Ali

اس پوسٹ میں آپ کو نادعلی شریف کا ایک ایساء وظیفہ حاصل ہوگا جس کی برکت سے آپ کو زندگی کے ہر میدان اور ہر امتحان میں ہمیشہ کامیابی حاصل ہوگی ۔ نادعلی کا یہ خاص وظیفہ حاصل کرنے سے پہلے آپ کو کامیابی کے حوالے سے چند ضروری باتوں کا علم ہونا چاہئے لہذا یہ بات یاد رہے کہ گناہ سے صرف وہ شخص بچ سکتا ہے جو گناہ کے بارے میں جانتا ہے اگر آپ کو گناہ کی حقیقت کا علم نہیں تو شیطان آپ کے کسی دوست کے زریعے کسی بھی وقت آپ کو گناہ کرنے پر مجبور کر سکتا ہے ۔ اسی طرح اگر آپ شراب اور اس کے احکامات کے بارے میں نہیں جانتے تو ممکن ہے کہ آپ زندگی میں شراب کے قریب چلیں جائیں لیکن اگر آپ نے شراب کو دیکھا ہے اور آپ کو اس کے بارے میں احکامات کا بھی علم ہے تو آپ کسی بھی قیمت پر شراب کا استعمال نہیں کریں گے ۔ یعنی زندگی زندگی میں فائدہ حاصل کرنے کے لئے نقصانات کی حقیقت کا علم ضروری ہے اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کو ناکامی کی حقیقت کا علم ہو۔
لہذا اگر آپ اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے لئے سب سے ذیادہ ضروری یہ ہے کہ آپ ان اسباب کو تلاش کریں جو کہ آپ کو ناکام کر سکتے ہیں اور جب ہمیں ناکام کرنے والےاسباب کا علم ہو جاتا ہے تو ان اسباب سے بچ کر ہم زندگی کے ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔ لہذا اس پوسٹ میں آپ کو نہ صرف زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا وظیفہ حاصل ہوگا بلکہ آپ کو چند ایسے اسباب بھی حاصل ہوں گے جو ہر فرد کی زندگی میں ناکامی کی وجہ بنتے ہیں ۔ اگر آپ اپنی زندگی کے ہر میدان ، ہر امتحان اور ہر موڑ پر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو آپ کی یہ چاہت صرف 14 دن میں حاصل ہو سکتی ہے ۔ تفصیل کے لئے اس پوست کو آخر تک پڑھیں ۔

Zindagi me Nakami K Asbab

سب سے پہلے ہم آپ کو زندگی میں ناکامی کی وجہ بننے والے اسباب بتائیں گے اور اسکے بعد ناکامی کے ان اسباب کو زندگی سے دور کرنے کے لئے آپ کو نادعلی کا وظیفہ بتائیں گے ۔
آپ نے معاشرئے یا فیملی میں کچھ افراد ایسے دیکھیں ہوں گے جو کامیابی حاصل کرنے کے لئے دن رات محنت اور کوشش کرتے ہیں لیکن جب وہ اپنی کامیابی کے قریب پہچنتے ہیں تو ان کی وہ کامیابی کسی اور کو آسانی سےحاصل ہوجاتی ہے ۔اسی طرح آپ نے ایسے بھی لوگ دیکھے ہوں گے جو کہ بے ضرر اور بے حد ایمان دار اور اچھے ہوتے ہیں لیکن انہیں ان کی فیملی میں بے حد حقارت کی نظر دیکھا جاتا ہے حالانکہ یہی وہ لوگ ہیں جو اپنی فیملی کو ہی اپنا سب کچھ مانتے ہیں لیکن انہیں ان کی فیملی اپنا نہیں مانتی اور وہ ان کو ذلیل و رسوا کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑتے یعنی ایسے لوگ ہر طرح کی قربانی اور کوشش کے باوجود اپنی فیملی کی محبت حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں ۔
بعض لوگ کسی کاروبار کو کامیاب کرنے کے لئے دن رات ایک کر دیتے ہیں لیکن بدلے میں انہیں نوکری سے نکال دیا جاتا ہے۔
یعنی جب کسی کی قسمت خراب ہوتی ہے تو اسے اونٹھ پر سوار ہونے کے باوجود کتا کاٹ ہی لیتا ہے ۔
زندگی میں ناکام افراد کو ہر قسم کی پریشانی کا ہمیشہ سامنا رہتا ہے اور ایسے بعض افراد کو پریشانیاں خود تلاش کرتے ہوئے ان تک پیچتی ہیں ۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ زندگی میں ہر طرح کی ناکامی کے پیچھے کی اصل وجہ کیا ہے ؟
ہم نے 25 سال میں جو بات سمجھی اسکے مطابق انسان کی ہر ناکامی کے پیچھے 3 وجوہات کارفرما ہوتی ہیں اور یہ وجوہات حسد ، نحوست اور نطربد ہیں ۔
بظاہر ہماری عقل حسد ، نحوست اور نظربد کو تسلیم نہیں کرتی جبکہ قرآن اور حدیث میں حسد ، نحوست اور نظربد کے بارے میں واضع احکامات موجود ہیں ، لہذا ہم ان کا انکار نہیں کر سکتے اور جو لوگ حسد ، نحوست اور نظربد کے اثرات کو نظرانداز کردیتے ہیں ان کو زندگی کی ہر کامیابی سے محرومی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔
یاد رہے کہ آپ کی اچھائی سے کوئی بھی حسد کر سکتا ہے اور اس حسد کے زندگی پر برئے اثرات پڑتے ہیں اور اسی وجہ سے قرآن میں سورہ فلق میں حسد سے محفوظ رہنے کی دعا موجود ہے ۔
نحوست بھی ہماری زندگی پر بے حد برئے اثرات مرتب کرتی ہے لیکن اس کی 90 فیصد وجہ ہمارئے اعمال ہیں ،
اسی طرح نظربد نقصانات کے بارے میں واضع حدیث موجود ہے اور حدیث کے مطابق نظربد موت کا سبب ہو سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ اچانک پریشانی کی وجہ بھی نظربد ہو سکتی ہے ۔
لہذا جو مسلمان اپنی زندگی کو حسد ، نحوست اور نظربد سے محفوظ رکھتا ہے تو اس کو زندگی کی ہر کامیابی بے حد آسانی سے اور بغیر کسی رکاوٹ کے حاصل ہوتی ہے ۔ مطلب ہماری زندگی میں ناکامی لانے والے اصل اسباب حسد ، نحوست اور نطربد ہے اور اس سے نجات اور حفاظت کا بہترین روحانی زریعہ دعائے نادعلی ہے جسکا صحیح وظیفہ ہم نے نیچے درج کر دیا ہے ۔

Nade Ali wazifa For Success

arabic dua nade ali

نادعلی کا وظیفہ کی برکت سے آپ اپنی زندگی کی ہر ناکامی کو کامیابی میں بدل سکتے ہیں ۔ نادعلی کی برکت سے آپ حسد ، نحوست اور نظربد سے محفوظ بھی رہیں گے اور یہ دعا آپ کی زندگی میں کامیابی اور خوشی بھی لاتی ہے ۔
نادعلی کا وظیفہ کے لئے آپ جمعہ کے دن عشاء کی نماز کے بعد اول و آخر 10-10 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور درمیان میں آپ دو نفل نماز ہدیہ محمد آل محمد اس طرح ادا کریں کہ پہلی رکعت میں آپ الحمد شریف کے بعد 3 مرتبہ سورہ فلق تلاوت کریں اور دوسری رکعت میں آپ الحمد شریف کے بعد 3 مرتبہ سورہ ناس تلاوت کریں ۔ نوافل ادا کرنے کے بعد آپ 313 مرتبہ دعائے نادعلی صغیر ورد کریں اور یہ وظیفہ آپ نے اسی طریقہ سے 14 دن تک کرنا ہے۔ 14 دن کا وظیفہ مکمل کرنے کے بعد آپ روزانہ 10 مرتبہ درود شریف اور 14 مرتبہ دعائے نادعلی ورد کرنے کی عادت بنا لیں اور اس میں آپ بلا مجبوری ناغہ نہ کریں ۔ انشاء اللہ چند دن میں آپ کے لئے اللہ کی غیبی مدد کے دروازئے کھل جائیں گے جس کی وجہ سے آپ کو ہر قسم کی کامیابی حاصل ہونے لگے گی ۔ یاد رہے کہ فتح کے مالک مولا علی کی ذات مبارک ہے ، لہذا جس جنگ میں مولا علی نے قدم رکھا اس جنگ کی ناکامی کو اللہ نے کامیابی میں بدل دیا ۔ یہ بات قدیم دور میں ہر کوئی جانتا تھا ، لہذا قدیم دور میں ہر مشکل کام کرنے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کے بعد مولا علی کا نام لیا جاتا تھا اور ایسا کرنے سے متعلقہ شخص کو اس کے مشکل کام میں مدد ملتی تھی ۔اصل میں مولا علی کا نام لینے سے جب کسی کو روحانی مدد حاصل ہوتی ہے وہ باہر کسی مقام سے نہیں آتی تھی بلکہ وہ مدد ہمارے اندر پہلے ہی سے موجود ہوتی ہے لیکن اس کا دروازہ بند ہے اور اس بند دروازئے کی چابی مولا علی کا نام مبارک ہے ۔لہذا مولا علی کا نام لینے سے روحانی مدد کا بند دروازہ ہمارئے لئے کھل جاتا ہے اور انسان کو اس وجہ سے بے حد ہمت اور طاقت ملنے کی وجہ سے اسے مشکل کام آسان لگنے لگتے ہیں اور مولا علی کے نام کی برکت سے فرد کو کامیابی بھی ملتی ہے ۔ یہ بات قدیم زمانہ کے مسلمان جانتے تھے اور اسی وجہ سے وہ کسی بھی مشکل کام میں مولا علی علیہ سلام کا نام لیتے تھے اور ان کو آپ سرکار کے نام کی روحانی برکات بھی حاصل ہونے لگتی تھی ۔
نادعلی چونکہ مولا علی سے نسبت رکھنے والے روحانی مناجات ہیں اور ان روحانی مناجات کو بھی قدیم زمانے سے کامیابی حاصل کرنے کے لئے پڑھا جاتا تھا اور اس حوالے سے بزرگوں نے بے شمار وظائف بھی بیان کئے اور ان ہی وظائف میں سے ایک مجرب وظیفہ یم نے آپ کو بتا دیا ہے ۔ اور اب ہم آپ کو کامیابی حاصل کرنے کے حوالے سے اس وظیفہ کے مشاہدی میں آنے والے فائدے بتاتے ہیں ۔

Nade Ali wazifa For Success Urdu Benefits

یاد رہے کہ ہر انسان کی محنت اور کوشش کے پیچھے کا مقصد کامیابی حاصل کرنا ہوتا ہے اور ہر انسان زندگی میں بے شمار کامیابیاں حاصل کرنا چاہتا ہے اور کامیابی حاصل کرنا اس کے لئے بے حد ضروری بھی ہے ، لہذا بعض افراد صرف محنت کرتے رہ جاتے ہیں لیکن ان کو کامیابی نہیں ملتی ، لہذا کامیابی حاصل کرنے کے لئے نادعلی کا وظیفہ ہم نے آپ کو بتا دیا ہے اور اس وظیفہ کی برکت سے آپ کو کیا کیا کامیابیاں حاصل ہو سکتی ہیں وہ آپ کو اس پوسٹ میں بتائی گئی ہیں ۔
لہذا نادعلی کا وظیفہ کی برکت سے آپ کو
روحانی مدد حاصل ہوگی جبکہ روحانی مدد کی وجہ سے ہی آپ کو کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔
آپ کو ناکامی کا سبب بننے والے دشمنوں سے نجات مل جائے گی ۔
آپ کو جاب میں کامیابی اور ترقی حاصل ہوگی ۔
آپ کا کاروبار جلد ہی کامیابی کی منازل پر پہنچ جائے گا۔
آپ کو محبت کی شادی میں کامیابی حاصل ہو سکتی ہے ۔
آپ دولت اور پیسہ جمع کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔
انٹر ویو اور زندگی کے ہر میدان میں آپ کو کامیابی حاصل ہوگی۔
اگر آپ کا عدالت میں کوئی کیس چل رہا ہے تو آپ کو اس کیس میں کامیابی حاصل ہوگی ۔
آپ معاشرے اور فیملی میں عزت اور محبت حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔
آپ کی قسمت اچھی ہو جائے گی اور اچھی قسمت ہر کامیابی کا سبب ہے ۔
نادعلی کا وظیفہ آپ کو زندگی کی ہر کامیابی دے گا ۔ لیکن یاد رہے کہ زندگی میں صرف ایک وظیفہ میں کامیابی آپ کے لئے کافی ہے اور اسی وظیفہ کی برکت سے آپ آپ کو آپ کی ہر حاجت تازندگی کے لئے حاصل ہوتی رہے گی ۔

 یاد رہے کہ وظیفہ کوئی کھیل نہیں بلکہ ایک دنیا ہے اور اس میں کامیابی ہمیں صرف اسی صورت میں ہوگی جب ہم وظیفہ کو اس کی صحیح شرائط کے مطابق ادا کریں گے ۔لہذا وظیفہ میں ناکامی کے اسباب اور شرائط کی تفصیل حاصل کئے بغیر کبھی بھی کسی وظیفہ کو شروع نہ کریں تاکہ آپ ان 99 فیصد لوگوں میں نہ شامل ہو جائیں جن کو وظیفہ میں کامیابی نہیں ملتی۔ اس لئے نیچے موجود بٹن پر کلک کرکے وظیفہ اور زندگی میں کامیابی کے وہ راز جانیں جو کہ کم لوگوں کے علم میں نہیں ہیں ۔

//
Ask Any Question
Welcome To Live Support