب فاتنصر ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے اور اس عمل میں آپ نے بلا مجنوری ناغہ نہیں کرنا ۔ انشاء اللہ آپ کی شادی جلد ہو جائے گی اور آپ کی شادی شدہ زندگی میں خیروبرکت ، خوشحالی اور محبت ہمیشہ قائم رہے گی ۔

Rabbi Inni Maghloobun Fantasir for Husband

ayat e kraima arabic

بعض خواتین کو شادی کے بعد شوہر اور سسرال والوں کی طرف سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسی پریشانیوں میں شوہر کا غیر عورتوں سے تعلق بنانا ، شوہر کا بیوی کو خرچہ نہ دینا ، اولادپیدا نہ ہونا ، جسمانی تشدد اور سسرال والوں کی تنقید ہو سکتی ہے ۔ بعض سسرال والوں کو اس بات کا وہم ہوتا ہے کہ ان کی بہوں ان پر کالا جادو کرتی ہے جبکہ بہو نے کالا جادو کا لفظ پہلی مرتبہ سسرال والوں سے ہی سنا ہوتا ہے ، لہذا غلط فہمی ، الزام تراشی اور شک کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان اختلافات بے حد بڑھ جاتے ہیں جسکی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان بعض اوقات طلاق بھی ہو جاتی ہے جبکہ حدیث کے مطابق شیطان میاں بیوی کی طلاق کی وجہ سے بے حد خوش ہوتے ہیں، لہذا شیاطین میاں بیوی کے درمیان طلاق کروانے کے لیئے میاں بیوی اور سسرال والوں کو مسلسل شک اور غلط فہمی کی سوچیں دیتے رہتے ہیں ۔اگر کسی میاں بیوی کے درمیان شدید جھگڑا ہوتا ہے اور بات طلاق تک پہنچ جاتی ہے تو ایسی صؤرت میں میاں بیوی کے درمیان ربی انی مغلوب فانتصر کی برکت سے محبت پیدا کی جا سکتی ہے جو کہ ضروری بھی ہے ۔
ربی انی مغلوب فانتصر کا وظیفہ کرنے کے لئے آپ عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 70 مرتبہ ایت کریمہ لا الہ الاانت سبحانک انی کنٹ من الظالمین پڑھیں اور اس کے بعد آپ 1100 مرتبہ دعا مبارکہ ربی انی مغلوب فانتصر ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ نے 14 دن تک کرنا ہے اور 14 دن کے بعد آپ نے روزانہ 10 مرتبہ درود ابراہیمی اور 70 مرتبہ ربی انی مغلوب فانتصر ورد کرنے کی عادت بنا لینی ہے اور اس میں بلامجبوری ناغہ نہیں کرنا انشاء اللہ بیان کیا گیا عمل کی پابندی کرنے سے میاں بیوی کے درمیان نہ ختم ہونے والی محبت پیدا ہو جائے گی اور میاں بیوی دونوں تازندگی کے لئے ایک دوسرے کے فرمابرادار بن جائیں گے ۔
اس کے علاوہ اگر کسی نے کالا جادو کی وجہ سے میاں بیوی کے درمیان نفرت ڈالنے کی کوشش کی ہوگی تو ایسے کالا جادو کے اثرات بھی تلف ہو جائیں گے ۔ ربی انی مغلوب فانتصر میاں بیوی کی ہر پریشانی کا ذبردست روحانی حل ہے ، لہذا اگر آپ شوہر کی وجہ سے پریشان ہیں تو یہ وظیفہ آپ کی زندگی میں سکون لا سکتا ہے ۔

Rabbi Inni Maghloobun Fantasir for Aulad

اولاد زندگی کی ایک اہم خوشی ہے ، لیکن بعض افراد زندگی کی ہر آسائش حاصل ہونے کے باوجود اولاد سے محروم ہو تے ہیں ۔ اولاد نہ ہونے کی وجہ میڈیکلی بھی ہو سکتی ہے اور روحانی بھی ۔اگر کوئی خاتون جلد اولاد حاصل کرنے کے لئے میڈیکلی اور روحانی دونوں طریقے اختیار کرئے تو وہ اللہ کی بارگاہ سے جلد اولاد حاصل کر سکتی ہے ۔
بعض خواتین رحم میں اگز  (eggs) نہ بننے کی وجہ سے اولاد پیدا نہیں کر سکتی اور بعض اوقات رحم میں بیکٹیریا پیدا ہو جانے کی وجہ سے خواتین اولاد سے محروم رہتی ہیں ، رحم کا منہ بند ہونا ، موٹاہا، ماہواری کی بے قاعدگی اور لیکوریا اولاد پیدا کے حوالے سے مسائل پیدا کرتے ہیں ۔جنکا میڈیکلی علاج ضروری ہے لہذا آپ کو اچھی ایلوپیتھی ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے ۔ یاد رہے کہ روحانیت کے مطابق اولاد پیدا نہ ہونے کی ہر میڈیکلی وجہ کے پیچھے روحانی وجوہات چھپی ہوتی ہیں ۔ لہذا روحانی وجوہات کے قائم رہنے کی وجہ سے خواتین کو میڈیکلی علاج سے بھی کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔
یاد رہے کہ روحانی علاج میں صرف دعائیں اور وظائف پڑھے جاتے ہیں ، اس کا ادویات سے کوئی تعلق نہیں جبکہ ادویات دعا کی برکت سے ہی شفاء کا زریعہ بنتی ہیں۔ لہذا اگر کوئی خاتون اولاد کی نعمت سے محروم ہے تو اسے چاہئے کہ سب سے پہلے اچھی ڈاکٹر سے رابطہ کرکے اس کی تجویز کردی دوا کا استعمال کرئے اور اس دوران دعا مبارکہ ربی انی مغلوب فانتصر کا وظیفہ بھی کرئے انشاء اللہ جلد ہی اللہ کی ذات اس خاتون کو صحت مند اولاد عطائیں فرمائیں گے ۔
وظیفہ کے لئے آپ ایک کلو صاف سوگھی حاصل کرکے نئے چاند کی پہلی جمعرات کو اس پر 1100 مرتبہ ربی انی مغلوب فانتصر پڑھ کر دم کریں ۔ اب آپ نے اس سوگھی کے 5 دانے روزانہ خالی پیٹ گائے کے گرم دودھ سے کھانے ہیں اور اس عمل کو آپ اولاد پیدا ہونے تک جاری رکھنا ہے ۔ سوگھی پر دم آپ نے ایک ہی بار کرنا ہے اور اس کے بعد آپ روزانہ سونے سے پہلے 10 مرتبہ دورابراہیمی اور 70 مرتبہ ربی انی مغلوب فانتصر ورد کرنے کی عادت بنائیں اوریہ عمل بھی آپ نے اولاد پیدا ہونے تک جاری رکھنا ہے ،
انشاء اللہ اولاد پیدا نہ ہونے کی جو بھی وجہ ہوگی آپ کو اس وجہ سے نجات مل جائے گی اور جلد ہی آپ کو اللہ کی بارگاہ سے اولاد حاصل ہوجائے گی۔

Rabbi Inni Maghloobun Fantasir se Kala Jadu Ka ilaj

کالا جادو کا توڑ صرف اللہ کی کلام کے زریعے ممکن ہے اور اس حوالے سے بے شمار دعائیں موجود ہیں ۔ لیکن کالا جادو کا شکار بے شمار افراد کالا جادو سے حفاظت اور نجات کی دعائیں ساری زندگی پڑھتے ہیں لیکن انہیں کالا جادو سے شفاء نہیں ملتی بلکہ وقت گزرنے کے ساتھ ان کے حالات مزید خراب ہو جاتے ہیں ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایساء کیوں ؟
اصل میں بیماری کے کچھ پرہیز ہیں ، جنکی وجہ سے 70 فیصد بیماری انسانی جسم سے خارج ہو جاتی ہے جبکہ 30 فیصد بیماری کا خاتمہ دوا کے زریعے ہوتا ۔ پھیپھڑوں کے کینسر کا مریض کے لئے سیگرٹ ، شراب اور الودہ ماحول کا پرہیز ہے لیکن اگر وہ دوا کا بقاعدگی سے استعمال کرتا ہے لیکن پرہیز نہیں کرتا تو اس کی بیماری صحیح ہونے کی بجائے بڑھ جائے گی ۔ اسی طرح کالا جادو کی قسم کو مدنظر رکھتے ہوئے بزرگوں نے بہت سے پرہیز بتائے ہیں یہ پرہیز عام افراد کو علم نہیں ، لہذا عام افراد کو کو چونکہ پرہیز کا علم نہیں ، لہذا وہ پرہیز بھی نہیں کر سکے گا جس کی وجہ سے اس کے جسم میں موجود کالا جادو کے اثرات بڑھ جائیں گے اور وہ یہ سوچے گا کہ وہ جو دعائیں پڑھ رہا ہے ان کا کوئی اثر نہیں جب کہ دعائیں پڑھنے سے اثر ہوتا ہے لیکن دعاوں کے ساتھ آپ کو مخصوص قسم کے پرہیز کو بھی ملحوظ رکھنا ہوگا ۔
مثال کے طور پر سفلی جادو کالا جادو کی ایک خاص قسم ہے یہ جادو ایسے مقام پر جانے سے بڑھتا ہے جہاں کسی نے شراب کا ستعمال کیا ہو ۔ لہذا اکثر گھروں میں کچھ لوگ بڑھوں سے چوری شراب کا استعمال کرتے ہیں ۔ لہذا ایسے گھر میں موجود افراد اگر سفلی جادو کا شکار ہیں تو ان کو ایسے مقام پر وظیفہ کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔
اسی طرح ہر قسم کے جادو کے لئے مخصوص پرہیز ضروری ہیں جو کہ روحانیت کو سمجھنے والا ہی بتا سکتا ہے ۔ ہم انشاء اللہ آئندہ کسی آرٹیکل میں آپ کو کالا جادو کی تمام اقسام کا علاج اور اس علاج کے دوران ضروری پرہیز آپ کو بتائیں گے ۔ یہاں ہم آپ کو کالا جادو کا توڑ کرنے کے لئے دعا مبارکہ ربی انی مغلوب فانتصر کا وظیفہ بتائیں گے ۔
اگر کوئی بھائی یا بہن کالا جادو کا شکار ہیں تو اس سے نجات اور حفاظت کےلئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و اخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ 70 مرتبہ ایت الکرسی اور 300 مرتبہ ربی انی مغلوب فانتصر ورد کریں ۔ یہ وظیفہ آپ 14 دن تک جاری رکھیں اور ہر روز وظیفہ کرنےکے بعد آپ پڑھی گئی کلام کو اپنے گھر کے چاروں کونوں کی طرف دم کریں ۔ انشاء اللہ 14 دن میں آپ کو اللہ کی ذات کالا جادو سے شفاء عطا فرمائیں گے اس کے علاوہ آپ کو نطربد ، حسداور دشمن سے بھی ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی ۔ یاد رہے کہ نماز قضا ہونے کی صورت میں آپ کا وظیفہ ٹوٹ جائے گا ، لہذا نماز کی پابندی بے حد ضروری ہے ۔

Rabbi Inni Maghloobun Fantasir 100 Times

یاد رہے کہ وظیفہ کامیابی کے لئے کوئی ضروری شرط نہیں ۔ دنیا میں بے شمار مسلمان ایسے ہیں جو وظیفہ نہیں کر سکتے ، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کو کامیابی حاصل نہیں ہوگی ۔ وظیفہ دعا ہے ، لہذاگر کوئی مسلمان کسی دعا کو مسلسل پڑھتا ہے تو یہ وظیفہ ہے اور وظیفہ کرنے سے منع نہیں کیا گیا بلکہ یہ زندگی میں خیروبرکت لانے کا ایک زریعہ ہے لیکن یہ بھی یاد رہے کہ وظیفہ سے ذیادہ افضل نماز ہے اور اس کے بعد قرآن کو سمجھنا افضل ہے اب اگر یہ کہا جائے کہ وظیفہ تیرئے نمبر پر آنے والا ایسا عمل ہے جو کہ زندگی میں خیروبرکت اور کامیابی لاتا ہے تو یہ غلط نہیں ۔یہ سچ ہے کیونکہ وظیفہ ایک دعا ہے اور دعا ایک افضل ترین عبادت ہے اور گر غور کیا جائے تو نماز بھی ایک دعا ہے اور اس کے علاوہ اگر مزید غور کیا جائے تو سورہ فاتحہ بھی ایک دعا ہے جس کے بغیر نماز نہیں ۔
مطلب وظیفہ کر لیا جائے تو افضل ہے اور وظیفہ نہ کرنے سے کوئی ہرج نہیں ۔ اگر کوئی بھائی یا بہن کسی وجہ سے ربی انی مغلوب فانتصر کا وظیفہ نہ کر سکیں اور وہ اس دعا مبارکہ کی تمام روحانی برکات بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس مقصد کے لئے انہیں ہر روز کم ازکم 100 مرتبہ ربی انی مغلوب فانتصر ورد کرنے کی عادت بنا لینی چاہئے ۔ یہ عمل آپ کسی بھی وقت کر سکتے ہیں اور اس میں ناغہ ہوجانے سے بھی ہرج نہیں ۔ انشاء اللہ یہ عمل کرنے سے کچھ عرصہ میں آپ کے لئے دعا مبارکہ ربی انی مغلوب فانتصر کا روحانی فیض جاری ہو جائے گا جس کی وجہ سے آپ کو پہلے بیان کی گئی تمام روحانی برکات حاصل ہونے لگے گی ۔

Rabbi Inni Maghloobun Fantasir ki Fazilat

ہم نے آپ کو ربی انی مغلوب فانتصر کی فضیلت پہلے ہی بتا دی ہے ۔ مختصر پھر بیان کرتے ہیں کہ بزرگوں کے مطابق اگر دنیا میں موجود تمام درختوں کو چھوٹی چھوٹی قلمیں بنا دیا جائے اور سمندروں کے پانی کو سیاہی مان کر تمام انسان ، جنات اور فرشتے قیامت تک ربی انی مغلوب فانتصر کی فضیلت لکھیں اور قیامت تک لکھتے رہیں تو بھی ممکن نہیں کہ کوئی ربی انی مغلوب فانتصر کی فضیلت بیان کر سکے ۔
بزرگوں کے مطابق اگر کوئی شخص بری تقدیر کی وجہ سے شکست کا شکارہو چکا ہے تو ایسی شکست اور بری تقدیر کا علاج کرنے کے لئے ربی انی مغلوب فانتصر کا وظیفہ کرنا کافی ہے ۔ زندگی کی ہر ناکامی کو کامیابی میں بدلنے کے لئے ربی انی مغلوب فانتصر کا وظیفہ زمانہ قدیم سے کیا جاتا رہا ہے اور آج بھی اس کو دنیا میں بے شمار لوگ کرتے ہیں ۔
اس دعا کا وظیفہ کرنے کے حوالے سے اگر آپ کو مزید معلومات درکار ہیں تو آپ رضا بھائی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support